تعارف ہم ہیں بنتِ شبیر

السلام علیکم۔
یوں تو ہم کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ لیکن آپ سب یہاں نئے ہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ میرا مطلب ہے ہم یہاں نئے ہیں۔ اس لیے آپ سب کو اپنا تعارف کرواتی جاؤں تاکہ آپ اچھی طرح جان لیں کہ میں ہوں کون۔۔۔ ۔۔ میں ہوں ڈون ۔۔۔ ۔ میں ہوں ڈون۔۔۔ ۔:D نہیں نہیں آپ غلط سمجھے میں تو ایک چھوٹی سی ، معصوم سی بچی ہوں۔ پر کام کرؤں گی بڑے بڑے:) چلیں اب ہم کچھ اپنے بارے میں بتاتے چلیں۔ میرا قلمی نام بنتِ شبیر ہے۔ ہمارے والد صاحب محکمہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔ویسے تو میں لکھنے لگی تھی کہ ہم دو بہن بھائی ہیں۔ جیسے کہتے ہیں کہ بچے دو ہی اچھے۔ لیکن کیا کریں بڑے کہتے ہیں جھوٹ نہیں بولنا چاہے۔ اس لیے صاف صاف بتانا پڑتا ہے کہ ہم آٹھ بہن بھائی ہیں:dancing: جن میں میں سب سے چھوٹی ہوں۔ ویسے چھوٹوں کے بارے میں مشہور ہے ( بندہ کھوتا ہو جائے پر گھر میں چھوٹا نا ہو) لیکن میرا یہ خیال ہے کہ بندہ گھر میں چھوٹا ہی ہو۔ نا بڑا ہو اور نا ہی کھوتا ہو:D :D ۔۔ چھوٹی ہونے کے ساتھ ساتھ میں گھر میں سب سے لاڈلی بھی ہوں۔ اچھا تو بات آگے لے کر جاتے ہیں۔
میں نے فرسٹ ائیر کے پیپر دیے ہیں اور آج کل کالج سے چھٹیاں ہیں۔ اج کل گھر میں میرا کام سب کو تنگ کرنا ہی ہوتا ہے۔ اپنے تعارف میں میں ایک چیز ایڈ کرنا ضروری سمجھتی ہوں کہ میں اردو محفل کے بہت مشہور لکھاڑی اور شاعر کی بہن ہوں۔آپ کو پتہ تو چل ہی گیا ہو گا کہ اردو محفل میں ایک ہی مشہور بندہ ہے۔ جی ہاں میں خرم شہزاد خرم کی چھوٹی بہن ہوں۔ (بھائی اتنی تعریف کافی ہے نا :D اب آپ کی بارے ہی میری تعریف کرنے کی:ROFLMAO:) ویسے تو مجھے لکھنے کا شوق بچپن سے ہی ہے۔ جب میں میٹرک میں تھی تو میری ایک کہانی مقابلہ کہانی میں پہلے نمبر پر آئی تھی۔ بھائی کے باہر جانے کے بعد میری توجہ اس طرف سے کم ہوگی اور میں سکول اور پھر کالج لائف میں مصروف ہوگی۔ اب بھائی واپس آئے ہیں تو بھائی نے میرے شوق کو ایک دفعہ پھر ہوا دی تو میں اردو محفل کی طرف بھاگی۔ یہاں امید کرتی ہوں مجھے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔
میں اردو محفل پر دیر سے آئی اور اپنا تعارف کروایا۔ لیکن میں آپ کے دلوں میں جلد اپنی جگہ بنا لوں گی۔ کیونکہ جگہ بنانے والا ہنر تو مجھے بچپن سے آتا ہے۔ اب آپ لوگ سوچ رہے ہونگے کہ وہ کیسے۔ وہ ایسے جناب کہ میں مسجد میں دیر سے جاتی تھی۔ لیکن دیر سے جانے کے باوجود باجی کے پاس جگہ بنا لیتی تھی۔ اور اسی طرح کالج بھی دیر سے جاتی ہوں لیکن اس کے باوجود ٹیچر کے پاس جگہ بنا لیتی ہوں۔ تو آپ لوگوں کے دل کیا چیز ہے۔ انشاءاللہ اب میں اردو محفل پر تشریف لاتی رہوں گی۔ اللہ خافظ

نوٹ:۔ نیچے دیئے گے "شکریہ" اور "زبردست" کے بٹن دبا کر ثوابِ دارین حاص کریں شکریہ۔۔۔ ۔:D:p:dancing::laughing:
اردو محفل میں خوش آمدید۔
 

جنید اقبال

محفلین
welcome.gif
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے چاہیے بھی نہیں۔ جو مزہ پیسوں کو جیب میں رکھ کر آتا ہے وہ کارڈ رکھ کر نہیں آتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو بنت شبیر سے بچانے کے لیے کہا تھا۔ ویسے آجکل کون سا دور ہے پیسوں کے بغیر گزارہ کرنے کا۔
 
Top