ہم کو عشق نے بدھو بنا دیا

اظہرالحق

محفلین
احمد رشدی ہماری موسیقی کی دنیا کا بڑا نام ہے ، اس گلوکار نے ہر طرح کے گیت گائے ، مگر انکی پہچان انکے طربیہ گیت رہے ، گو المیہ گیتوں میں بھی انکا اپنا انداز تھا مگر طربیہ گیتوں میں انکا کوئی ثانی نہیں ۔ ۔

یہ گیت بھی ایک ایسا ہی گیت ہے ، جس میں ایک ہکلا اپنے عشق کی داستان بیان کر رہا ہے ، کاش میں آپکو اسکا آڈیو یا وڈیو دکھا سکتا ۔ ۔ ۔ کافی پرانی فلم ہے 1960 کی غالباً ، نام تھا “راز“ ، موسیقار اور شاعر کا نام ذہن سے اتر چکا ہے :cry: شاید بزرگی آ گئی ہے نا
میں کوشش کرتا کہ لکھنے میں ہکلا پن آ سکے
-----------------------------

ہم کوتو عشق نے بھا بھا بدھو بنا دیا
ہم کو توعشق نے بھا بھا بدھو بنا دیا
بدھو بنا دیا ہاں بدھو بنا دیا ۔ ۔ ۔
ہم کو تو عشق نے بدھو بنا دد دد دیا

اپنی ہوئی ہے وہ دد دا دد دا درگت کہ ہائے ہائے
سہنی پڑی ہے وہ ذا زز ذا ذلت کہ ہائے ہائے
ہوتی ہے ایسی یہ کہ مو مو مو (یہاں وہ اٹک گئے پھر ٹرائی کی)
ہوتی ہے ایسی یہ مو مو محبت کہ ہائے ہائے
دیکھو تو کس طرح ڈا ڈا ڈا ڈڈ ڈڈو بنا دیا (ڈڈو = مینڈک )
ہم کو تو عشق نے بھو بھو بھو ۔ ۔ ۔ ۔ ( پھر اٹک گئے )

چکر کسی کا ہے جو تا تا تھا سر میں رات دن
رہتے ہیں اب تو ہم چا چا چا چکر میں رات دن
چکر لکھا ہے مو مو مو مو مو (پھر اٹک گئے )
چکر لکھا ہے مو مو موقدر میں رات دن
چکر نے ہم کو لا لا لا لٹو بنا دیا

ہم تو عشق نے بھا با بدھو بنا دیا
بدھو بنا دیا ، ڈا ڈا ڈڈو بنا دیا ہاں ، لٹو بنا دیا ۔ ۔ ۔
ہاں ۔ ۔ ۔ ہم کو ۔ ۔ تو عشق نے بھا بھا بھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
Top