ہم نے فنکشن اٹنڈ کیا:)

ناعمہ عزیز

لائبریرین
پچھلے چار سالوں سے ہر ماہ گرمیوں کی چھٹیوں میں مہناج القرآن انٹر نیشنل کے زیر اہتمام انگلش لینگویج کا کورس ہو تا ہے،
اس سال بھی ہوا تھا، اور دوست کے کہنے پہ مجھے بھی جانا پڑا، کورس کا دورانیہ 40 دنوں کا ہوتا تھا مگر اس بار 35 دن تھا،
اب آپ سوچیں گے 35 دنوں میں کیسے انگلش لینگویج سیکھ سکتا ہے !! سیکھنے والے سیکھ بھی جاتے ہیں
مگر جو میں نوٹ کیا وہ یہ تھا کہ کسی کو انگلش بولنی آئے یا نا آئے مگر 35 دنوں میں یہ اعتماد حاصل ضرور کر لیتا ہے کہ انگلش چاہے کہ غلط بولے مگر پر اعتماد ہو کر وہ اپنے سامنے بیٹھے ہزاروں لاکھوں لوگوں کو فیس کر سکتا ہے۔۔
میں تو ویسے بھی یہ سمجھتی ہوں کہ مجھ میں اتنا اعتماد ہے کہ میں لوگوں کو آسانی سے بنا کسی گھبراہٹ کے فیس کر لوں مگر 35 دنوں میں میں نے اپنے لہجے اور اعتماد میں واضح فر ق محسوس کیا۔۔

اور آج 31 جولائی کو ہمارا فیئر ول فنکشن تھا۔۔ مہناج القرآن چونکہ ایک مذہبی تنظیم ہےا س لئے وہاں دین مذہب پہ بھی زور دیا جاتا ہے اور میں خود بھی یہ سمجھتی ہوں کہ دین اور دنیا کا علم ہے تو ہی ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم تعلیم یافتہ ہے ، جی تو میں کہہ رہی تھی کہ منہاج القرآن ایک مذہبی تنظیم ہے اس لئے کورس کے دوراب وقتا فوقتا کچھ دین و مذہب کے متعلق بھی سنتے رہے ، ہمارا نعت کا مقابلہ بھی ہوا جس میں میری پہلی پوزیشن تھی اور اسی کو دیکھتے ہوئے سر اکرام صاحب جو کہ ہمیں یہ کورس کروا رہے تھے نے فیصلہ کیا کہ فائنل میں ناعمہ ہی نعت پڑھے گی۔۔
آج صبح 6 بجے میں گھر سے گئی ، چونکہ میں کمپئر کا فریضہ بھی سر انجام دے رہی تھی اس لئے کچھ ریہرسل باقی تھی، ویسے بھی فنکشن کا ٹائم صبح 6 سے ب12 تک کا تھا۔ جاتے ہی میں نے لڑکیوں کی باتوں کی پروا کئے بنا ایک سپر بسکٹ کا پیک منگوا کر کھا لیا کہ کھانا کھانے میں کافی دیر ہے اور بندے کو انرجیٹک ہونا چاہئے۔ 7:30 پہ تلاوت قرآن پاک سے شروعات ہو ئیں میں دعا مانگ رہی تھی کہ نعت اچھی پڑھ لوں کیونکہ ریہر سل نہیں کی تھی اور پھر نعت کی باری آئی۔۔
میں ڈائیز پہ گئی نعت شروع ہوئی میری آنکھیں بند تھیں ، پہلا شعر پڑھا، دوسرا پڑھا، تیسرا پڑھا، اور اب اختتام کرنے کے لئے پہلے شعر کو دہرانا تھا، پہلا مصرع کو پھر سے دہرایا ابھی آدھا ہی پڑھا تھا کہ چکر آیا ، میں نے اگنور کیا کہ کوئی مسئلہ نہیں خیر ہے ، پر خیر کدھر تھی!!! دوسرا آیا اور اسقدر زبردست کہ میں نے مائیک ڈائیز پہ رکھ دیا ، تیسرا آیا اس پہلے کہ میں گر جاتی ، راحیلہ ( میری دوست) نے مجھے اٹھ کر پکڑ لیا، قریب پڑی کرسی پہ بیٹھایا، چوتھا چکر آیا،
پانی لاؤ پانی لاؤ۔۔ کسی نے آواز دی۔
ناعمہ ہوش کرو کیا ہو گیا ہے؟؟؟ راحیلہ نے پوچھا؟؟
سخت گر می تھے اور میرا پورا وجود کانپ رہا تھا،
ناعمہ گھر فون کروں؟؟ مس کوثر نے پوچھا؟؟
میں چپ۔۔
یہ لو پانی پیو ۔۔ ہما نے کہا۔
ایک گھونٹ پانی پیا،
ایک اور چکر آیا اور ایسا زبردست کہ میں نے اپنا سر ٹھیلا چھوڑ دیا
لو جی ناعمہ کلمہ پڑھ لو آخری ویلا آگیا اے میں نے خود سے کہا
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ۔۔
میں دل میں پڑھا
استخار صاحب 1122 کو کال کریں سر اکرام صاحب نے کہا۔۔
یار سیون اپ پکڑو جلدی سے، سر اخلاق صاحب کی آواز آئی۔۔
ایک اور چکر!!! میں نے ہمت کر کے اٹھنا چاہا ، مس کوثر نے پھر سے بیٹھا لیا، بیٹھ جاؤ گر جاؤ گی،
میرا دل خراب ہو رہا ہے میں نے بڑی ہمت کر کے کہا۔۔
اچھا چلو نیچے لے چلیں میں اٹھی ایک اور چکر آیا، پر میں نے سو چ لیا تھا کہ اب نہیں بیٹھنا ، سڑھیاں اتر کے نیچے گئی ،
اور نیچے جاتےہی کرسی پہ ڈھے گئی ۔۔
ناعمہ اندر بیٹھو پنکھے کے نیچے!! بس ٹھیک ہے یار میں نے جواب دیا۔۔
یہ سیون اپ پلاؤاس کو نمک ڈال کر۔۔
رنگ پیلا پڑ گیا ہے ۔۔ راحیلہ نے کہا ۔۔
اور دیکھو ابھی بھی کانپ رہی ہے۔ مزمل نے بھی اپنی رائے دی۔۔
میں کچھ نارمل ہوئی۔۔ کیا ہوا تھا ناعمہ آپ تو اتنی بہادر ہو ، اتنی ابھی نعت پڑھ تھی دل میں اتر رہی تھی آپ کی آواز۔۔ فائزہ نے پوچھا۔۔
پتا نہیں یار۔۔ میں نے جواب دیا۔
پہلے بھی کبھی ہوا ایسے؟؟
نہیں تو اس طرح تو کبھی نہیں ہوا۔۔۔ ایک بار بخار میں ہوا تھا بس ، پر آج تو میں بالکل ٹھیک ٹھا ک گھر سے آئی۔۔
میری تو جان ہی نکل گئی تھی یار۔۔
راحیلہ نے کہا۔
25 منٹ بعد میں نارمل ہوئی۔
باقی آئندہ:)
 

شمشاد

لائبریرین
ایک سیون اپ پینے کے لیے اتنے چکروں کی کیا ضرورت تھی، مجھے کہتی میں ویسے ہی پلا دیتا۔

اب جب چکروں سے باہر نکلو تو وہ نعت جو پڑھی تھی یہاں بھی شریک محفل کرنا۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین



میں تو آنکھیں بند کر کے پڑھ رہی تھی اب مجھے کیا پتا تھا:(
اور بائے دا وے مجھے سیون اپ پینے کا کوئی شوق نہیں ہے:noxxx:
 

فہیم

لائبریرین
بھئی چکر تو بلڈ پریشر ہائی ہونے پر آتے ہیں۔
ایسے میں نمک ملی کولڈرنک تو مزید الٹا اثر دکھاسکتی ہے۔
کیونکہ یہ تو بلڈ پریشر لو ہونے پر استعمال کرنے والا ٹوٹکا ہے۔
اور لو بلڈ پریشر ہونے پر چکر نہیں آتے بلکہ ایسا لگتا ہے جیسے ہاتھ پیروں میں جان نہ رہی ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو آئے دن سر درد رہتا ہے یہ اسی فشار خون کا نتیجہ ہو گا، کتنی دفعہ کہا ہے کہ بی بی کسی اچھے ڈاکٹر کو ایک دفعہ دکھا لو لیکن یہ مانتی ہی نہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بھئی چکر تو بلڈ پریشر ہائی ہونے پر آتے ہیں۔
ایسے میں نمک ملی کولڈرنک تو مزید الٹا اثر دکھاسکتی ہے۔
کیونکہ یہ تو بلڈ پریشر لو ہونے پر استعمال کرنے والا ٹوٹکا ہے۔
اور لو بلڈ پریشر ہونے پر چکر نہیں آتے بلکہ ایسا لگتا ہے جیسے ہاتھ پیروں میں جان نہ رہی ہو۔


لالہ میری جان تو اس وقت اتنے عذاب میں تھی میں کہہ رہی تھی بس یا آر ہو جائے یا پار ہو جائے مجھے نجات مل جائے کسی طرح سے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بی بی کو ہی بی بی کہا ہے اور بھلا کس کو بی بی کہنا تھا۔

اب طبیعت کیسی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
گھر آ کر بھی کسی ڈاکٹر کو دکھایا کہ اللہ اللہ خیر سلہ، کوئی دیسی نسخہ ہی استعمال کر لیا۔

تمہارا بی پی کتنا رہتا ہے؟
 

یوسف-2

محفلین
آپ اپنا بی پی مستقل چیک کروائیں اور ہو سکے تو بلڈ شوگر بھی ۔ یہ دونوں جب اَپ یا ڈائون ہوجائیں تو ایسے ہی پیشان کرتے ہیں۔ اگر ایسی شکایت اکثر ہوتی ہو تو بپ اپریٹس اور شوگر مانیٹرنگ مشین ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔ یہ دونوں امراض لا علاج ہیں، مگر انہیں کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ بشرطیکہ معلوم ہو کہ اصل صورتھال کیا ہے؟ اللہ آپ کو صحت کاملہ سے نوازے آمین
 

شمشاد

لائبریرین
یوسف بھائی اس کو اکثر شدید سر درد کی شکایت رہتی ہے۔ کتنی دفعہ کہا ہے کہ ایک دفعہ کسی اچھے ڈاکٹر کو دکھا لو۔

ابھی تو عمر ایسی ہے کہ ایسے حملے جھیل جاتی ہے۔ لیکن کب تک؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آپ اپنا بی پی مستقل چیک کروائیں اور ہو سکے تو بلڈ شوگر بھی ۔ یہ دونوں جب اَپ یا ڈائون ہوجائیں تو ایسے ہی پیشان کرتے ہیں۔ اگر ایسی شکایت اکثر ہوتی ہو تو بپ اپریٹس اور شوگر مانیٹرنگ مشین ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔ یہ دونوں امراض لا علاج ہیں، مگر انہیں کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ بشرطیکہ معلوم ہو کہ اصل صورتھال کیا ہے؟ اللہ آپ کو صحت کاملہ سے نوازے آمین

لالہ اکثر میں جب کوئی شاکنگ نیوز سنتی ہوں تب میرے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔ ایک دوبار شاید ایسا ہوا ہو مگر اس دن نعت پڑھتے ہوئے تو یہ بالکل ہی خلاف توقع تھا اور جو بھی تھا بہت بُرا تھا اور شدید بھی۔۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یوسف بھائی اس کو اکثر شدید سر درد کی شکایت رہتی ہے۔ کتنی دفعہ کہا ہے کہ ایک دفعہ کسی اچھے ڈاکٹر کو دکھا لو۔

ابھی تو عمر ایسی ہے کہ ایسے حملے جھیل جاتی ہے۔ لیکن کب تک؟

اچھا جی میں آج شام کو کوشش کروں گی کہ ڈاکٹر کے پاس چلی جاؤں:)
 
Top