ہم ماٹی میں سو جائیں گے

ماہی احمد

لائبریرین
ہم آج بہت بے نام سہی
گمنام سہی
تھوڑے تھوڑے بدنام سہی
یہ شعر بہت بے قیمت ہیں
جو لکھتے ہیں
یہ خواب ہمارے جھوٹے ہیں
جو تکتے ہیں
ہم لفظوں، مصرعوں کے بیلی
ہم تنہائی کے مارے ہیں
ہم پنچھی ہیں، بنجارے ہیں
اِک بات مگر سچ کہتے ہیں
ہم جیتی بازی ہارے ہیں
کل یاد کرو گے تم، ہم کو
سب غزلیں، نظمیں چھانو گے
اوروں سے کہو گے ہنس ہنس کے
اِس لڑکی کو ہم جانتے ہیں
لفظوں کی راجکماری تھی
جذبوں سے موتی چنتی تھی
ساری دُنیا سَر دُھنتی تھی
اب ماٹی اوڑھے سوتی ہے
اب اور کئی لکھنے والے
اب اور کئی پڑھنے والے
اب کس کو یاد ہے، جانے دو
اک بات کہیں
ہم یاد تمہیں جب آئیں گے، تڑپائیں گے
جب ماٹی میں سو جائیں گے

فاخرہ بتولؔ
 
بہت عمدہ،

ان کا اندازِ تحریر انشاء جی جیسا ہے۔

انشاء جی اور امجد اسلام امجد کا انداز باقی شعراء سے بہت جدا لگتا ہے مجھے۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
بہت عمدہ،

ان کا اندازِ تحریر انشاء جی جیسا ہے۔

انشاء جی اور امجد اسلام امجد کا انداز باقی شعراء سے بہت جدا لگتا ہے مجھے۔
جی کافی حد تک امجد صاحب کا اور انشاء جی کا تو بالکل جدا ہے۔
ویسے فاخرہ بتول کے کلام پر ہم انشاء اور امجد اسلام کو کیوں ڈسکس کر رہے ہیں :laugh:
 
ویسے فاخرہ بتول کے کلام پر ہم انشاء اور امجد اسلام کو کیوں ڈسکس کر رہے ہیں :laugh:
بہت عمدہ،

ان کا اندازِ تحریر انشاء جی جیسا ہے۔

انشاء جی اور امجد اسلام امجد کا انداز باقی شعراء سے بہت جدا لگتا ہے مجھے۔

اس لیے
 
ہم آج بہت بے نام سہی
گمنام سہی
تھوڑے تھوڑے بدنام سہی
یہ شعر بہت بے قیمت ہیں
جو لکھتے ہیں
یہ خواب ہمارے جھوٹے ہیں
جو تکتے ہیں
ہم لفظوں، مصرعوں کے بیلی
ہم تنہائی کے مارے ہیں
ہم پنچھی ہیں، بنجارے ہیں
اِک بات مگر سچ کہتے ہیں
ہم جیتی بازی ہارے ہیں
کل یاد کرو گے تم، ہم کو
سب غزلیں، نظمیں چھانو گے
اوروں سے کہو گے ہنس ہنس کے
اِس لڑکی کو ہم جانتے ہیں
لفظوں کی راجکماری تھی
جذبوں سے موتی چنتی تھی
ساری دُنیا سَر دُھنتی تھی
اب ماٹی اوڑھے سوتی ہے
اب اور کئی لکھنے والے
اب اور کئی پڑھنے والے
اب کس کو یاد ہے، جانے دو
اک بات کہیں
ہم یاد تمہیں جب آئیں گے، تڑپائیں گے
جب ماٹی میں سو جائیں گے

فاخرہ بتولؔ

بہت خوب شئیرنگ۔ بہت شکریہ ہمیں ٹیگ کر کے نظم سے محروم نہ کرنے پر۔ :)
 

طارق شاہ

محفلین
اک بات کہیں
ہم یاد تمہیں جب آئیں گے
تڑپائیں گے!
جب ماٹی میں سو جائیں گے

کیا کہنے

موصوفہ بہت مربوط اور غیرمبہم لکھنے والی خُوب شاعر ہیں
جو صرف اچھے الفاظ کا ملغوبہ سے ہی قاری کو متوجہ نہیں بلکہ
اپنی خوش اسلوبی شاعری اور سادہ بیانی سے ساتھ لئے چلتی ہیں

تشکّر شیئر کرنے پر، بہت خوش رہیں :)
 

عینی شاہ

محفلین
Top