ہم لوگ اصولوں کی تجارت نہیں کرتے

مقدس

لائبریرین
اس غزل کا عنوان بدلنا چاہتا ہوں، کوئی بتائے گا کہ کیسے؟
بتائیں بھیا ۔۔ کیا عنوان رکھنا ہے۔۔اگر کچھ ایسا مسئلہ ہو بھیا تو آپ اپنی پہلی پوسٹ کو رپورٹ کر دیا کریں اور وہاں لکھ دیں کہ کیا کرنا ہے تو اردو محفل ٹیم کا کوئی ممبر بھی جو اس وقت موجود ہو گا وہ کر دے گا :)
 
بلال بھائی شکریہ، مدیر صاحبان، میرا خیال ہے کہ
ہم لوگ اصولوں کی تجارت نہیں کرتے
عنوان بہتر ہوگا، اگر آپ کو کوئی اور عنوان بہتر لگے تو بسم اللہ
 
بلال بھائی! نئی غزل پوسٹ کرنا چاہ رہا ہوں، نیا دھاگہ کس فورم میں شروع کروں؟ اور یہ جو ٹیگ کا بٹن ہے اس کا کیا مقصد ہے؟
زحمت کی معذرت چاہوں گا، بچہ ابھی کچا ہے نا، کچھ دن میں سب سیکھ لے گا :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال بھائی! نئی غزل پوسٹ کرنا چاہ رہا ہوں، نیا دھاگہ کس فورم میں شروع کروں؟ اور یہ جو ٹیگ کا بٹن ہے اس کا کیا مقصد ہے؟
زحمت کی معذرت چاہوں گا، بچہ ابھی کچا ہے نا، کچھ دن میں سب سیکھ لے گا :)
آپ اس فورم میں اپنی غزل "نیا دھاگہ شروع کریں" کے بٹن پہ click کر کے پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اور یہ جو ٹیگ کا بٹن ہے اس کا کیا مقصد ہے؟
اس کا مقصد یہ ہے کہ اگر محفلین میں سے کوئی کسی لفظ کو سرچ کرے تو محفل پہ جتنے بھی دھاگوں میں وہ لفظ موجود ہو گا، ان سب کے لنکس آپ کے سامنے آ جائیں گے۔
 
واہ، داد قبول کریں، لیکن میں سرپھرا نہیں ہوں، معلوم نہیں آسی بھائی کو کس دھُن میں سرپھرا لکھ دیا ہے؟؟
استادِ محترم داد کے لئے ممنون ہوں۔
محترم محمد یعقوب آسی صاحب کی تصویر کے نیچے موڈ: کا سٹیٹس دیکھیں، وہاں پر آسی صاحب کا موڈ "سرپھرا" لکھا ہوا ہے۔ اس دھن میں ان کو سرپھرا لکھ دیا تھا۔ گستاخی معاف، اس وقت معلوم ہی نہیں تھا کہ آسی صاحب اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں۔
 
آہا۔ جناب الف عین اور جناب امجد علی راجا صاحب!
سر کا کام ہے پھرنا! پھرے گا نہیں تو جامد ہو جائے گا! اپنے ایک دوست کا شعر یاد آ گیا:
میرے پیارے عدو مجھ سے محتاط رہ​
میں، مری جان، اک سرپھرا آدمی​
۔۔۔ واضح رہے کہ عدو کا یہاں اطلاق نہیں ہوتا، شعر میں تحریف کرتا تو شعر جاتا رہتا۔
 
فہرست وغیرہ میں عام طور پر غزل کا پہلا مصرع لکھتے ہیں۔ اور اگر شاعر نے مطلع کہنے کی زحمت نہ کی ہو تو پہلے شعر کا دوسرا مصرع۔
 
Top