فراز ہم سے کہیں کچھ دوست ہمارے مت لکھو ۔ احمد فراز

محمد وارث

لائبریرین
ہم سے کہیں کچھ دوست ہمارے مَت لِکھّو
جان اگر پیاری ہے پیارے مت لکھو

حاکم کی تلوار مقدّس ہوتی ہے
حاکم کی تلوار کے بارے مت لکھو

کہتے ہیں یہ دار و رسن کا موسم ہے
جو بھی جس کی گردن مارے، مت لکھو

لوگ الہام کو بھی الحاد سمجھتے ہیں
جو دل پر وجدان اتارے مت لکھو

وہ لکھو بس جو بھی امیرِ شہر کہے
جو کہتے ہیں درد کے مارے مت لکھو

خُود مُنصف پا بستہ ہیں لب بستہ ہیں
کون کہاں اب عرض گزارے مت لکھو

کچھ اعزاز رسیدہ ہم سے کہتے ہیں
اپنی بیاض میں نام ہمارے مت لکھو

دل کہتا ہے کُھل کر سچی بات کہو
اور لفظوں کے بیچ ستارے مت لکھو



(احمد فراز ۔ مجموعہ "بے آواز گلی کُوچوں میں")


۔
 

سارہ خان

محفلین
ہم سے کہیں کچھ دوست ہمارے مَت لِکھّو
جان اگر پیاری ہے پیارے مت لکھو

حاکم کی تلوار مقدّس ہوتی ہے
حاکم کی تلوار کے بارے مت لکھو

کہتے ہیں یہ دار و رسن کا موسم ہے
جو بھی جس کی گردن مارے، مت لکھو

لوگ الہام کو بھی الحاد سمجھتے ہیں
جو دل پر وجدان اتارے مت لکھو

وہ لکھو بس جو بھی امیرِ شہر کہے
جو کہتے ہیں درد کے مارے مت لکھو

خُود مُنصف پا بستہ ہیں لب بستہ ہیں
کون کہاں اب عرض گزارے مت لکھو

کچھ اعزاز رسیدہ ہم سے کہتے ہیں
اپنی بیاض میں نام ہمارے مت لکھو

دل کہتا ہے کُھل کر سچی بات کہو
اور لفظوں کے بیچ ستارے مت لکھو



(احمد فراز ۔ مجموعہ "بے آواز گلی کُوچوں میں")


۔

زبردست ۔۔۔:clapp:
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوب وارث بھائی ۔۔۔۔ بہت اچھا کلام آپ نے منتخب کیا ہے ۔ اور مجھے تو یہ شعر بہت ہی پسند آیا :

کچھ اعزاز رسیدہ ہم سے کہتے ہیں
اپنی بیاض میں نام ہمارے مت لکھو

بہت خوب ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب وارث بھائی ۔۔۔۔ بہت اچھا کلام آپ نے منتخب کیا ہے ۔ اور مجھے تو یہ شعر بہت ہی پسند آیا :

کچھ اعزاز رسیدہ ہم سے کہتے ہیں
اپنی بیاض میں نام ہمارے مت لکھو

بہت خوب ۔

آپ کی پسندیدگی کیلیے بہت شکریہ ظفری بھائی۔
 

عاطف ملک

محفلین
حاکم کی تلوار مقدّس ہوتی ہے
حاکم کی تلوار کے بارے مت لکھو

وہ لکھو بس جو بھی امیرِ شہر کہے
جو کہتے ہیں درد کے مارے مت لکھو

کچھ اعزاز رسیدہ ہم سے کہتے ہیں
اپنی بیاض میں نام ہمارے مت لکھو
زبردست شراکت!
لاجواب سر :)
 

اکمل زیدی

محفلین
شکریہ اس لوٹنے پوٹنے کے لیے، شاید آج کل ہسنے کھیلنے کے دن ہیں، رونے دھونے کے تو دُور ہیں شاید :LOL:
وارث بھائی آپ نے شربت نہیں پیا ابھی تک لگتا ہے وہ بھی گرم ہو گیا ہو گا بلکہ کھول رہا ہو گا ۔ ۔ ۔ آپ کے پاس ہی رکھ کر آیا تھا میں :laugh:
 
Top