ہم خود ہی ہو گئے ہیں خاموش میمؔ صاحب

میم الف نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 14, 2019

  1. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    224
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کیا دیجیے کسی کو اب دوش میمؔ صاحب
    ہم خود ہی ہو گئے ہیں خاموش میمؔ صاحب

    جب سے مقامِ اشیاء جانا گیا ہے تب سے
    ہم مرتبہ ہیں تاج اور پاپوش میمؔ صاحب

    رفتار کیا کرو گے بیدار گر نہیں ہو
    کچھوے سے ہار بیٹھا خرگوش میمؔ صاحب

    اِس لمحے میں کہیں مَیں بے ہوش تو نہیں ہوں؟
    اِس بات کا ہی رکھنا تم ہوش میمؔ صاحب

    آئے گا ہاتھ مطلب بعد از ہزار کوشش
    کیوں ہو گئے ابھی سے کم کوش میمؔ صاحب؟

    پنکھ اور کچھ پسارو آکاش کو سدھارو
    اب چھوڑ دو زمیں کی آغوش میمؔ صاحب

    شعر و سخن پہ پھر سے مائل ہوئے ہو لیکن
    پہلے سا اب کہاں ہے وہ جوش میمؔ صاحب​
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏اگست 17, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,941
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    خوبصورت مترنم غزل، بہت داد قبول فرمائیے۔

    بس اس ایک مصرع کو مزید رواں کرلیجیے؛

     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    224
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت شکریہ خلیل الرحمن بھائی
    اس مصرعے کی کوئی بہتر صورت دیکھتا ہوں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    863
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    السلام علیکم منیب خوب غزل ہے -ما شاء الله

    رفتار کیا کرو گے بیدار گر نہیں ہو
    کچھوے سے ہار بیٹھا خرگوش میمؔ صاحب

    آئے گا ہاتھ مطلب بعد از ہزار کوشش
    کیوں ہو گئے ابھی سے کم کوش میمؔ صاحب؟

    پنکھ اور کچھ پسارو آکاش کو سدھارو
    اب چھوڑ دو زمیں کی آغوش میمؔ صاحب

    بہت خوب -

    میم صاحب میں مِیم کچھ مَیم لگ رہا ہے -ہم اپنے اسکول کی نویں ، دسویں جماعت میں استانی کو مَیم کہتے تھے -
    اگرچہ وہ میم صاحبہ تھیں آپ میم صاحب پھر بھی تخلص پہ ایک بار پھر غور کر لینے میں ہرج نہیں -یا ہوسکتا ہے فی الحال تخلص نامانوس سا لگ رہا ہو آئندہ انس پیدا ہو جائے -بس میم کا پہلا حرف مکسور کر دیجیے -
    خلیل صاحب کی تجویز بھی اچھی ہے -مصرع میں م کی تکرار سے صوتی تنافر در آیا ہے
    لکھتے رہیے شاد و آباد رہیے -
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  5. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    224
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    وعلیکم السلام - آمین - شکریہ یاسر بھائی :)
     
    آخری تدوین: ‏اگست 15, 2019
  6. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,493
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    بہت خوب! منیب بھائی ، اچھے اشعار ہیں ۔ مطلع اچھا ہے!
    مقطع سے پہلے والے شعر پر مجھے تردد ہے ۔ آکاش کو سدھارنے کا مطلب تو مرنا یعنی فوت ہونا ہوتا ہے جو یہاں آپ کا مقصود نہیں شاید ۔
     
  7. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    224
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شاید ہو بھی سکتا ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,493
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    نہیں منیب بھائی ، ایسی باتیں نہ کریں ۔
    اللہ آپ کو عمرِ دراز و حیاتِ صالح نصیب فرمائے۔ اور آپ کا سایا آپ کے ہونے والے بچوں کے سر پر تادیر قائم رکھے ۔ :):):)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    224
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اس کے لیے تعلقِ زنا شوئی شرط ہے :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر