ہم جو ہوئے بیمار ------یعنی احوالِ نا سازیِ طبع اور یاراں

آپ نے بتایا کہ دوسرے ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ بیٹا کوئی بات نہیں۔ ایسا ہو جاتا ہے۔ تو اس سے بات الجھ گئی ہے میرے ذہن میں :)
انھوں (ڈاکٹر اکمل صاحب ایم بی بی ایس ،ایم ڈی)نے کہا لیور میں ہلکا سا سوجن ہے ۔میں نے ایک بڑے حکیم (سید احمدصاحب)سے بھی مشورہ کیا انھوں نے کہا تھوڑا جگر بڑھ گیا ہے:)بخار بھی اسی وجہ سے تھا ڈاکٹر نے کہا اب یہ بھی نہیں ہے ایسے ڈاکٹر اکمل نے دو ہفتہ بعد کوئی ٹی ایف ٹی ٹیسٹ بھی لکھا ہے جو جامعہ (ڈاکٹر مختار احمد انصاری ہیلتھ سینٹر)میں ہی ہو جائے گا ۔
 
قیصرانی

لائبریرین

اللہ صحت دے
 
عبدالحسیب

محفلین
بے حد عمدہ بھائی جان۔ گو کہ قصہ علالت کا ہے لیکن پڑھنے میں لطف آیا :) اللہ صحت و تندرستی کی نعمت سے مالامال کرے۔ آمین
 
محدثہ

محفلین
اَللَّهُمَّ
إِنّىْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ
وَفُجَاءَةِ نِقْمَتِكَ وَجَمِيْعِ سَخَطِكَ

ترجمہ :
اے اللہ
میں تیری پناہ میں آتا ہوں ،
تیری نعمت کے زوال ( چھن جانے سے) ،
تیری دی ہوئی عافیت کے ختم ہو جانے سے ،
تیرے اچانک انتقام سے،
اور تیری ہر طرح کی ناراضگی سے ۔
 
فلک شیر

محفلین
اللہ اکبر.........
علم اللہ بھائی..........اللہ پاک آپ کو صحت و عافیت سے نوازیں مکمل ..........
بے شک کتاب سچ کہتی ہے ..........کہ انسان ناشکرا ہے......جلد باز ہے .......اور بھلکڑ ہے.......نسیان اس کی گھٹی میں پڑا ہے.......اپنے آقا و مولا کو، جو ہمہ دم اس کی خطا کو نظر انداز کرتاہے......بھول جاتا ہے، جیسے خود مختار ہو
آپ کی صحت کی خرابی کا سن کر دلی تکلیف ہوئی.......آپ کے ما بعداحساسات کا پڑھ کر دلی خوشی بھی ہوئی کہ ایمان الحمدللہ پوری آب وتاب سے سینے میں پیوست ہے.........مومن گناہ تو کر گزرتا ہے.......مگر احساس گناہ نہیں مرتا.......جناب پیغمبر :pbuh: نے یہی تو فرمایا تھا........
آپ کی اس دل سے نکلی بات نے اس گناہ گار کی آنکھیں بھی کھول ڈالی ہیں.........اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا کرے.........بے حد و حساب
آپ بھی براہ کرم دعا فرمائیے گا.........
اللہم ارحم علی احوالنا ولا تنظر الی سوء اعمالنا انک انت الغفور الرحیم..........
احساسات میں شریک کرنے کے لیے شکرگزار ہوں..........بے حد
 
Top