تعارف "ہم تو"

شزہ مغل

محفلین
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے۔
آپ کا تعارف بھر پور ہے اور ارادے کافی حوصلہ افزا۔ میں نے ورچوئل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل متعددکمپیوٹر سائنس گریجوئٹوں کو عملی زندگی میں بہت کامیاب ہوتے دیکھا ہے، جن میں سے کئی غیر ممالک میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ امید اور دعا ہے کہ اگر آپ کے حصول علم کے جذبے اسی طرح جوان رہیں، تو کامیابیاں آپ کے قدم بھی چومیں۔ فقط خلوصِ نیت، ثابت قدمی اور بے لوث محنت درکار ہوتی ہے، اور پھر اللہ پاک کسی کی محنت کو رائیگاں نہیں کرتے۔
شکریہ! دعاؤں میں جگہ دیجیئے گا۔ ہمارے وسطی امتحانات کا آغاز ہونے والا ہے۔ آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت رہے گی۔ میری گاڑی ایسے بھی دعاؤں کے ایندھن سے چلتی ہے۔ :auto::auto::auto::auto:۔۔۔۔۔:auto::auto::auto:۔۔۔۔۔۔:auto::auto::auto::auto::auto::auto::auto::auto:۔۔۔:battingeyelashes:
 
آخری تدوین:

شزہ مغل

محفلین
بہت خوب۔۔۔۔


بہت اچھا۔۔۔ خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر۔۔۔
خوش عام دید۔۔۔۔
امید ہے ہم آپ کے علم سے مستفید ہوتے رہیں گے۔ شاد رہیں۔
ارے نہیں۔۔۔ علم سے تو مستفید ہونے میں آئی ہوں۔
آپ سب کے علم و ادب کے باغات کی خوشبو ہی مل جائے تو میری کاغذی تحریروں میں جان ڈل جائے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ارے نہیں۔۔۔ علم سے تو مستفید ہونے میں آئی ہوں۔
آپ سب کے علم و ادب کے باغات کی خوشبو ہی مل جائے تو میری کاغذی تحریروں میں جان ڈل جائے۔
جی جی۔۔۔ بالکل۔۔۔ ہمارا بھی یہی مقصد ہے۔ :)

دعا کے لیے جزاک اللہ
:)
 

Prof Riffat Mazhar

محفلین
رات کی تاریکی میں دیپ جلاتے ہیں ہم تو
ہوا کی آہٹ پر چونک جاتے ہیں ہم تو

بلاوجہ ہنسی کے پیچھے درد ہوتا ہے
غم چھپانے کو مسکراتے ہیں ہم تو

خواب تو بہت ہیں مگر سوچوں میں
سوتے نہیں، یادوں میں رات بیتاتے ہیں ہم تو

سمجھ کر گود ہمدرد کی، تکیے پر سر رکھے
بس روتے ہی چلے جاتے ہیں ہم تو

دنیا حسن و زر کی پجاری ہے "شزہؔ"
فقط اک پرچھائیں کو چاہتے ہیں ہم تو
بلاوجہ ہنسی کے پیچھے درد ہوتا ہے
غم چھپانے کو مسکراتے ہیں ہم تو. ۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب
 

سلمان حمید

محفلین
رات کی تاریکی میں دیپ جلاتے ہیں ہم تو
ہوا کی آہٹ پر چونک جاتے ہیں ہم تو

بلاوجہ ہنسی کے پیچھے درد ہوتا ہے
غم چھپانے کو مسکراتے ہیں ہم تو

خواب تو بہت ہیں مگر سوچوں میں
سوتے نہیں، یادوں میں رات بیتاتے ہیں ہم تو

سمجھ کر گود ہمدرد کی، تکیے پر سر رکھے
بس روتے ہی چلے جاتے ہیں ہم تو

دنیا حسن و زر کی پجاری ہے "شزہؔ"
فقط اک پرچھائیں کو چاہتے ہیں ہم تو
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی

محفل میں خوش آمدید :)
 

مغل اعظم

محفلین
ہر شخص کبریا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
کہنا میرا بجا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

مجبھے خوشی ہے کہ میں اس محفل کا حصہ بنا ہوں جس کے نوجوان اور بچے بھی قومی اقدار اور قومی زبان کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔
خوش آمیدید شزہ مغل
 
Top