ہم تم ہوں گے بادل ہوگا۔۔۔ مسعود ملک

نوید صادق

محفلین
فاروق روکھڑی کا کچھ کلام برسوں پہلے میری نظر سے گزرا تھا۔مرحوم کا تعلق میانوالی سے تھا ۔ اپنی مقامی زبان میں ہی لکھتے تھے۔ مجھے ان کی یہی ایک اردو غزل نظر آئی۔ بہرحال فاروق مرحوم کی شاعری اور مسعود ملک کی گائیکی ملن کر کے زندہ رہ گئ۔
 

محسن حجازی

محفلین
بنگش صاحب فاروق روکھڑی صاحب کے لیے زندہ باد کہہ رہے ہیں جناب!
فاروقی صاحب ہم نے ڈھونڈی غزل چپکائی بھی ہم نے آپ مفت میں شاباشیاں وصول کر رہے ہیں لائیے ہمارا حصہ! :grin:
 

RAZIQ SHAD

محفلین
کل مورخہ گیارہ اکتوبر 2015 کو تلہ گنگ ڈگری کالج میں مشاعرہ تھا جس میں عائشہ مسعود ملک مہمان خصوصی تھیں مجھے میرے ایک دوست نے ان کا تعارف کرایتے ہوئے بتایا کہ یہ وہی عائشہ مسعود ملک ہیں جن کے خاوند مسعود ملک نے فاروق روکھڑی کی لکھی غزل
ہم تم ہوں گے بادل ہوگا
رقص میں سارا جنگل ہو گا

گائی اور امر کر گئے ۔اب چونکہ شاعر اور گائک دونوں اس دنیا میں نہیں رہے۔ ان کی لکھی اور گائی گئی غزل انہیں زندہ رکھے ہوئے ہے
عائشہ مسعود ملک کالم نگار بھی ہیں اور شاعرہ بھی ہیں آجکل ایک ٹی وی بھی جوائن کر لیا ہے
 
Top