ہم بھی وزآرت عظمی کا چیلنج قبول کرنے کے لیے تیار ہیں

سعود الحسن

محفلین
ابھی کل ہی جناب محترم وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی صاحب نے نہ جانے کس ترنگ میں کہ دیا کہ
اسلام آباد (نمائندہ جنگ ،جنگ نیوز) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر کوئی دوسرا سمجھتا ہے کہ وہ ملکی مسائل حل کرسکتا ہے تو اقتدار چھوڑنے کوتیار ہوں
ابھی ہم ان کی اس بیش بہا آفر کو قبول کرنے کی تیاری کر ہی رہے تھے کہ ہم سے پہلے ہی جناب محترم قاضی حسین صاحب نے للچائی ہوئی آواز میں فورا ہی بیان داغ دیا کہ وہ اس چیلنج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں،
چیلنج قبول ، فوج مداخلت نہ کرے، اقتدار ہمارے حوالے کیا جائے، مسائل حل کرنے کیلئے تیار ہیں،قاضی حسین
لاہور ( جنگ نیوز )جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا چیلنج قبول کرتا ہوں وہ وزارت عظمیٰ سے الگ ہو کر مجھے عہدہ دیں میں پاکستان کے تمام مسائل حل کر دونگا ، فوج مداخلت نہ کرے پارلیمینٹ کی کوئی حیثیت اور فائدہ نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی بات سنتا ہے، فیصلے اب بھی فرد واحد ہی کر رہے ہیں


مگر ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم قاضی صاحب کے حق میں دستبردار نہیں ہوں گے اور ہم بھی اپنے آپ کو اس چیلنج کو قبول کرنے کے لیے پیش کرتے ہیں ، ہمارا دعوئ قاضی صاحب کی نسبت اس لیے زیادہ وزن دار بھی ہے کہ قاضی صاحب پہلے ہی پچھلے پانچ سال صوبہ سرحد میں حکومت کر کے اپنی باری لے چکے ہیں لہذا وہ پھر سے لائن میں لگنے کی کوشش نہ کریں۔

بحر حال ہم اس چیلنج کو قبول کرنے کے لیے اپنا نام پیش کر رہے ہیں،
ویسے ہم اس سلسلے میں جمہوریت کے قائل ہیں لہذا اگر آپ میں سے کوئ اور بھی اس چیلنج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے تو اپنا نام پیش کرے ۔
اس سلسلے میں ہماری تجویز یہ بھی ہے کہ اگر امیدوارں کی تعداد کم ہو تو مل بیٹھ کر باری لگالیں گے ، ہاں اگر امیدوار زیادہ ہوے تو پھر قرعہ اندازی بھی کی جاسکتی ہے ۔
ہاں ایک بات پہلے بتادیں کہ اگر آپ خود کو اس چیلنج کو قبول کرنے کے لیے پیش کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی کم از کم تین ایسی صلاحیتیں ضرور لکھنی ہونگی جن کی بنا پر آپ اس چیلنج کو دوسروں سے بہتر طور پر قبول کر سکتے ہیں۔
تو پھر شروع ہوجائے۔
 
میری تین صلاحیتیں:

بہت بولتا ہوں،
نفسیات سمجھتا ہوں
اور
منافقت کا طریقہ جانتا ہوں۔ :grin:

مطلب میں اچھا سیاستدان بن سکتا ہوں اور یقینا اچھا وزیرِ اعظم بھی۔۔۔ چلیں آپ سب میرے لیے وزراتِ عظمیٰ کی کرسی سے دستبردار ہوجائیں۔ وعدہ کرتا ہوں کہ سب کو مناسب حصہ ملے گا جس طرح زرداری نے دیا ہے۔ :lll:
 

سعود الحسن

محفلین
شمشاد بھائی کے اسرار پر

میری تین صلاحیتیں
1۔ میں وکیل ہوں ، وہ بھی ٹیکس کا
2۔ مجھے پتا ہے کہ پاکستان کے تمام ٹیکسس کس اکاونٹ میں جمع ہوتے ہیں ، اور
3۔ میں اس اکاونٹ کو زرداری صاحب کے اکاونٹ سے تبدیل کرسکتا ہوں،

لیں جی مسلہ ہی مک گیا ،
کیوں عمار ، دیتے ہو مجھے پہلی باری ۔۔۔۔۔۔
 

طالوت

محفلین
میرے بارے میں کیا خیال ہے ۔جھینپا جھینپا ۔ شرمایا شرمایا وزیر اعظم ۔۔۔۔۔۔۔
:blush::blush:
:blush:
کم ازکم "قوم و ملک " کے بارے میں غلط فیصلے سے پہلے ہی کوئی شرمندہ ہو گا تو وہ میں :hatoff:
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
میری بھی سن لیں۔

سیاسی بیان دے سکتا ہوں۔
بات کر کے مکر سکتا ہوں۔
ادھار لیکر بھول سکتا ہوں۔
 

فاروقی

معطل
تقر یر اچھی کر لوں گا........

روشنی (روشن خیالی) پھیلا سکتا ہوں.........

عوام کی امنگوں پہ پانی بہا سکتا ہوں.........





امید ہے مجھے سلیکٹ کر لیا جائے گا.........:rolleyes::roll:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو امیدواروں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ قرعہ اندازی کی ہی نوبت آئے گی۔

ابھی تک کوئی خاتون امیدوار سامنے نہیں آئی۔ کہیں عمر کی حد تو مقرر نہیں کر دی؟
 
ویسے میری بھی سن لیں‌صاحبان میں سارے مذکورہ بالا کام کرسکتا ہوں اسلئے آپ سب حضرات میرے حق میں دستبردار ہوجائیں
 

طالوت

محفلین
یہ تو امیدواروں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ قرعہ اندازی کی ہی نوبت آئے گی۔

ابھی تک کوئی خاتون امیدوار سامنے نہیں آئی۔ کہیں عمر کی حد تو مقرر نہیں کر دی؟
ان کو اس دوڑ سے باہر رکھنا ہے تو عمر کی حد چالیس سال مقرر کر لیں:eek: ۔۔ پھر مقابلہ حضرات تک ہی رہے گا :rolleyes:
ویسے بھی انھوں نے بڑے مزے کر لیے بغیر کچھ کیے مشرف کی 33 فیصدی اسکیم سے ۔۔۔۔
ادھار لے کر مکرنے والی "خوبی" ہمیں پسند آئی اگر ایسی ہی دو چار کسی اور میں نکل آئیں تو ہم متوقع "وزیر اعظم" خود کو اس دوڑ سے الگ کر لیں گے زیادہ گھاگ اور عقل مند کے لیے ۔۔:)
وسلام
 

شعیب صفدر

محفلین
p12-02.jpg


ویسے جس جس نے وزیر اعظم بنا ہے! وہ لیسٹ بنا کر مجھے دے دے! میں سب کو باری دلا دوں گا!!!
 

جوش

محفلین
گیلانی صاحب روزصبح ایک بیان مارتے ھیں، یہ بھی اک بیان ہی ہے، اور جیالوں کے بیان کو لطایف سے زیادہ اھمیت نہیں دینی چاہیے
 
Top