اعتبار ساجد ہم بھی شکستہ دل ہیں، پریشان تم بھی ہو ۔۔۔ اعتبار ساجد

محمد بلال اعظم نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 5, 2012

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ہم بھی شکستہ دل ہیں، پریشان تم بھی ہو
    اندر سے ریزہ ریزہ میری جان تم بھی ہو

    ہم بھی ہیں ایک اجڑے ہوئے شہر کی طرح
    آنکھیں بتا رہی ہیں کہ ویران تم بھی ہو

    درپیش ہے ہمیں بھی کڑی دھوپ کا سفر
    سائے کی آرزو میں پریشان تم بھی ہو

    ہم بھی خزاں کی شام کا آنگن ہیں، بے چراغ
    بیلیں ہیں جس کی زرد وہ دالان تم بھی ہو

    جیسے کسی خیال کا سایہ ہیں دو وجود
    ہم بھی اگر قیاس ہیں، امکان تم بھی ہو

    مل جائیں ہم تو کیسا سہانا سفر کٹے
    گھائل ہیں ہم بھی، سوختہ سامان تم بھی ہو​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    درپیش ہے ہمیں بھی کڑی دھوپ کا سفر
    سائے کی آرزو میں پریشان تم بھی ہو

    واہ ۔۔۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  3. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    پسندیدگی پہ بہت مشکور ہوں آپ کا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر