ہم بچے کہاں جائیں؟

جاسمن

لائبریرین
محترم منتظمین!
السلام علیکم!
کیا ہمارا بھی اردو محفل پہ حق ہے؟ ہم بھی آپ لوگوں طرح اپنی تحریریں اس محفل پہ بھیجنا چاہتے ہیں ۔
ایمی
 
آخری تدوین:
ایمن بٹیا رانی، وعلیکم السلام!
آپ کی امی جان نے یہ بات محفل میں پہلے بھی رکھی تھی، اس پر ضرور کام کیا جانا چاہیے۔ لیکن اس کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا۔ در اصل ہم نہیں چاہتے کہ بچوں کے لیے کوئی پلیٹ فارم تیار کریں جو ان کے معیار پر پورا نہ اترے اس لیے اس کام میں عجلت مناسب نہیں۔ خوش رہیں بٹیا اور مسکراتی رہیں۔ :) :) :)
 
arifkarim

معطل

کیا اس سلسلہ میں محفل کی سالگرہ کے دوران کچھ کام کیا جا سکتا ہے؟ اسکا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ ہمارے بچے جو فیس بک ، یوٹیوب جیسی لغویات میں سارا وقت گزار دیتے ہیں یہاں آکر کچھ تخلیقی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔
 
محترم منتظمین!
السلام علیکم!
کیا ہمارا بھی اردو محفل پہ حق ہے؟ ہم بھی آپ لوگوں طرح اپنی تحریریں اس محفل پہ بھیجنا چاہتے ہیں ۔
ایمن فاطمہ
جی َایمن فاطمہ بہت اچھی فرمائش ہے یہ ... آپ کیا چاہتے ہو .... محفل پر کیا کیا جانا چاہیے
 
ماہی احمد

لائبریرین
محترم منتظمین!
السلام علیکم!
کیا ہمارا بھی اردو محفل پہ حق ہے؟ ہم بھی آپ لوگوں طرح اپنی تحریریں اس محفل پہ بھیجنا چاہتے ہیں ۔
ایمن فاطمہ
:):):):)
اچھی گڑیا باقی باتوں کے متعلق تو سعود بھیا اور باقی ایڈمن ہی کچھ بتائیں گے پر میں بھی آپ کے ساتھ انتظار کر رہی ہوں کہ کب ایسا کچھ ہو اور ہمیں پیارے پیارے ننھے لکھاریوں کی اچھی اچھی میٹھی میٹھی سی تحریریں پڑھنے کو ملیں گی :)
 
کیا اس سلسلہ میں محفل کی سالگرہ کے دوران کچھ کام کیا جا سکتا ہے؟ اسکا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ ہمارے بچے جو فیس بک ، یوٹیوب جیسی لغویات میں سارا وقت گزار دیتے ہیں یہاں آکر کچھ تخلیقی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔
چند ہفتے قبل جب یہ بات اٹھائی گئی تھی تو سالگرہ کے آس پاس کا ہی ٹائم فریم بتایا گیا تھا۔ دیکھتے ہیں کہ کیا کچھ ممکن ہے۔ :) :) :)
 
اوشو

لائبریرین
وقتی طور پر "گوشہ اطفال" کا سیکشن بنایا جا سکتا ہے ۔ ساتھ ساتھ مزید بہتری کا سوچا جا سکتا ہے۔ جب شیئرنگ وغیرہ کا کچھ سلسلہ شروع ہو جائے تو مزید سب سیکشن بنائے جا سکتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
آپ سب کو اللہ بہت آسانیاں عطا کرے۔ آمین! اصل میں بچے صرف اپنی تحریریں ہی نہیں چاہتے بلکہ وہ بھی ہماری طرح یہ سب کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بتا نہیں پاتے۔ لیکن ہمیں ان کی ضروریات کو خود محسوس کرنا چاہیے۔ وہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ وہ کیا سوچتے ہیں،کس چیز کے لئے اُن کا کیا نظریہ ہے۔ اُنہیں کیا پسند ہے ،کیا ناپسند ہے۔اُن کی اپنی ایک شخصیت ہے اِس لئے وہ اپنی ہی آئی ڈی کے ساتھ یہاں آنا چاہتےہیں،امی یا ابوکی آئی ڈی کے ساتھ نہیں۔
آپ کبھی اُن کی باتیں چھپ کر سنیں۔(بڑا مزہ آتا ہے):girl::boy:
بہر حال ابنِ سعید بھائی نے وعدہ تو کیا ہؤا ہے۔سالگرہ کے موقع پر پورا ہو گا انشاءاللہ۔
اگر ابھی بچوں کو اُن کے والدین کی موجودگی میں گوشہء اطفال میں شیئر کرنے کی اجازت ہو جائے تو سالگرہ تک صحیح صورتحال، کمی،خامی ،اچھے پہلو سب سامنے آجائیں گے۔ بہرحال منتظمین زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔
 
اگر ایمن کی طرح چند بچے اسی طرح محفل میں دلچسپی لیں ...... تو پھر بچوں کے لیے ہمیں عارضی طور پر کوئی سیکشن بنا لینا چاہیے ..........
سیکشن بنا کر ہم بچوں کو متحرک بھی کر سکتے ہیں
 
جاسمن

لائبریرین
جی زیک بھائی! ایمن صحابی کے نام کے علاوہ ٖ قرآن پاک میں بھی آیا ہے۔ اس کی آواز ہمارے معاشرے میں مونث ٌ لگتی ہےجبکہ عرب میں مذکر۔(یہ میرا خیال ہے)۔بس اس کی مونث ساؤنڈ کی وجہ سے لڑکی کا رکھا ہے۔:)
 
arifkarim

معطل
ایمن آپ کی بیٹی ہے جاسمن ؟ مجھے خیال تھا کہ ایمن لڑکوں کا نام ہے
نہیں ایمن دونوں کیلئے چلتا ہے۔ یہ دیکھیں:
http://www.babynames.co.uk/meaning_origin_name_Eman.htm

میری یہاں ایک جاننے والی لڑکی کا نام بھی ایمن ہے۔ آپنے شاید میمن کے بارہ میں سنا ہوگا :)
http://genealogy.familyeducation.com/surname-origin/memon
 
:)لیکن میں نے قرآن پاک میں اس کا تلفظ اَیْمَنْ دیکھا ہے۔ اور آپ کے دئے ہؤے ربط پہ اس کا تلفظ Eeman ہے۔
 
Top