ہم آپ کے بارے میں کتنا جاتے ہیں؟"زبیر مرزا"

سیما علی

لائبریرین
ہم اپنے بارے میں پہلے تو بہت کچھ جانتے تھے ؀
ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی!!!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
صحیح جوابات اور تبصرے پیش ہیں
میرا پسندیدہ ناول
2-اُداس نسلیں
میں اس ناول کا ذکرکرچکا ہوں اورعبداللہ حیسن کا کس قدرمداح ہوں یہ تو کوئی راز نہیں
دوسرا میرے مزاج سے مطابقت رکھتا ہوا ناول کا نام بھی کافی تھا
میری پسندیدہ ڈش

3:شلجم
پسند تو مجھے نہاری بھی ہے لیکن اس قدرنہیں جتنے شلجم جو میں کئی روزتک کھا سکتا ہوں :)
نہاری کھانے لیے مجھے کافی سوچنا پڑتا ہے ایسیڈٹی کے ڈرسے :)
سبزیوں کے فوائد کا ذکرمیں اکثر کرتا رہتا ہوں
ناپسندیدہ عادت

1-بدتمیزی
یہ بھی کافی آسان تھا :) میں بدتمیزی اوربدزبانی کا سخت مخالف ہوں اورایسے لوگوں سے دوررہتا ہوں کیونکہ
انسان میں اُسے سمجھتا ہوں جو تہذیب اورتمیزسے آشنا ہو
میرےپسندیدہ لوگ

1- خوش گفتار
خوش اخلاق اور خوش گفتار لوگ انسانیت کا حُسن ہیں اور دنیا کی خوبصورتی ان سے ہے
میرا پسندیدہ سنگر

2-اعجاز حُسین حضروی
میں ایک دھاگہ اعجازحسین حضروی کے نام سے بنا چکا ہوں کہ ان کی گائیکی کا اندازمنفردہے
(ایک یہی غیرمعروف نام تھا تو اندزہ لگانا آسان تھا )
میرا پسندیدہ رشتہ

2-بھائی کا
جی بھائی(چھوٹا) جس سے میری خوشیاں اورسکون برقرارہیں - تویہ رشتہ میرے لیے ایک نعمت ہے

میری پسندیدہ سواری

2-تانگہ گھوڑا
پُرسکون اور سادہ سواری ہے اور مجھ سے مشینوں سے گھبرانے والے کے لیے اس سے اچھی سواری بھلا کیا ہوگی
میرا پسندیدہ لباس

2-جینز ٹی شرٹ
ریڈی ٹوگو ٹائپ کا لباس ہے اور جس قدرپُرانا ہواسی قدرملائم اورآرام دہ ہوجاتا ہے

میری پسندیدہ جگہ اور وقت
1-شام کو ٹیرس پر بیٹھنا
جی ہاں ابھی کچھ دن پہلے میں نے اس کا ذکرکیاتھا - شام ہوں اورسامنے کھلا آسمان توسوچیں پرندے بن جاتی ہیں اورآنکھیں
سکون اورراحت سے بھرجاتی ہیں :)
میں گھر بنانا چاہتا ہوں
2-گاؤں میں

کراچی میں توگھرموجودہے :) اسلام آباد سیکنڈچوائس ہے اپنا اپارٹمنٹ لینے کےلیے
(اگرگاؤں میں گھرنا بنا سکا تو)
لیکن اولین ترجیح اپنے آبائی گاؤں میں لال اینٹوں والا سادہ سا گھربنانا چاہتاہوں
میرا پسندیدہ مضمون

3- سوشیالوجی
میں نے میٹرک سائنس سے کیا تھا(بڑے بھائی کے مجبورکرنے پر) تو فزکس مجبوری میں پڑھی - سوشل سائنیسز مجھے ہمیشہ سے پسند ہیں اور اللہ کا شکرہے میں سائکالوجی اورسوشیالوجی کا اچھا طالب علم رہا :)
واہ واہ شام کو ٹیریس پہ بیٹھنا ۔۔۔
آبائی گاؤں میں گھر بنانا
 

سیما علی

لائبریرین
ہماری آج کی شخصیت ہیں گُلِ یاسمیں بٹیا۔
1-میرا پسندیدہ ناول


2۔میری پسندیدہ ڈِش




3۔میرے پسندیدہ لوگ



4-میرا ہسندیدہ لباس



5-میرے پسندیدہ سنگر




6-میرے پسندیدہ مضمون





7-میری پسندیدہ جگہ






8-میرا پسندیدہ رشتہ





9-میری پسندیدہ سواری




10- ناپسند عادت
 
Top