الوداعی تقریب ہمیں تُم سے محّبت ہے۔

جاسمن

لائبریرین
امجد میانداد نے پیارے اے آئی سے اردو میں گیت گوا دیے۔ اور پہلے اردو گیتوں کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سو ہم نے بھی سوچا کہ ہم بھی اے آئی سے امجد میانداد کی نسبت کچھ زیادہ ہی مدد حاصل کر کے "اردو محفل" کی محبت میں اردو محفل کا پہلا گیت تخلیق کرنے کی سعادت حاصل کر لیں۔
گو اس میں کئی تجربے کیے۔ کئی کی موسیقی پسند نہیں آئی۔ کسی کی طرز۔ کسی کی آواز۔ کسی کا تلفظ۔ دو گیت کچھ بہتر لگے۔
نیز اس ویڈیو میں محفلین کا بھی ذکرِ خیر ہے۔چند کے علاوہ کچھ خاص تخصیص نہیں کی۔ بہت نام رہ گئے ہوں گے۔ جس کے لیے دلی معذرت۔
کئی دن کی محنت کا حاصل گیت آپ کی نذر


اردو محفل کو دیکھا تو ایسا لگا
انٹلیکچوئلز کا میل
لفظوں، شعروں کا کھیل
یہاں نظموں کی ریل
یہاں غزلوں کی سیل
اس پہ واہ واہ کی ویل
یہاں نیرنگ کی جیل
یہ عشقِ پیچاں کی بیل
جیسے آہستہ آہستہ چڑھتا نشہ
اردو محفل کو دیکھا تو ایسا لگا

اردو محفل کو دیکھا تو ایسا لگا
جیسے محفل ہو میت
سارے محفلین کی پیت
گائیں پیار کے گیت
یہاں قدروں کی ریت
ہوتی رہے بات چیت
اور ہو جذبوں کی جیت
جیسے تاروں کے جھرمٹ میں ہو چاند سجا
اردو محفل کو دیکھا تو ایسا لگا

اردو محفل کو دیکھا تو ایسا لگا
ویب گاہوں کی شان
نبیل، زیک کا مان
ہم سب کی ہے جان
نثر و شاعری کا باغ
یہاں پیار کا راج
جہاں اعلیٰ دماغ
جلائیں علمی چراغ
کچھ کو لگتا ہے محفل کا دائمی نشہ
اردو محفل کو دیکھا تو ایسا لگا

اردو محفل کو دیکھا تو ایسا لگا
جیسے دھیمی سی آگ
جیسے کھلتا گلاب
الف عین کا خواب
جیسے نیرنگ کے رنگ
غزلیں ظہیر کے سنگ
جیسے بڑھتی امنگ
رہ جائے دنیا یہ دنگ
کبھی ہوتی ہے جنگ
ہو جائیں دھاگے ہی بند
محفلین کی محبت ہے بیس سالوں کا صلہ
اردو محفل کو دیکھا تو ایسا لگا
یہاں لوگ آئے گئے
کچھ نکالے گئے
کچھ جہاں سے گئے
چند روٹھے گئے
روپ بدلے بھی ہیں
پہچانے بھی گئے
اچھا سیکھنے میں سب کو تھوڑا وقت لگا
اردو محفل کو دیکھا تو ایسا لگا
 
Top