مبارکباد ہماری پیاری سی دلاری سی ہر دل عزیز گل بٹیا کو منصب تیس ہزار بہت بہت مبارک 🎉🥇🥇🥇🥇🎊

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سید عاطف علی آپ کو بلبل کی طرح نغمہ بکھیرتا محسوس کرتے ہیں اور اس میں آپ کے حسن کلام کی تعریف ہے۔ اور ہم بھی اسکے حق میں ہیں۔

تیس لاکھ شاید زیادہ ہو گیا تین لاکھ مناسب حجم ہے :)

تین ہزار آپ اکیلے بھی ہوتیں تو رہنے دیتیں!سوچنے کی بات ہے۔:unsure:
سوچنے کی بات تو ہے مگر حالات اور وقت دغا دیتے رہتے ہیں۔ کچھ عرصہ تو مہینوں میں شاید ایک آدھ مراسلہ لکھا ہو۔
ہاں تین لاکھ ہو جائیں۔۔۔ایسا سوچا جا سکتا ہے مگر کب کیوں اور کیسے سامنے آ جاتے ہیں سوالیہ نشان لیے۔
 
سید رافع

محفلین

اللہ سے آپ کے لیے عافیت اور صحت کی دعا ہے۔
ویسے اب یہ راز کھول ہی دیں کہ اتنا برجستہ لکھ کیسے لیتی ہیں؟ کچھ ٹپس دلچسپ لکھنے کی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ سے آپ کے لیے عافیت اور صحت کی دعا ہے۔
ویسے اب یہ راز کھول ہی دیں کہ اتنا برجستہ لکھ کیسے لیتی ہیں؟ کچھ ٹپس دلچسپ لکھنے کی۔
وہی پرانی عادت۔۔۔ جو منہ میں آتا ہے بول دیتے ہیں۔
چونکہ یہاں بول نہیں سکتے اس لیے جو منہ میں آتا ہے لکھ دیتے ہیں۔

دعاؤں کے لیے شکریہ۔ اللہ پاک قبول فرمائیں۔ آمین
 
Top