ہماری جڑواں بہن کی مقدس برسی ۔ ایک نظم

عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ بیٹا، تعریف پر شکریہ لیکن یہ بتاؤ کہ نظم لکھی فاتح بھیا نے اور اچھی ہو گئیں مقدس اپیا۔۔۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟؟؟؟ :laughing:
فاتح بھیا بھی بہت اچھے ہیں ناں بھیا ۔۔ ان سے تھوڑا ڈر لگتا ہے ناں مشکل مشکل اردو جو بولتے ہیں۔ :)
 

مہ جبین

محفلین
فاتح بھائی کی خدمت میں بعد سلام ، دعا اور ڈھیروں داد :applause:
اور مقدس کے لئے اتنا ہی کہوں گی کہ اچھائی اور سچائی خود اپنے آپ کو منواتی ہیں اور اپنا راستہ بناتی چلی جاتی ہیں ، یہ خوبیاں کچھ تو خداداد ہوتی ہیں اور کچھ اچھی تعلیم و تربیت کا نتیجہ ، تمہارے والدین ( بشمول نانا جی ) نے تمہاری بہترین تربیت کی جس کا عکس ہم تمہاری بے ساختہ اور برجستہ تحریر میں دیکھتے ہیں ۔
اللہ تم کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے آمین
(قصیدہ گو شاعر کے لئے بھی بہت ساری دعائیں:))
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو مقدس۔ایک سال کی اب ہو ئیں اور اس سے پہلے دس ہزاری ہو چکیں!!
تمہارے اعزاز میں فاتح کی کوئی رگ تو پھڑکی۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top