ہماری جڑواں بہن کی مقدس برسی ۔ ایک نظم

فاتح

لائبریرین
ہوا اک برس آج محفل میں اس کا​
مگر سب سے واقف ہے صدیوں سے گویا​
سبھی کے مزاجوں سے ہے آشنائی​
یہ سوتا ہے کب اور وہ کب جاگتا ہے​
مجھے کیا پریشانیاں ہیں جہاں میں​
تجھے کس خوشی کی تمنا رہی ہے​
اِسے سب خبر ہے اسے سب پتا ہے​
ہر اک کی محبت سمیٹی ہے اس نے​
سبھی کی زباں پر وظیفہ ہے اس کا​
کبھی اردو لکھنی نہیں جانتی تھی​
زبانِ فرنگی تھی ڈھال اس کی خاطر​
کبھی تین چوتھائی انگریزی لکھتی​
ذرا لفظ اردو کا مشکل سا آیا​
تو "مطلب بتائیں" کا نعرہ لگاتی​
سراسیمگی کا ہے عالم سبھی پر​
کہ اک سال میں ایسی اردو کہ واللہ​
ہمارے بھی کُترے ہے یہ کان اب تو​
اچنبھا نہیں گر اٹکتی ہوں سانسیں​
ڈرے سہمے ہیں کیوں سعود اور شمشاد
ذرا اک نظر پوسٹس پر ڈالیے تو​
یہاں بھی یہ ششدر کیے جا رہی ہے​
ارے پونے بارہ ہزار آ چکی ہیں​
کوئی اس کو روکو، کوئی تو سنبھالو​
کمالات کی کوئی فہرس طویل ہے​
نہ یہ کہ لیاقت میں اپنی مثیل ہے​
مؤلّف گنِس بک کے حیراں پریشاں​
کہ نام اس کا کیونکر لکھا جا رہا ہے​
کھلا عقدہ آخر، معما ہوا حل​
کسی اور کے اتنے بھیا نہ ہوں گے​
ہزاروں کی تعداد میں اس کے "بھیاز"​
ہر اک رکنِ محفل کو بھائی بنایا​
الف عین بھی اس کے بھیا ہی ہوں گے​
مقدس کو یہ سنگِ میل ہو مبارک​
مبارک مقدس، مقدس مبارک​
 
مانگیئے کیا مانگتے ہیں فاتح بھائی۔ (آفر چند لمحات تک محدود) :) :) :)

بٹیا رانی کی محفل میں آمد کی سالگرہ کے نام لاجواب تحفہ!!! :) :) :)

ویسے یہاں پوسٹ ہونے سے قبل ہمیں کلام شاعر بزبان شاعر سننے کا شرف حاصل ہوا۔ :) :) :)
 

فاتح

لائبریرین
مانگیئے کیا مانگتے ہیں فاتح بھائی۔ (آفر چند لمحات تک محدود) :) :) :)

بٹیا رانی کی محفل میں آمد کی سالگرہ کے نام لاجواب تحفہ!!! :) :) :)

ویسے یہاں پوسٹ ہونے سے قبل ہمیں کلام شاعر بزبان شاعر سننے کا شرف حاصل ہوا۔ :) :) :)
یہ غیر متفق ہونا اس آفر کی حد تک محدود ہے جس کی حد چند لمحوں تک محدود تھی۔۔۔ :laughing:
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی! لگتا ہے آپ اب ہمیں بھی رلانا چاہ رہے ہیں۔ :)
میں خود جو رویا میرے محترم بھائی
بہت بے ساختگی اور بہت پرخلوص برادرانہ جذبوں سےمعمور لگی
تو آنکھ بھر آئی ۔
اللہ سدا سلامت ہنستا مسکراتا رکھے سب بہن بھائیوں کو آمین
 

سارہ خان

محفلین
اتنی تالیاں بجائی جا رہی ہیں۔۔۔ کہیں یہ اس چکر میں تو نہیں کہ محفل پر تمھاری سالگرہ پر تمھارے لیے بھی ایک نظم لکھی جائے؟؟؟ ہاہاہاہا
ہاہاہا اچھی لگی نہ تب ہی تالیاں بجائیں ۔۔۔ :)
سالگرہ پر تو آپ نے سال میں گرہ لگنے کی تنبہیہ کی تھی ۔۔۔:p نظم کی امید کیا خاک ہونی اس کے بعد :LOL:
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی ہمیشہ سے اس کام میں یکتا روزگار شمار کیے جاتے رہے ہیں۔ :)
ابن سعید بھائی
یہ نام کا اثر سمجھ لیں ۔۔۔۔
اکثر صنف نازک سمجھ لیتے ہیں ۔۔۔۔۔
اسی نسبت سے دل بھی نازک ہے اپنا ۔۔۔
چھلک جاتا ہے ہلکی سی پیار بھری ٹھیس سے ۔۔۔۔
 
Top