ہماری اپنی فوٹوگرافی

خورشیدآزاد

محفلین
السلام علیکم دوستو!! محفل کےاس تصاویر فورم پرہم سب دوست آپس میں بہت اچھی اچھی تصاویر شئیر(اسکی اردو کیا ہے؟ بانٹ؟) کررہے ہیں جو بہت اچھی بات ہے لیکن میں دیکھ رہا ہوں یہاں ہماری اپنی تصاویرجو ہم نے خود لی ہوں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

آج میں نے بی بی سی نیوز کی ویب سائٹ پر ”جنگلی حیات پر سال کے بہترین فوٹو گرافر“ تصاویر دیکھیں تو مجھے خیال آیا کیوں نہ اردومحفل پر بھی یہ سلسلہ شروع کیا جائے۔

اسی واسطے میں ”ہماری اپنی فوٹوگرافی“ کےعنوان سے یہ دھاگہ شروع کررہا ہوں، یہاں آپ دوست اپنے کیمرے/موبائل سے خودلی ہوئی تصاویر بیجھ سکتے ہیں۔

تصویر کا عنوان کچھ بھی ہوسکتا ہے، مثال کے طور پر ایک دفعہ ماوراء نے شاید ناروے یا ڈنمارک کی تصاویر شئیر کی تھیں جو بہت حسین تھیں ویسے ہی آپ بھی اپنے اردگرد آپ کے مشائدے کے مطابق جو چیز بھی آپ کو اچھی/دلچسپ لگے یا خوامخواہ ہی تصویر لینے کو دل چاہے اس کی تصویر لے لیں اور یہاں بیجھ دیں۔

انشاءاللہ اگلے سال اردومحفل کے منتظمین سے گذارش کی جائےگی کہ سال کے بہترین فوٹوگرافرجو اردو محفل کے اراکین کی رائے شماری کے مطابق ہوگا کو اردومحفل اعزاز دے ۔:mrgreen:

اس بارے میں آپ دوستوں کے خیالات اوررائے کی ضرورت ہے۔:)
 

وجی

لائبریرین
میرے خیال میں اس سے پہلے ایسا کھیل شروع کیا گیا تھا لیکن وہ ہفتہ وار اور موضوع کے مطابق ہوا کرتا تھا
 

تعبیر

محفلین
جی خورشید جی ایسا زیک نے شروع کیا تھا ایک کھیل پر سب کے پاس کیمرہ نا ہونے کی وجہ سے یہ کھیل رہ گیا

ہاں ہم اسے دوبارہ شروع کر سکتے ہیں پر ایک الگ طریقے سے ۔ آپ ایک تھیم دیں اور جو چاہے وہ اپنے کیمرے کی مدد سے اور باقی نیٹ پر ڈھونڈ کر تھیم کے مطابق تصویر لگائیں
 

خورشیدآزاد

محفلین
مجھے بھی یہ خیال آیا تھا کہ ہوسکتا ہے اپنے اردومحفل دوستوں کے پاس ڈیجیٹل کیمرہ نہ ہو لیکن پھر سوچا موبائل تو سبھی کے پاس ہوگا یا فلم کیمرہ سے لی گئی تصویروں کو سکین بھی کیا جاسکتا ہے۔ اور دوسری بات میں چاہتا ہوں اس سلسلے کو ایک کھیل نہیں بلکہ سنجیدگی کے ساتھ ایک تعمیری تفریحی مشغلے کے طور پر چلایا جائے اور اپنے گلی، محلے، گاؤں، قصبے اور شہروں کی خوبصورتیوں، مسائل اور دلچسپیاں کیمرے کی آنکھ سے اردو محفل کے ذریعے ساری دنیا تک پہنچایا جائے۔
 

ماوراء

محفلین
خورشید، زیک کا شروع کیا گیا سلسلہ تھا۔ "فوٹو گرافی کا کھیل" میرا خیال ہے، اسی سلسلے کو آگے بڑھانا چاہیے۔
جیسا آپ نے لکھا ہے، اس سے میرے ذہن میں آیا ہے کہ ایک ایوارڈ کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ "بہترین فوٹوگرافر" جو سال کے بعد دیا جائے۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
جن دوستوں کے پاس کیمرہ/موبائل ہے ان سے درخواست ہے کہ اس سلسے میں خوب حصہ لیں۔

Wetlandparkvisit030.jpg

ہانگ کانگ کے مشہور ویٹ لینڈ پارک میں لی گئی ایک تصویر۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
ارے !! واقعی زیک صاحب اور میری سوچ ملتی جلتی ہے۔ میں نے یہ دھاگہ نہیں دیکھا تھا حالانکہ اپنا دھاگہ شروع کرنے سے پہلے میں نے تلاش کیا تھا ۔ بہرحال ماوراء اگر آپ چاہیں تو اس دھاگے کو بند کرلیں یا زیک کے دھاگے میں ضم کرلیں یا مجھے اجازت دیں کہ اس دھاگے کو جاری رکھوں کیونکہ میں اس سلسلے کو مختلف انداز میں چلانا چاہتا ہوں جس طرح آپ بہتر سمجھتیں ہیں مجھے منظور ہوگا۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
شکریہ ماوراء

ماوراء آپ کا شکریہ-

واقعی میری خواہش ہے کہ یہ دھاگہ اس لحاظ سےمنفرد ہو کہ اس میں اردومحفل کے اراکین کےاپنےمشاہدات اور ان کے اپنے علاقے گاؤں شہر کی خوبصورتیاں، اپنے لوگوں کی خوشیاںاور مسائل اور واقعات کیمرے کی آنکھ سےمحفوظ کی جاسکیں دراصل میری تمنا ایک تصویری فورم کی ہے جس میں ہم تصویروں کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرسکیں کیونکہ ایک چائینیز قول ہے جس کا لب لباب یہ ہےکہ “10میل کا سفر اور اس کے مشاہدات سے جو تجربہ اور علم حاصل ہوتا ہے وہ ایک ہزار کتابوں کے مطالعےسے بہتر ہے” اور یہ حق ہے کہ جن واقعات وحالات کا مشاہدہ ہم اپنی آنکھوں سے کرتے ہیں اس کا متبادل کتاب نہیں ہوسکتی-

مجھے معلوم ہےاس سلسلے کو کامیابی سے چلانے اور اراکین کا رجحان اس طرف بڑھانے میں کچھ روکاوٹیں ہیں جیسے ڈیجیٹل کیمرہ نہ ہونا اور تصویرکو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کراناوغیرہ لیکن مجھے یقین ہے تصویرکشی کے فن اور پھر اپنی تصاویر دیکھنے دکھانے کا چسکہ ایک بار کسی کو لگ جائے تو پھر یہ روکاوٹیں بھی اسکونہیں روک سکتی اپنے فن کے اظہار سے-

انٹرنیٹ پراپنی تصاویر کی میزبانی کے لیے میں یہاں مشہور اورمیرے اپنے تجربے کے مطابق آسان اور بہترین فوٹو میزبانوں کی فہرست دے رہاہوں آپ دوست اپنی پسند کے مطابق اس میں سےکسی کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں

1: photobuket میرے خیال میں یہ سب سے آسان اور بہترین فوٹو میزبان ہے (میں سفارش کرتا ہوں کسی اور طرف نہ جائیں)
2: flickr
3: slide
4: imagshock

آپ سے گذارش ہے کہ اس سلسلے کو چلانے میں مندرجہ ذیل اصول و شرائط کا خیال رکھیں

1- تصویر آپ نے خود لی ہو یہ لازمی نہیں ہےلیکن آپ کی ملکیت میں ہواور اسکا استعما ل آپکے اختیار میں ہو یہ لازمی شرط ہے-(جس نے لی ہے اسکا نام دینا لازمی ہے)
2- آپ کی تصویراردومحفل فورم کے اصول ضوابط سے متصادم نہ ہو
3- آپ سے التماس ہے کہ اس دھاگے میں تصویروں پر تبصرے اور اپنے خیالات کا اظہار اور آپس میں گپ شپ منع ہیں - آپ تصویر کے جواب میں تصویر بیجھ سکتے ہیں اور تصویر کےلیے پسندیدگی کا اظہار فورم کے “شکریہ” موڈ کے ذریعے کرسکتے ہیں-(یہ آپ لوگوں کا مجھ پر احسان ہوگا، شکریہ)

(آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے تبصروں پر پابندی کیوں لگائی تو یہ اس لیے کہ دھاگے کو غیرضروری طوالت سے بچانے کے لیے کیونکہ "one line" تبصرے دھاگے کی افادیت کو ختم کردے گی اور دھاگے میں تصاویرکم تبصرے زیادہ ہوں گے)
 

مغزل

محفلین
اچھا سلسلہ ہے ، میں کوشش کرتا ہوں کہ آج ہی اپنے کیمرے سے لی گئی
تصاویر یکے بعد دیگرے پیش کردوں، بجلی کا ہونا شرط ہے ،
والسلام
 

خورشیدآزاد

محفلین
STP60069.jpg

پچھلے سال ویسٹ یورکشائرانگلستان میں گومتے ہوئےاس مسجد پر نظر پڑی تو جلدی سے گاڑی کے اندر سے ہی یہ تصویر لی-
 

چاند بابو

محفلین
بہت خوب زیک کے سلسلے کے بالکل مقابل ایک اور ایسا ہی سلسلہ لیکن وہ تو کافی دن ہوئے تقریبا بند ہی ہو گیا ہے اب آپ دیکھئے اسے کیسے چلاتے ہیں لیکن میرے خیال میں یہ واقعی اچھا قدم ہے کہ اس میں یوزرز اپنے علاقے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اس کے مسائل کو اجاگر کر سکیں گے۔
 
Top