مریم افتخار
محفلین
آپا جی! اگرچہ آپ نے بحر ظلمات میں ایسے گھوڑے دوڑائے ہیں (دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ۔۔۔ریزڈ ٹو پاور این) کہ 54 ہزار مراسلہ جات کب ہوئے تھے پتہ ہی نہ چلا۔ ابھی آپ کی آئی ڈی دیکھی تو خیال آیا کہ 55 ہزار ہونے سے پہلے پہلے 54 ہزار کی مبارک باد دے دوں۔ ٹائم زون کا مسئلہ بھی ہے، یہی نہ ہو صبح اٹھوں اور اگلا ہزاری منصب بھی پیچھے چھوٹ چکا ہو اور گھوڑا ہو کہ دگڑ دگڑ۔۔۔۔۔۔! آپ کی وجہ سے محفل میں خلوص کی چاشنی اور بزرگوں کی شفقت باقی ہے۔ کچھ اور بھی بزرگ ہیں مگر وہ جواں عمری کی باتیں کرتے ہیں اس لیے ان کو بیچ میں نہ لائیں گے! مبروک یا اختی۔۔۔محفل سے آپ کی ریٹائرمنٹ 60 سے پہلے قبول نہ کی جاوے گی، چلے چلو بہادرو، بڑھے چلو مجاہدو وغیرہ!!! 
