مبارکباد ہماری آپا جی سیما علی کو 54 ہزاری ہونا مبارک ہو!

آپا جی! اگرچہ آپ نے بحر ظلمات میں ایسے گھوڑے دوڑائے ہیں (دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ۔۔۔ریزڈ ٹو پاور این) کہ 54 ہزار مراسلہ جات کب ہوئے تھے پتہ ہی نہ چلا۔ ابھی آپ کی آئی ڈی دیکھی تو خیال آیا کہ 55 ہزار ہونے سے پہلے پہلے 54 ہزار کی مبارک باد دے دوں۔ ٹائم زون کا مسئلہ بھی ہے، یہی نہ ہو صبح اٹھوں اور اگلا ہزاری منصب بھی پیچھے چھوٹ چکا ہو اور گھوڑا ہو کہ دگڑ دگڑ۔۔۔۔۔۔! آپ کی وجہ سے محفل میں خلوص کی چاشنی اور بزرگوں کی شفقت باقی ہے۔ کچھ اور بھی بزرگ ہیں مگر وہ جواں عمری کی باتیں کرتے ہیں اس لیے ان کو بیچ میں نہ لائیں گے! مبروک یا اختی۔۔۔محفل سے آپ کی ریٹائرمنٹ 60 سے پہلے قبول نہ کی جاوے گی، چلے چلو بہادرو، بڑھے چلو مجاہدو وغیرہ!!! :redheart:
 

یاز

محفلین
ماشاءاللہ۔ خوب است
بہت بہت مبارک اور نیک خواہشات سیما آپی جی۔
چند ہفتے مزید مل گئے تو انشاء اللہ ساٹھ ہزار کی مبارکباد بھی زیادہ دور نہیں۔
بہت دعائیں
 

سیما علی

لائبریرین
آپ کی وجہ سے محفل میں خلوص کی چاشنی اور بزرگوں کی شفقت باقی ہے۔ کچھ اور بھی بزرگ ہیں مگر وہ جواں عمری کی باتیں کرتے ہیں اس لیے ان کو بیچ میں نہ لائیں گے! مبروک یا اختی۔۔۔محفل سے آپ کی ریٹائرمنٹ 60 سے پہلے قبول نہ کی جاوے گی، چلے چلو بہادرو، بڑھے چلو مجاہدو وغیرہ
جیتی رہیے شاد و آباد رہیے آمین
اس میں سارا کمال آپکا او ر
یاز
کے بارہ بجے کا ہے اور ہم بھی محفل کی آن بان شان کے قصیدوں کے ساتھ بڑھتے چلے جارہے ہیں ۔۔
نہ ستایش کی تمنا نہ صلے کی پروا
ہمارا کُل اثاثہ آپ سب کی محبت ہے
سلامت رہیے ۔
کبھی کبھی لگتا ہے دوبارہ سے دفتر جانے والے زمانے آگئے ہیں رات رات بھر کتاب ختم کی صبح دفتر وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے حاضر۔۔۔
بالکل وہی دور واپس آگیا ہے ۔۔۔
🫶🏻🫶🏻🫶🏻🫶🏻🫶🏻🫶🏻🫶🏻🫶🏻🫶🏻🫶🏻
🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آپا ۔ بہت بہت مبارک ہو۔
مگر ساتھ ساتھ یہ بات بھی اہم ہے کہ اس 55 ہزار کے رخش کی رو میں آپ کا ہاتھ باگ پر اور پاؤں رکاب میں مستحکم رہا ، ،،، بہت بہت مبارک ہماری آپا ،،،
 
Top