ہفتۂ شعر و ادب - خوش آمدید

محمد وارث

لائبریرین
UrduMehfil-3.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

جیسا کہ آپ سب احباب جانتے ہیں کہ اردو محفل کی چوتھی سالگرہ کے حوالے سے مختلف ہفتوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اور اسی سلسلے میں 'ہفتۂ شعر و ادب' بھی 22 سے 28 جولائی تک منایا جائے گا۔

اور اسی سلسلے میں آپ سب کو یہ خاکسار اردو محفل کی 'محفلِ ادب' میں خوش آمدید کہتا ہے۔

ہفتۂ شعر و ادب کے حوالے سے یہ خاکسار آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا رہے گا، میں نے کچھ سلسلوں کا انتظام کیا ہے جن کا مختصر تعارف کچھ یوں ہے:

- آج شام کو پسندیدہ کلام میں دو تھریڈ شروع کرونگا، 'غزلیں' اور 'نظمیں' کے عنوانات سے۔ اس میں میری کوشش یہ ہوگی کہ ایسا کلام پیش کیا جائے جو اس سے پہلے 'ویب' کی دنیا میں موجود نہ ہو، یعنی کتب سے ٹائپ کر کے مواد پیش کیا جائے۔ چونکہ 'پسندیدہ کلام' اردو محفل کے مقبول ترین فورمز میں سے ہے لہذا سب سے درخواست ہے کہ اس ہفتے میں نیٹ کی دنیا کا غیر مطبوعہ کلام پیش کیا جائے یعنی اردو محفل کے اس ہفتے کی مہربانی سے یہ کلام نیٹ کی دنیا کو تحفے کے طور پر دیا جائے :)

- مجوزہ مشاعرہ: اس کا اہتمام و انتظام عزیزم خرم شہزاد خرم کر رہے ہیں، امیدِ واثق تو یہی ہے کہ یہ مشاعرہ منعقد ہو جائے گا :)

- شعراء و اُدَبا کی تصاویر: انشاءاللہ آپ کی خدمت میں پیش کرونگا۔

-خطاطی جو کہ فنونِ لطیفہ کا حصہ ہے اور یوں گویا 'شعر و ادب' کی 'رشتہ دار' ہے کہ ضمن میں میں نے دو مضامین اسکین کیے ہیں، جن میں ایک سید عبداللہ کا نادر و نایاب مقالہ بھی شامل ہے، یہ بھی انشاءاللہ آپ کی خدمت میں پیش کرونگا۔

-طنز و مزاح کے ضمن میں بھی انشاءاللہ کچھ پوسٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

- اسکے علاوہ غالب کے حوالے سے بھی 'ویب' کی دنیا کو ایک تحفہ دینے کا ارادہ ہے لیکن یہ بشرطِ فرصت و صحت ہے سو آگے آگے دیکھیے ۔۔۔۔۔۔۔ :)

مجھے امید ہے کہ آپ سب کا احباب کا تعاون اس خاکسار کو حاصل رہے گا تا کہ اس ہفتے کو بڑھ چڑھ کر منایا جا سکے۔

نوازش آپ کی اور شکریہ آپ سب کا یہاں تشریف لانے کیلیے۔

والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ اعجاز صاحب اور مغل صاحب۔

جہاں تک میرا خیال ہے، میں نے جو کہنا تھا کہہ چکا، اب تو آپ احباب کی باری ہے :)
 

شاہ حسین

محفلین
بہت شکریہ جناب وارث صاحب ۔
انشاءاللہ اس سلسلہ میں ہم اپنا حصّہ ضرور شامل کریں گے ۔

طنز و مزاح کا بھی ایک زمرہ کردیا جائے اس حوالے سے بھی انشاء اللہ غیر مطبوعہ کلام (نیٹ پر )‌ محفل کی خدمت میں پیش کرنے کی کوشش کروں گا ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ شاہ جی نوازش، اور غزلوں اور نظموں میں شرکت کیلیے بھی بہت شکریہ آپ کا۔

انشاءاللہ طنز و مزاح کے سلسلے میں آج رات ایک تھریڈ شروع کرونگا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

ہفتۂ شعر و ادب کے پہلے دن آپ سے ایک وعدہ کیا تھا:


- اسکے علاوہ غالب کے حوالے سے بھی 'ویب' کی دنیا کو ایک تحفہ دینے کا ارادہ ہے لیکن یہ بشرطِ فرصت و صحت ہے سو آگے آگے دیکھیے ۔۔۔۔۔۔۔ :)


آج، اس ہفتے کے آخری دن اس کو پورا کر دیا ہے۔

غالب کی مثنوی 'قادر نامہ' ویب کی دنیا میں پہلی بار پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے :)
 
Top