ہسنے کا نہیں‌ ماموں‌ !

خرد اعوان

محفلین
ایک نو آموز پریس رپورٹر اسپتال میں ایک زخمی کا انٹرویو کر رہا تھا ۔“آپ زخمی کیسے ہوئے؟“
“میں سڑک سے گزر رہا تھا کہ ایک شیل میرے قریب آگرا۔“ زخمی نے نحیف آواز میں جواب دیا ۔
“ کیا وہ شیل پھٹ گیا تھا ؟“ نو آموز رپورٹر نے سوال کیا۔
“نہیں ۔۔۔۔۔وہ رینگ کر میرے قریب آیا اور اس نے مجھے کاٹ لیا ۔“ زخمی نے جل کر جواب دیا ۔
 
خرد اعوان

محفلین
پریڈ کے دوران رنگروٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے صوبیدار ایک رنگروٹ کے قریب رکا اور بولا ۔“جوان ! تم نے آج صبح شیو بنایا تھا ؟“
“یس سر!“ رنگروٹ نے مستعدی سے جواب دیا۔
“اچھا ۔۔۔۔! اگر آئندہ شیو بناؤ تو سیفٹی ریزر کے ذرا قریب کھڑے ہو کر بنانا۔۔۔۔“ صوبیدار نے ہدایت کی ۔
 
خرد اعوان

محفلین
“اچھا ۔ تو گویا تم ن محبت کی اور دھوکا کھایا۔ اس کے ساتھ ساتھ نقصان بھی اٹھایا؟“
“ نہیں ۔ میں نے محبت تو کی لیکن میرے خیال میں نہ تو میں نے دھوکا کھایا اور نہ ہی میں نقصان میں رہا ۔“
“وہ کیسے؟“
“رضیہ نے میری منگنی کی انگوٹھی اور میرے دیئے ہوئے تحفے واپس کیے تو ان میں دوسروں کے دیئے ہوئے کچھ تحفے بھی شامل کر دئیے۔“
 
خرد اعوان

محفلین
ڈاکٹر صاحب ! موٹی موٹی طبی اور سائنسی اصطلایں استعمال کرکے مجھے ڈرایئے نہیں ۔ بس سیدھے سیدھے آسان اور سلیس انداز میں مجھے بتا دیں کہ مجھے کیا بیماری ہے ؟‘
“ کچھ بھی نہیں ۔ بس آپ بے حد کاہل ہیں۔“
“ بہت شکریہ ۔ اب ذرا اس عارضے کا کوئی بھاری بھرکم سا طبی نام بھی بتا دیجئے تاکہ میں محفلوں میں بیٹھ کر لوگوں کو بتا سکوں کہ آج کل میرا کس بیمار کا علاج چل رہا ہے ۔“
 
خرد اعوان

محفلین
کچھ عرصہ ہوا جب کراچی میں بارش ہوئی اور ہزاروں جھونپڑیاں بہہ گئیں تو وزیر بلدیات نے سوچا کیوں نہ اس بارش زدہ علاقے کا دورہ کیا جائے چنانچہ گاڑی میں بیٹھ کر جھونپڑیاں دیکھنے روانہ ہو گئے ۔ یہ علاقہ نشیب میں تھا ۔ اس لیے وہاں پانی جمع تھا ۔ گاڑی پانی سے گزرنے لگی تو پانی انجن میں آگیا اور گاڑی ٹھنڈی ہو گئی ۔گاڑی کے رکتے ہی وزیر صاحب گاڑی سے اتر پڑے ۔پانی ان کے گھٹنوں کو چھونے لگا تو ناراض ہو کر ڈرائیور سے کہنے لگے ۔
“ یہ محکمہء موسمیات والے بھی کتنے غیر ذمہ دار ہیں ۔اخباروں میں چھپواتے ہیں کہ کراچی میں صرف چار پانچ انچ بارش ہوئی ہے اور یہاں گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہے ۔
 
خرد اعوان

محفلین
ٹیچر نے کلاس روم میں دیکھا کہ پچھلی بینچ پر بیٹھا ہوا ایک لڑکا کبھی منہ چلا رہا ہے اور کبھی عجیب عجیب شکلیں بنا رہا ہے ۔
“ اے فاخر ۔۔! ٹیچر نے اسے پکارا ۔“ یہاں سامنے آؤ ۔۔ اور جو کچھ تمھارے منہ میں ہے مجھے دے دو ۔“
“کاش میں ایسا کر سکتا ٹیچر۔۔۔“ فاخر نے کراہتے ہوئے کہا ۔“ میرے منہ میں تو چھالے ہیں۔“
 
خرد اعوان

محفلین
جگو بدمعاش نے جنگل میں خفیہ بھٹی لگائی اور ٹھرا تیار کرنا شروع کردیا۔ پہلی بار آزمائش کے طور پر اس نے ایک بوتل اپنے جاننے والے دیہاتی کو بھیجی اور دوسرے روز رپورٹ مانگی۔ “کیسا تھا ہمارا ٹھرا ؟“

“ٹھرا تو اچھا تھا ۔“ دیہاتی نے ہانپتے ہوئے جواب دیا ۔“بس اسے پیتے ہوئے مجھے ذرا کھانسی آئی تو میری مونچھوں میں آگ لگ گئی ۔
 
خرد اعوان

محفلین
مخالف جماعتوں کے دو سیاستدان زور و شور سے بحث میں مصروف تھے ۔ دونوں نے پہلے ایک دوسرے کو قائل کرنے کی ناکام کوشش کی ، پھر الزامات پر اتر آئے ۔ ایک سیاستدان نے کہا ۔
“ مجھے معلوم ہے کہ تم کس کے اشارے پر ناچتے ہو۔“
دوسرے سیاستدان نے مشتعل ہو کر کہا ۔“احمق آدمی ! سیاسی بحث میں میری بیوی کو کیوں گھسیٹتے ہو؟“
 
شمشاد

لائبریرین
دس لاکھ کا لوٹا

ایک اداکارہ نے اپنے لیے ہیروں کا ایک ہار منتخب کیا جس کے لیے اسے رقم درکار تھی۔ وہ ایک سیاستدان کے پاس گئی اور کہنے لگی۔ آپ مجھے دس لاکھ روپے دے دیں، مجھے بہت سخت ضرورت ہے۔ میں پرسوں آپ کو لوٹا دوں گی۔ یہ میرا وعدہ ہے۔

سیاستدان نے اُسے رقم دے دی جس سے اس نے اپنا من پسند ہار خرید لیا۔

تیسرے دن اداکارہ وہی ہار پہن کر اور ایک عدد لوٹا لے کر سیاستدان کے گھر گئی اور بولی، یہ لیجیئے میں حسب وعدہ آپ کو لوٹا دے رہی ہوں۔ سیاستدان بہت جزبز ہوئے تو وہ بولی، میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ " پرسوں آپ کو لوٹا دوں گی۔" رکھ لیں، ویسے بھی یہ آپ کے لیے بہت کام کی چیز ہے۔
 
تنویرسعید

محفلین
زردآری صاحب اپنےڈرائیورکے ساتھ جا رہے تھے۔ اچانک گاڑی کے نیچے کتے کا بچہ آ گیا اور مر گیا زردآری نے ڈرائیور کو کہا کے پتہ کرو کہ یہ کتے کا بچہ کس کا تھا۔ تھوڑی دیر بعد ڈرائیور واپس آیا تو اس کے گلے میں پھولوں کے بہت سے ہار تھے زردآری نے پوچھا یہ کیا ہے۔ڈرائیوربولا کہ میں نے گاؤں کے لوگوں کو کہا کہ میں زردآری کا ڈرائیور ہوں۔کتے کا بچہ گاڑی کے نیچے آ کر مر گیا ہے۔ انہوں نے میری دوسری بات ہی نہیں سنی اور میرے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالنا شروع کر دئیے۔
 
فرخ

:grin::mrgreen::laugh:
 
:laugh::mrgreen::hatoff:
 
راشد احمد

محفلین
زردآری صاحب اپنےڈرائیورکے ساتھ جا رہے تھے۔ اچانک گاڑی کے نیچے کتے کا بچہ آ گیا اور مر گیا زردآری نے ڈرائیور کو کہا کے پتہ کرو کہ یہ کتے کا بچہ کس کا تھا۔ تھوڑی دیر بعد ڈرائیور واپس آیا تو اس کے گلے میں پھولوں کے بہت سے ہار تھے زردآری نے پوچھا یہ کیا ہے۔ڈرائیوربولا کہ میں نے گاؤں کے لوگوں کو کہا کہ میں زردآری کا ڈرائیور ہوں۔کتے کا بچہ گاڑی کے نیچے آ کر مر گیا ہے۔ انہوں نے میری دوسری بات ہی نہیں سنی اور میرے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالنا شروع کر دئیے۔

:drooling::rollingonthefloor:
بہت خوب! ہنسی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی
 
زینب

محفلین
زردآری صاحب اپنےڈرائیورکے ساتھ جا رہے تھے۔ اچانک گاڑی کے نیچے کتے کا بچہ آ گیا اور مر گیا زردآری نے ڈرائیور کو کہا کے پتہ کرو کہ یہ کتے کا بچہ کس کا تھا۔ تھوڑی دیر بعد ڈرائیور واپس آیا تو اس کے گلے میں پھولوں کے بہت سے ہار تھے زردآری نے پوچھا یہ کیا ہے۔ڈرائیوربولا کہ میں نے گاؤں کے لوگوں کو کہا کہ میں زردآری کا ڈرائیور ہوں۔کتے کا بچہ گاڑی کے نیچے آ کر مر گیا ہے۔ انہوں نے میری دوسری بات ہی نہیں سنی اور میرے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالنا شروع کر دئیے۔

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
arifkarim

معطل
زردآری صاحب اپنےڈرائیورکے ساتھ جا رہے تھے۔ اچانک گاڑی کے نیچے کتے کا بچہ آ گیا اور مر گیا زردآری نے ڈرائیور کو کہا کے پتہ کرو کہ یہ کتے کا بچہ کس کا تھا۔ تھوڑی دیر بعد ڈرائیور واپس آیا تو اس کے گلے میں پھولوں کے بہت سے ہار تھے زردآری نے پوچھا یہ کیا ہے۔ڈرائیوربولا کہ میں نے گاؤں کے لوگوں کو کہا کہ میں زردآری کا ڈرائیور ہوں۔کتے کا بچہ گاڑی کے نیچے آ کر مر گیا ہے۔ انہوں نے میری دوسری بات ہی نہیں سنی اور میرے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالنا شروع کر دئیے۔

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
جی گرو جی

محفلین
بیوی بہت یاد آرھی ھے۔

ایک آدمی ھوٹل میں گیا اور بیرے کو آڈر دیا کہ دو سڑے ھوئے ٹوسٹ ، نمک تیز ڈال کر آمیلٹ اور کالے رنگ کی چائے لے کر آو۔

بیرے نے جواب دیا سر وہ آپ سے کھائی نہیں جائے گی۔

اس شخص نے جواب دیا۔ اسے کھانا میرا کام ھے تم لے کر آو

جب بیرے نے آڈر لا کر دیا تو وہ آدمی بیرے سے کہتا ھے اب میرے پاس بیٹھ کر جلی کٹی باتیں کرو ۔ مجھے آج اپنی بیوی بہت یاد آرھی ھے۔
 
جی گرو جی

محفلین
سہیلی

میں اپنے سر میں سخت درد محسوس کر رہی ہوں۔ ایک عورت نے اپنی سہیلی سے کہا۔
جب میرے سر میں درد ہوتا ہے تو میرا شوہر اتنے پیار سے میرا سر دباتا ہے کہ سر کا درد منٹوں میں ختم ہو جاتا ہے ۔ میرے خیال میں تم بھی یہ نسخہ آزما کر دیکھو۔ سہیلی نے کہا۔
ضرور ضرور تمہارا شوہر کب تک گھر آجائے گا۔ عورت نے سہیلی سے پوچھا۔
 
Top