ہر گزرتا دن یہ پیغام دے گیا.............!!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت سے لوگ ہمارے آس پاس ایسے بکھرے ہوتے ہیں جن کی زندگی میں کوئی رنگ نہیں ہوتا انہیں اپنے رنگوں میں حصہ دار بنانے سے زندگی رنگارنگ بن جاتی ہے۔
21-10-2012
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اپنی غلطی چھپانے کے لیئے طرح طرح کے حیلے بہانے کرتے ہوئے ہم ایک بات ہمیشہ فراموش کر دیتے ہیں کہ یہ حیلے بہانے دراصل ایک اور غلطی کرنے کے مترادف ہیں
ڈٹ کر اپنی غلطی کا اعتراف کر لینا ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے اس غلطی کو ختم کردیتا ہے۔
لیکن ڈٹ کر اعتراف کرنے سے میری مراد ڈھٹائی ہرگز نہیں ہے :)
23-10-2012
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اس دنیا میں انسان کا بدل کچھ نہیں اسے ہے سے تھے ہونے میں اک لمحہ لگتا ہے
احساسات،جذبات، بہت قیمتی ہوتے ہیں
اہم ہمیشہ رشتے اہم رہنے چاہئیں۔۔!
25-10-2012
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کسی اپنے کے درد کی شکایت کسی غیر سے کرنا گویا مان چکنا چور کرنا ہے اور مان کی حفاظت کرنا بھی کیسا مشکل ہے
اللہ کی بھیجی ہوئی آزمائشوں کا اظہار دوسروں کے سامنے بطورِ شکایت کے کرنا ایسا ہی ہے جیسے اپنے کو اک دم پرایا بنا دینا
26-10-2012
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اللہ کی محبت میں جو مٹھاس جو حلاوت ہے اس کا کوئی مول نہیں
آنکھیں چمکتی ہیں
درد مسکراتے ہیں
روح چہچہاتی ہے
سرور کم ہی نہیں ہوتا
یہ دل مانگے ہی چلا جاتا ہے
26-10-2012
 
انسانی زندگی ایک ٹھوس حقیقت ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ ٹھوس اور ناقابل تردید حقیقت موت کا وہ لمحہ ہے جس سے آدمی طوعاً و کرہاً گزرتا ہے۔
آج ایک بہت ہی خوفناک حادثہ اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتے دیکھا ۔۔۔۔۔بس تب سے طبعیت بوجھل ہے۔۔۔۔۔۔ !
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
انسانی زندگی ایک ٹھوس حقیقت ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ ٹھوس اور ناقابل تردید حقیقت موت کا وہ لمحہ ہے جس سے آدمی طوعاً و کرہاً گزرتا ہے۔
آج ایک بہت ہی خوفناک حادثہ اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتے دیکھا ۔۔۔ ۔۔بس تب سے طبعیت بوجھل ہے۔۔۔ ۔۔۔ !
کیا آپ وہ واقعہ شئیر کرنا پسند کریں گی؟
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ٹریفک حادثہ جس میں 25 قیمتی جانیں ضایع ہو گیں۔۔۔ ۔ ہماری گاڑی ذرا ہی پیچھے تھی ۔۔۔ ۔ بس اللہ معاف کریں ۔ایسی حادثاتی موت سے سب کو محفوظ فرمایں۔آمین
اللہ تعالی ناگہانی آفات سے محفوظ فرمائیں
آمین
واقعی زندگی پانی کا بلبلہ ہے
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
انسانوں کے دیئے گئے تمغوں کا کوئی اعتبار نہیں اس لیئے ان کی نظر میں معتبر ہونے کے لیئے اتنی محنت کرنے کے بجائے اللہ کی نظر میں معتبر ہونے کے لیئے محنت اور توجہ کرنی چاہیئے۔
2012۔10۔31
 
زندگی یادوں کی مکڑی کے جالوں کے سوا کیا ہے۔۔۔
جس میں پھنسے ہم سب پھڑپھڑا رہے ہیں
لیکن اس جال کی لیسدار رطوبت کے لطف میں غرق بھی ہیں۔۔۔۔ ہمارے پر مکڑی کھا چکی ہے۔۔
اور اب اس جال سے کسی طور باہر نکل بھی گئے تو پرواز کے قابل نہ ہونے کے باعث زمین پر گر پڑیں گے اور کسی کے قدموں تلے کچلے جائیں گے
یا کسی اور حشرے کی خوراک بن جائیں گے ۔
 
Top