1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

ہر چند زخم زخم دریدہ بدن رہے ۔ عرفانہ عزیز

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 5, 2019

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,631
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ہر چند زخم زخم دریدہ بدن رہے
    گل رنگ تیری یاد کے سب پیرہن رہے

    دیکھا تجھے تو رنگِ پسِ رنگ تھی نظر
    یہ سلسلے بھی دل کے چمن در چمن رہے

    پہروں تصورات کی محفل سجی رہی
    پہروں ترے خیال سے محوِ سخن رہے

    ذوقِ جنوں پہ تنگ رہیں دل کی وسعتیں
    کس دشت کی تلاش میں شوریدہ تن رہے

    ہر چند تھیں خموش مرے دل کی دھڑکنیں
    دیوار و در کو یاد ترے سب سخن رہے

    (عرفانہ عزیز)
     

اس صفحے کی تشہیر