الف عین
محمد عبدالرؤوف
محمّد احسن سمیع :راحل:
سید عاطف علی
عظیم
-----------
مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن
--------------
ہر سمت محبّت کا چرچا ہے زمانے میں
یہ چیز ہی وافر ہے دنیا کے خزانے میں
------------
مجھ پر بھی حسینوں کی رہتی ہیں بہت نظریں
ہر دم میں لگا رہتا ہوں خود کو بچانے میں
-----------یا---خود کو چھپانے میں
کچھ ہم کو بتاؤ تم کیا جرم کیا ہم نے
آتا ہے مزا تم کو یا ہم کو ستانے میں
------------
آسان نہیں لیکن مشکل بھی نہیں اتنا
کچھ دیر تو لگتی ہے یادوں کو بھلانے میں
-------
دیکھا ہے تمہیں ہم نے ، ملتے ہو رقیبوں سے
مانا کہ ہو ماہر تم باتوں کو چھپانے میں
-------------
مشکل تھا بہت لیکن یہ کام کیا ہم نے
قربان کیا خود کو الفت کے نبھانے میں
-----------
جو پیار سے ملتے ہیں ان پر بھی نظر رکھنا
کچھ دیر نہیں لگتی نظروں سے گرانے میں
--------------
آئے گا مزا ارشد اللہ کی محبّت میں
-----------یا
اللہ کی محبّت میں آتا ہے مزا ارشد
کیوں دیر لگاتے ہو اب سر کو جھکانے میں
-----------
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ہر سمت محبّت کا چرچا ہے زمانے میں
یہ چیز ہی وافر ہے دنیا کے خزانے میں
------------
درست، لیکن حقیقت تو اس کے برعکس نظر آتی ہے!
مجھ پر بھی حسینوں کی رہتی ہیں بہت نظریں
ہر دم میں لگا رہتا ہوں خود کو بچانے میں
-----------یا---خود کو چھپانے میں
مبارک ہو بڑھاپے میں بھی یہ حال ہے تو!
"رہتا ہوں" کا منقسم ہونا اچھا نہیں، ویسے بچانے بہتر ہے
مصروف ہوں ہر لمحہ میں خود کو بچانے میں
کاش چھپانے/بجانے کے متبادل پر غور کرنے کی جگہ آپ الفاظ پر غور کرتے
کچھ ہم کو بتاؤ تم کیا جرم کیا ہم نے
آتا ہے مزا تم کو یا ہم کو ستانے میں
------------
دوسرا مصرع عجز بیان ہے 'یا' کی وجہ سے، ہاں، "کیا" درست ہے
آسان نہیں لیکن مشکل بھی نہیں اتنا
کچھ دیر تو لگتی ہے یادوں کو بھلانے میں
-------
درست، اگرچہ بھلانا کی جگہ بھلا دینا بہتر محاورہ ہوتا
دیکھا ہے تمہیں ہم نے ، ملتے ہو رقیبوں سے
مانا کہ ہو ماہر تم باتوں کو چھپانے میں
-------------
پہلے مصرع میں "کہ" کی کمی ہے
دوسرے مصرعے میں "باتوں کو" محاورہ نہیں، محض باتیں چھپانا درست محاورہ ہے، یا "ہر بات" کیا جا سکتا ہے
مشکل تھا بہت لیکن یہ کام کیا ہم نے
قربان کیا خود کو الفت کے نبھانے میں
-----------
یہاں بھی الفت نبھانے درست ہوتا، الفت کے /کو نبھانے محاورہ نہیں
جو پیار سے ملتے ہیں ان پر بھی نظر رکھنا
کچھ دیر نہیں لگتی نظروں سے گرانے میں
--------------
ٹھیک
آئے گا مزا ارشد اللہ کی محبّت میں
-----------یا
اللہ کی محبّت میں آتا ہے مزا ارشد
کیوں دیر لگاتے ہو اب سر کو جھکانے میں
-----------
اللہ کو مفعول باندھنے کو ترجیح دیتا ہوں میں۔ 'اللہ کی الفت میں' کیا جا سکتا ہے وہ ٹکڑا
سر جھکانا ہی درست محاورہ ہے۔ کو کا اضافہ غیر ضروری ہے
 
Top