سعود عثمانی ہر روز امتحاں سے گزارا تو میں گیا ۔ سعود عثمانی

چوہدری لیاقت علی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 14, 2015

  1. چوہدری لیاقت علی

    چوہدری لیاقت علی محفلین

    مراسلے:
    305
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ہر روز امتحاں سے گزارا تو میں گیا
    تیرا تو کچھ گیا نہیں ،مارا تو میں گیا

    جب تک میں تیرے پاس تھا بس تیرے پاس تھا
    تو نے مجھے زمیں پہ اتارا تو میں گیا

    یہ طاق یہ چراغ مرے کام کے نہیں
    آیا نہیں نظر وہ دوبارہ تو میں گیا

    شل انگلیوں سے تھام رکھا ہے چٹان کو
    چھوٹا جو ہاتھ سے یہ کنارا تو میں گیا

    اپنی انا کی ٓاہنی زنجیر توڑ کر
    دشمن نے بھی مدد کو پکارا تو میں گیا

    تیری شکست اصل میں میری شکست ہے
    تُُو مجھ سے ایک بار بھی ہارا تو میں گیا

    (سعود عثمانی)
     
    • زبردست زبردست × 2
  2. Eloquent silence

    Eloquent silence محفلین

    مراسلے:
    1
    دشمن نے بھی مدد کو پکارا تو میں گیا !
    خوب
     
  3. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    3,978
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    تیری شکست اصل میں میری شکست ہے
    تُُو مجھ سے ایک بار بھی ہارا تو میں گیا

    خوب ۔۔۔
     
  4. شزہ مغل

    شزہ مغل محفلین

    مراسلے:
    1,458
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Torn
    ہر روز امتحاں سے گزارا تو میں گیا
    پھر کیوں ہمارے امتحان شروع ہو رہے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    :timeout::surprise::atwitsend:
     
  5. حافظ اسامہ

    حافظ اسامہ محفلین

    مراسلے:
    1

اس صفحے کی تشہیر