ہری اور لال مرچیں

ذوالقرنین

لائبریرین
سمجھنے کی بات!

قائداعظم محمد علی جناح کو اردو میں بھی انگریزی ڈالنے کی عادت تھی۔ ایک جگہ فرمایا:
Calm, Calm اور صرف Calm
اور ہم بیچارے سمجھ بیٹھے
کام، کام اور صرف کام
:):);)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
جگری دوست کی تین نشانیاں

1۔ کبھی فون نہیں کرتا سوائے اپنے مطلب کے

2۔ اگر اسے کوئی کام کہو گے تو فوراً کہے گا "آج ہی کردوں گا۔" اور دس دن تک لٹکا دے گا۔

3۔ لڑکیوں کو تو شاعری اور ہم کو پٹھانوں، سرداروں والے میسجز بھیجے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہوا کہ اب تم اپنے ماموں سے بھی نہیں ڈرتیں۔ بڑی بہادر ہو گئی ہو۔
بڑے ماموں کو بتاؤں کہ چھوٹے والے کو؟
 

تبسم

محفلین
اس کا مطلب ہوا کہ اب تم اپنے ماموں سے بھی نہیں ڈرتیں۔ بڑی بہادر ہو گئی ہو۔
بڑے ماموں کو بتاؤں کہ چھوٹے والے کو؟
بڑے ماموں سے تو میں نہیں ڈرتی اور رہی چھوٹے ماموں کی بات وہ تو دوسرے ماموں سے بھی زیادہ ہماری خریب ہیں اُن کے ساتھ تو ہم بہت مذاق کرتے ہیں :tongue::tongue:
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے بڑے ماموں کو ہی شکایت لگانی پڑے گی۔ مجھے معلوم ہے تم ان سے بہت ڈرتی ہو اور ان سے ڈر کر چارپائی کے نیچے چُھپ جاتی ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
عقلمندی

تین آدمی جنگل میں سفر کر رہے تھے کہ رات ہو گئی۔ ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔ انہوں نے جنگل میں رات گزارنے کا ٹھکانہ بنایا۔ اندھیرا اور جنگلی جانوروں کے خوف سے تینوں کو ڈر لگ رہا تھا۔ دو نے تو باقاعدہ اقرار کر لیا کہ انہیں ڈر لگ رہا ہے۔ تیسرا کہنے لگا "ایسا کرو کہ تم میں سے ایک میری دائیں طرف سو جائے اور ایک بائیں طرف۔
 

تبسم

محفلین
اس کا مطلب ہے بڑے ماموں کو ہی شکایت لگانی پڑے گی۔ مجھے معلوم ہے تم ان سے بہت ڈرتی ہو اور ان سے ڈر کر چارپائی کے نیچے چُھپ جاتی ہو۔
کہا نا بڑے ماموں سے نہیں ڈر تی ہوں میں ڈار تی تووہ مجھ سے یہ نہیں کہتے کے تم میرے ساتھ گھر چلوں
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے لڑکے جیب میں قلم رکھتے تھے کہ نجانے کب لکھنا پڑ جائے۔

اب لڑکی جیب میں ٹی ٹی رکھتے ہیں کہ نجانے کب لڑنا پڑ جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے لڑکیاں رات کو نماز پڑھ کر سوتی تھیں کہ رات کو سوتے میں ڈر نہ لگے۔

آجکل میک اپ کر کے سوتی ہیں تاکہ دوسرے نہ ڈر جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
"نسیمہ نے بدمعاش کو زمین پر دے مارا، پھر یہ سوچے بغیر کہ وہ کیا کر رہی ہے، اس نے بدمعاش کو اٹھایا اور تیسری منزل کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا۔ اس سے نمٹ کر وہ دوسرے بدمعاش کی طرف متوجہ ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔"

(اس نرم و نازک ناول کی اگلی قسط اگلے ماہ ملاحظہ فرمائیں۔) ماہنامہ لڑکی ڈائجسٹ
 

عدیل منا

محفلین
"نسیمہ نے بدمعاش کو زمین پر دے مارا، پھر یہ سوچے بغیر کہ وہ کیا کر رہی ہے، اس نے بدمعاش کو اٹھایا اور تیسری منزل کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا۔ اس سے نمٹ کر وہ دوسرے بدمعاش کی طرف متوجہ ہوئی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔"
(اس نرم و نازک ناول کی اگلی قسط اگلے ماہ ملاحظہ فرمائیں۔) ماہنامہ لڑکی ڈائجسٹ
شمشاد بھائی!
کیوں ہمارے صبر کو آزما رہے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو چاہتا ہی یہی ہوں کہ صبر کی حدیں پھلانگ کر آپ بھی کچھ لکھیں۔
 
Top