ہری اور لال مرچیں

خورشیدآزاد

محفلین
وہ کیسے میرے بھائی، تھوڑی وضاحت تو کر دیں۔

جی شمشاد بھائی ضرور۔۔۔۔ایسا ہے نا کہ فورم پر آپ ایک موضوع شروع کرتے اور دوسرے ممبران کو دعوت دیتے ہیں وہ آپ کے شروع کردہ موضوع میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں اس طرح ایک اعلیٰ معیار کے فورم پر لوگ ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال اور گپ شب کرتے ہیں جو بالکل ایک صحیح عمل چاہے وہ کھیل ہی کھیل میں کیوں نہ ہو۔

لیکن اگرایک دھاگہ شروع کیا جائے اور خود ہی اس میں پے درپے بار بار پیغامات ارسال کیے جائیں تو وہ سپیمنگ کہلاتی ہے جو فورم کے وسائل پر بے جا بوجھ بھی بنتا ہے اور فورم کے معیار پر بھی منفی طور پراثرانداز ہوتا ہے۔

یہ میرا نقطہ نظر ہے اگر برا لگے معذرت چاہتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی کیا بولڈ ہو جائے گا؟

اور میں تو چاہتا ہوں کہ اور اراکین بھی اس میں حصہ ڈالیں۔
 
اس میں برا لگنے والی تو کوئی بات نہیں۔ اور میں تو چاہتا ہوں کہ اور اراکین بھی اس میں حصہ ڈالیں۔ یہاں یا اس دھاگے میں میری اجارہ داری تو ہے نہیں۔
 
فرذوق احمد

محفلین
ارے بھائی کیا بولڈ ہو جائے گا؟

اور میں تو چاہتا ہوں کہ اور اراکین بھی اس میں حصہ ڈالیں۔

ارے شمشاد بھائی وہ میں نے ایک پیغام بھیجا تھا وہ مجھے خود اچھا نہیں لگاتو وہ میں نے ہٹا دیا // وہ مجھے کافی بولڈ لگ رہا تھا ۔۔اور آپ نے ابھی تک میراوہ پیغام نہیں پڑھا گپ شپ کے زمرے میں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
* اتفاق میں برکت ہے۔

** اتفاق یہاں کرتے ہیں، برکت دبئی اور بریطانیہ میں ہوتی ہے۔
 
سارا

محفلین
وہ دوسری نگاہ میں ہی اس پر عاشق ہو گیا۔۔
پہلی بار خبر نہیں تھی کہ وہ اتنی زیادہ امیر ہو گی۔۔
 
فہیم

لائبریرین
اور تیسری نگاہ میں اس کو اپنا خیال بدلنا پڑا۔
کہ لڑکی کا بھائی انڈر ورلڈ کا ڈون تھا۔
 
ابن جمال

محفلین
تمہارے کھانے کا طریقہ کیاہے؟
میں اپنے پیٹ کے تین حصے کرتاہوں ایک پانی کیلئے ،ایک ہوا کیلئے اورایک میں کھانا۔
اورتم کیسے کھاتے ہو؟
میں تینوں حصے کھانے کیلئے ہی مختص کرتاہوں ،پانی اپناراستہ خود بنالے گا اوررہ گئی ہوایعنی سانس کی بات تو اب کھانے کے بعد سانس چلے نہ چلے فکر کسے ہے
 
ابن جمال

محفلین
میرے گھر مین بجلی نہیں ہے اندھیراچھایاہے کیاکروں؟
سب سے پہلے تودعاکرو کہ بجلی آجائے اورپھربھی نہ آئے توبجلی کا بل اداکرو۔
 
شمشاد

لائبریرین
اپنے اپنے گھر

ایک لڑکا کافی دیر سے چھت پر کھڑا تھا۔ ماں نے پریشان ہو کر پوچھا۔ " بیٹا اتنی دیر سے تم چھت پر کیا کر رہے ہو؟"

بیٹا "ماما چاند دیکھ رہا ہوں۔"

ماں " بیٹا کافی رات ہو گئی ہے۔ تم نیچے آ جاؤ اور چاند سے کہو کہ وہ بھی اپنے گھر جائے۔"
 
ابن جمال

محفلین
ہم سب دودھ پیتے ہیں یہ کہاں سے مہیاہوتاہے؟
بقول ابن انشاء بھینس دودھ دیتی ہے اوربقیہ دودھ گوالادیتاہے اوران کے باہمی تعاون سے شہریوں کا کام چلتاہے:dancing: ابن انشاء کا مشورہ یہ ہے کہ دودھ کو چھان لیناچاہئے تاکہ مینڈک وغیرہ نکل جائیں:laughing:۔
 
شمشاد

لائبریرین
بچے دو ہی اچھے

اس کا یہ مطلب نہیں یہ صرف دو ہی بچے ہوں بلکہ اس کا یہ مطلب ہے کہ دو دو اکٹھے پیدا ہوں یعنی کہ جڑواں جڑواں، تبھی اچھے ہوں گے۔
 
Top