ہری اور لال مرچیں

شمشاد

لائبریرین
بیوی : سنیں یہ مرچیں کس موسم میں لگتی ہیں؟

شوہر : ان کا کوئی خاص موسم نہیں ہوتا۔ جب بھی سچ بولو لگ جاتی ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پرانے زمانے میں جب کوئی اکیلا بیٹھ کر ہنستا تھا، تو لوگ کہتے تھے کہ اس پر کوئی بھوت پریت کا سایہ ہے اور آج کوئی اکیلے میں بیٹھ کر ہنستا ہے تو کہتے ہیں مجھے بھی SEND کرو۔
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے تو ہمارے ہاں اور بھی بہت کچھ ہے، مثلاً :

پاکستان کے 30 مشہور یک سطری ہردلعزیز لطیفے :

1۔ شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
2- اہل کاروں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔
3 تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔
4 دہشتگردوں کو ملک کا امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
5 طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔
6۔ اس میں ''را'' اور ''خاد'' ملوث ہیں ۔‏
7۔ دشمن ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھے ۔
8۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
9۔ انکوائری کی جائے گی ۔
10۔ کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔
11۔ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔
12۔ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
13۔ نوٹس لے لیا گیا ہے ۔‏
14۔ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔
15۔ کرپشن ختم کر کے لوٹی دولت واپس لائیں گے۔
16۔ یہ واقعات سی پیک کے خلاف سازش کا حصہ ہیں ۔
17۔ ہر صورت میں میرٹ قائم رکھا جائے گا ۔
18۔ غریب کو اس کی دہلیز پر انصاف ملے گا
19۔ سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے ۔‏
20۔ اداروں کو اپنے اپنے دائرے میں کام کرنا چاہئے ۔
21۔ آئین سے کوئی بھی ماورا نہیں ہے ۔
22۔ قوم بیرونی دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔
23-دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
24۔وزیراعظم عوام میں گھل مل گئے۔
25۔سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
26۔ ملکی دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
28۔ میڈیا مکمل طور پر آزاد ہے۔
29. اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل یے۔
30۔ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
 

سیما علی

لائبریرین

18 گھر تبدیل کرنے کے بعد کیا فیصلہ کیا​

download-8-1.jpg


(اُوپل نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش
کے ضلع بھوپال میں بیوی لال بیگوں سے خوفزدہ ہوئی تو شوہر نے تین سال کے دوران 18 گھر تبدیل کردئیے۔
شوہر کے مطابق اہلیہ انتہائی حد تک لال بیگوں سے ڈرتی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں اتنے کم عرصے کے دوران 18 بار گھر کو تبدیل کرنا پڑا۔
اب 18 گھر تبدیل کرنے کے بعد شوہر کا کہنا ہے کہ اہلیہ کے اس ڈر کی وجہ سے ہماری شادی کو شدید حد تک نقصان پہنچا ہے جس کے بعد انہوں نے مایوس ہوکر اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے کام کرنے والے بھارتی شخص کو 2017 میں شادی کے بعد اہلیہ کے لاگ بیگوں سے ڈرنے کا پتا چلا۔
شوہر کے مطابق شادی کے بعد پہلی بار اہلیہ نے کچن میں لال بیگ دیکھا تو زور سے چلا اٹھی اور کچن سے بھاگ گئی، بعد ازاں کچن میں جانے سے انکار کرتے ہوئے شوہر کو نیا گھر تلاش کرنے پر مجبور کیا۔
بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ وہ بیوی کے خوف کے باعث 18 گھر تبدیل کرچکے ہیں تاہم اب وہ اس تبدیلی سے تنگ آگئے ہیں، شوہر کے مطابق انہوں نے اہلیہ کومتعدد نفسیاتی معالج کو بھی دکھایا لیکن ان کی اہلیہ علاج سے انکاری ہیں۔
دوسری جانب بیوی کا کہنا ہے کہ شوہر پریشانی کو سمجھنے کے بجائے اسے نفسیاتی مریضہ قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
houses?india Husband wife
 
Top