ہاکی ایشیا کپ؛ جنوبی کوریا نے پاکستان کا ورلڈکپ کھیلنے کا خواب چکناچور کردیا

کاشفی

محفلین
ہاکی ایشیا کپ؛ جنوبی کوریا نے پاکستان کا ورلڈکپ کھیلنے کا خواب چکناچور کردیا
169082-Hockey-1377868885-201-640x480.jpg

پاکستان کو ورلڈکپ تک رسائی کےلیے ایشیا کپ جیتنا لازمی تھا، فوٹو: فائل

ایپوہ: ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں 1-2 کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہونے کے ساتھ ساتھ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں بھی ناکام ہو گئی ہے۔
ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں جنوبی کوریا کو 0-1 کی برتری حاصل تھی جسے کورین ٹیم نے دوسرے ہاف کے آغاز میں مزید ایک گول کرکے 0-2 کردیا، پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے گول کرکے جنوبی کورین سبقت کو کم کیا تاہم مسلسل کوششوں کے باوجود قومی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی، پاکستانی ٹیم نے کھیل میں 4 پنالٹی کارنر حاصل کیے جس میں سے صرف ایک پر گول اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں کامیابی پاکستانی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ تک رسائی کا آخری موقع تھا ہے۔
 
Top