رفیع گھٹا ہے، باغ ہے، مہ ہے سبو ہے، جام ہے ساقی

گھٹا ہے، باغ ہے، مہ ہے سبو ہے، جام ہے ساقی
اب اس کے بعد جو کچھ ہے وہ تیرا کام ہے ساقی

کسی اک آگ مہ کش سے خطا کچھ ہو گئی ہوگی
مگر کیوں مہ کدے کا مہ کدہ بدنام ہے ساقی

جوانی بےخطا، بےعیب ہوسکتی تو ہے لیکن
یہ جینا بھی تو خود جینے پہ اک الزام ہے ساقی

تیری آنکھوں کی مستی کو سیاہ مستی جو کہتے ہیں
تیری آنکھوں کی مستی میں سحر کی شام ہے ساقی

کنور مہندر سنگھ بیدی ساحر
 
قیصرانی

لائبریرین

پہلے مصرعے سے تو مجھے اپنے کاشف عمران یاد آ گئے
اچھی شیئرنگ ہے بھائی، کچھ مزید بھی ایکٹو ہوئیے۔ کوچہ آلکساں ہی ساری محفل نہیں :)
 
پہلے مصرعے سے تو مجھے اپنے کاشف عمران یاد آ گئے
اچھی شیئرنگ ہے بھائی، کچھ مزید بھی ایکٹو ہوئیے۔ کوچہ آلکساں ہی ساری محفل نہیں :)
اس کوچے میں تو نین بھائی نے ہمیں کھینچ لیا۔ ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ ملنگ اور آلکسی ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔
حضرت آپ بتائیے کہاں غائب رہتے ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اس کوچے میں تو نین بھائی نے ہمیں کھینچ لیا۔ ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ ملنگ اور آلکسی ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔
حضرت آپ بتائیے کہاں غائب رہتے ہیں؟
میں تو ادھر ہی ہوتا ہوں، البتہ سیاست اور مذہب کے دھاگوں پر کم جاتا ہوں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
انیس بھائی بہت کمال چیز ہے۔۔۔ سن کر لطف آیا۔۔۔ شکریہ

قیصرانی بھائی ہمارا تو ایک کوچہ ہے۔۔۔ آپ نے تو پوری محفل کو کوچہ سمجھ رکھا ہے۔۔۔ کہیں بھی تبصرہ کرتے نظر نہیں آتے۔۔۔ :D
 
Top