گھسے پٹے جملے

محمد وارث

لائبریرین
حیرت ہے دنیا کا سب سے زیادہ گھسا ہوا اور سب سے زیادہ پٹا ہوا جملہ ابھی تک کسی نے نہیں لکھا، وہی "آئی لو یو" یا "مجھے تم سے محبت ہے" یا "مجھے تم سے پیار ہے"۔ حیرت صد حیرت :)
 
حیرت ہے دنیا کا سب سے زیادہ گھسا ہوا اور سب سے زیادہ پٹا ہوا جملہ ابھی تک کسی نے نہیں لکھا، وہی "آئی لو یو" یا "مجھے تم سے محبت ہے" یا "مجھے تم سے پیار ہے"۔ حیرت صد حیرت :)

نکاحے جانے سےپہلے بڑی جان ہوتی ہے اس جملے میں البتہ کهارے چڑهنے کے بعد اس سے زیادہ گهسا پٹا جملہ واقعی کوئی نہیں۔
بجا فرمایا
 

اکمل زیدی

محفلین
واہ خوب ...ٹاپک نکالا ہے ... ( یہ گھسا پٹا نہیں ) ...ویسے مجھے عنوان پر اعتراض ہے یہ جملے گھسے پٹے نہیں بڑے کام کے ہیں جہاں لفاظی کام نہیں آتی یہ کام آتے ہیں اس کا عنوان کام کے جملے ہونا چاہیے ....


کچھ اور جملوں کا اضافہ کرلیں ...
.بندے کو اٹھا کر پوچھنا " سو رہے تھے کیا ؟"
- آپ آگئے.
- بس دو منٹ میں آیا .
- چانپ ہے بھئی .
- چل مفتا توڑ کے آتے ہیں .
- بس گزر رہی ہے .
- کہاں ہو آج کل بڑے شارٹ چل رہے ہو مارکیٹ میں۔
- چل نکل ، ہوا آنے دے .
-بھرم ٹایٹ، کٹورا خالی ہے-
- کیوں بھائی تم گورنر لگے ہوئے ہو کیا ؟.

اور کافی کچھ تو احباب نے بھی لکھ دیا ہے ....
 

سارہ خان

محفلین
واہ خوب ...ٹاپک نکالا ہے ... ( یہ گھسا پٹا نہیں ) ...ویسے مجھے عنوان پر اعتراض ہے یہ جملے گھسے پٹے نہیں بڑے کام کے ہیں جہاں لفاظی کام نہیں آتی یہ کام آتے ہیں اس کا عنوان کام کے جملے ہونا چاہیے ....


کچھ اور جملوں کا اضافہ کرلیں ...
.بندے کو اٹھا کر پوچھنا " سو رہے تھے کیا ؟"
- آپ آگئے.
- بس دو منٹ میں آیا .
- چانپ ہے بھئی .
- چل مفتا توڑ کے آتے ہیں .
- بس گزر رہی ہے .
- کہاں ہو آج کل بڑے شارٹ چل رہے ہو مارکیٹ میں۔
- چل نکل ، ہوا آنے دے .
-بھرم ٹایٹ، کٹورا خالی ہے-
- کیوں بھائی تم گورنر لگے ہوئے ہو کیا ؟.

اور کافی کچھ تو احباب نے بھی لکھ دیا ہے ....

کام کے ہیں مگر ہیں گھسے پٹے بار بار استعمال کی ہوئی چیز گھسی پٹی ہو جاتی ہے چاہے کام کی ہو ۔۔:p
 

یوسف سلطان

محفلین
اب کیا ہو گا ۔
اب کچھ نہیں ہو سکتا ۔ (بظاہر تو ایک چھوٹا سا جملہ ہے ۔ مگر ڈاکٹر کی زبان سے ادا ہو تو اچھے اچھوں کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں )
 

سید عمران

محفلین
مہمان کو الوادع کہنے کے لیے دروازہ کھولتے ہوئے کہتے ہیں" کھانا کھاکر جاتے تو خوشی ہوتی"۔
استاد جی ہمارے ساتھ ایک دفعہ اس سے بھی زیادہ بری ہوئی۔ جن صاحب کے گئے تھے وہ پوچھنے لگے "آپ چائے تو نہیں پیئیں گے؟" :surprise:
اور ہم مہمان سے پوچھتے ہیں کھانا کھا کے آئے ہیں یا جاکے کھائیں گے؟؟؟
:smile-big::smile-big::smile-big:
 

محمداحمد

لائبریرین
وہ جملے جو عام طور پر بہت بولے جاتے ہیں یا بہت سننے میں آتے ہیں ۔۔۔

میں بس پانچ منٹ میں آیا / آئی ۔
آجکل وقت ہی نہیں ملتا
بیٹھیے ابھی تو آئے ہیں / آئی ہیں ۔
ملک بہت نازک دور سے گذر رہا ہے ۔۔
زمانہ بہت خراب ہے ۔
نفسا نفسی کا دور ہے ۔۔
اتنے بڑے ہو گئے ہو لیکن عادتیں وہی بچوں والی موبائل سائیلنٹ تھا
انٹرنیٹ پر سرچ کر لینا یا گوگل کر لینا
تبدیلی آ نہیں رہی آ گئی ہے ۔۔
مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

پوچھنا تو ہمارا فرض ہے نا
امتحان سر پر ہیں اور میری کوئی تیاری نہیں ہے
ابھی تو آ کر بیٹھا/ بیٹھی ہوں۔
سب ٹھیک ہوجائیگا
میں تمیں اچھی طرح جانتا | جانتی ہوں, مجھے نہ بتاؤ
یہ میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے
آپکی طرف لائٹ ہے؟

دکاندار :
اتنے میں تو ہماری خرید بھی نہیں ہے
یقین کریں صرف آپ کو دے رہا ہوں اتنی کم قیمت پر

سیاستدان :
ہم نے اس معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے انشااللہ بہت جلد مجرم قانون کی شکنجے میں ہونگے
ہم مظلوموں کو ان کا حق دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے
ہم اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

آئین کی پاسداری عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے
کشکول توڑ دیں گے
ملک اور قوم کی خدمت ہمارا مشن ہے.
جمہوریت کی بقا کے لئے ہم نے لازوال قربانیاں دیں.
ملک کے وسیع تر مفاد میں

"آج تک ایسی تحریر نہیں پڑھی۔" :)
 

علی وقار

محفلین
مختلف مواقع پر مستعمل کلیشے زدہ جملے!

مال پیچھے سے ہی مہنگا آ رہا ہے۔
ذمہ دار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ستیاناس کر کے رکھ دیا!
تمہاری اتنی عمر نہیں جتنا میرا تجربہ ہے!
 

محمداحمد

لائبریرین
کچھ اور جملوں کا اضافہ کرلیں ...
.بندے کو اٹھا کر پوچھنا " سو رہے تھے کیا ؟"
- آپ آگئے.
- بس دو منٹ میں آیا .
- چانپ ہے بھئی .
- چل مفتا توڑ کے آتے ہیں .
- بس گزر رہی ہے .
- کہاں ہو آج کل بڑے شارٹ چل رہے ہو مارکیٹ میں۔
- چل نکل ، ہوا آنے دے .
-بھرم ٹایٹ، کٹورا خالی ہے-
- کیوں بھائی تم گورنر لگے ہوئے ہو کیا ؟.

اس سے لگتا ہے کہ اکمل بھائی ابھی تک لڑکوں بالوں میں ہی اُٹھتے بیٹھتے ہیں۔ :) :) :)
 

سید عمران

محفلین
مزید حکمرانی جملے:
اس سازش کے پیچھے آہنی ہاتھ ہے۔۔۔
ہم اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے!!!

عوامی جملے:
اس منحوس حکمران سے تو پچھلے والے کم بخت بہتر تھے!!!

خواتینی جملے:
بس تمہیں بتا رہی ہوں۔خبردار جو شبو کو بتایا ہو!!!
جانو بیلنس ڈلوا کر اچھی سی جیولری دلوا دو پھر ایک عدد سوٹ بھی تو لینا ہے!!!

مردانی جملے:
بس میری بیوی کو پتا نہیں چلنا چاہیے!!!
جانو تم میری زندگی کی پہلی اور آخری محبت ہو!!!
(لیٹ آنے پر بیوی سے) آج دفتر میں کام زیادہ تھا باس نے جلدی چھٹی دینے سے انکار کردیا!!!

بچپنانی جملے:
رپورٹ پر ابو کے سائن کرکے مس کو اچھا بے وقوف بنایا!!!
امی، ہمارے بھائی بہن کیسے پیدا ہوئے تھے؟؟؟

طالب علمانہ جملے:
پیپر لیندھی تھا ورنہ سوال سارے آتے تھے!!!
خبیثوں نے سارا پیپر آؤٹ آف سلیبس دے دیا!!!

ٹیچرانہ جملے:
آپ سوال پوچھ کے وقت بہت ضائع کرتے ہیں!!!
اس کا جواب تفصیل طلب ہے کل پوچھیے گا!!!

بزرگانہ جملے:
ہم تمہاری عمر کے تھے تو ہزاروں کام کرلیا کرتے تھے!!!

لڑکیوں سے:
کچھ گھرداری سیکھ لے۔ کل کلاں دوسرے گھر جائے گی تو کیا ہنر لٹائے گی!!!

لڑکوں سے:
کچھ کما لے۔ کل کلاں دوسرے کی بیٹی لائے گا تو کیا کھلائے گا!!!

باسیانہ جملے:
پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی آپ لوگوں کی کارکردگی حددرجہ مایوس کن رہی!!!

ملازمیانہ جملے:
یہ منحوس باس سوکھی تنخواہ کے علاوہ دیتا ہی کیا ہے!!!

عامیانہ جملے:
:blush3::blush3::blush3:
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
اس سے لگتا ہے کہ اکمل بھائی ابھی تک لڑکوں بالوں میں ہی اُٹھتے بیٹھتے ہیں۔ :) :) :)
یہ خود ابھی تک لونڈے لپاڑے ہیں!!!
ان کے آنے سے پہلے پہلے اور برائیاں کرلیں۔۔۔
ورنہ آتے ہی اپنا دکھڑا رونے کے لیے ایک عدد لڑی بنا ڈالیں گے!!!
 
Top