گھسے پٹے جملے

محمد وارث

لائبریرین
میں تمھارا بہت خیال رکھتی ہوں جب کہ تمھیں میری کچھ پروا نہیں۔ (بیویوں کا روایتی جملہ اور حملہ)
تمھیں کیا پتہ میں سارا دن کتنا بزی رہتا ہوں، مجھے کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں روزی روٹی کمانے کے لیے (شوہروں کا جوابی روایتی جملہ)
 
سارہ خان

محفلین
یعنی ابے تبے جنریشن سارہ :)
ابے تبے والی نہ بھی ہو تب بھی خود کو کوئی اونچی چیز سمجھتی نئی جنریشن :p
ابے تبے سے یاد آیا۔۔ کچھ جملے جو نوجوانوں مں رائج ہیں ۔۔

لش ہے یار ۔۔
ٹوپی کرادی ۔۔
چیتا ہے اس میں یہ۔۔
دماغ کی دہی بنا دی ۔۔
:LOL:
 
ناصر رانا

محفلین
ابے یار پر ہمارے ایک دوست نے فی البدیہہ اپنے ابا سے جھانپڑ بھی کھایا تھا۔

اس کے ابا کوئی بات بتا رہے تھے شاید تھرل زیادہ تھا کہ اچانک اس کے منہ سے نکل گیا "ابے نہیں یار"
اگلے ہی لمحے ایک سنسناتا ہوا تھپڑ اس کے کان لال کر گیا :laughing:
 
یوسف سلطان

محفلین
جب کوئی عزیزیا رشتے دار وغیرہ کئی سالوں بعد اپس میں ملتے ہیں ۔ تو اکثربچوں کو کہا جاتا ہے ۔
ماشاءالله کتنے بڑھے ہو گے ہو ۔
 
زیک

مسافر
ابے یار پر ہمارے ایک دوست نے فی البدیہہ اپنے ابا سے جھانپڑ بھی کھایا تھا۔

اس کے ابا کوئی بات بتا رہے تھے شاید تھرل زیادہ تھا کہ اچانک اس کے منہ سے نکل گیا "ابے نہیں یار"
اگلے ہی لمحے ایک سنسناتا ہوا تھپڑ اس کے کان لال کر گیا :laughing:
جس طرح یاد ہے آپ کو آپ بیتی لگتی ہے۔
 
Top