"گھر والی - باہر والی"

اوہ نہیں انکل یوں ٹھیک ہو گا :p
بیگم کو جو یہ پتہ سب چلے تو مزا آ جائے
دے وہ چائے میں نمک کو ملا تو مزا آ جائے :p
سر پہ کھڑی وہ رہے یہ پوچھتی کہ کیسی بنی
دو تم اپنا ذرا سا سر وہ ہلا تو مزا آ جائے :rollingonthefloor:
عینی شاہ کی حسِ مزاح ترقی پر ہے، شاعر بھائیو ہوشیار
 
بیچاری عورتوں کو مردوں نے کتنا بدنام کردیا ہے۔۔۔ ۔:laugh:
ان سب چیزوں میں سے ایک بھی اپنے دفاع کے لئے استعمال نہیں کرتیں :D
میں بالکل اتفاق کرتا ہوں مہ جبین آپی سے۔ @سید شہزاد ناصر بھیا آپ کو تو پتہ ہی نہیں ہے، عورت اپنے دفاع اور یلغار دونوں کے لئے جو ایٹم بم استعمال کرتی ہیں اسے "زبان" کہتے ہیں، کیوں دوستو؟ ;)
خواہ مخواہ عورت بےچاری کو بدنام کیئے پھرتے ہو آپ۔ بے چاری عورت کے پاس ایک "زبان" کے علاوہ ہوتا ہی کیا ہے، بس اسے ہی مسلسل استعمال کرنے پر مجبور رہتی ہے۔
 
شوکت پرویز

محفلین
چائے میں نمک پینا آسان ہے سر پر چمٹا کھانا مشکل ہے :mad3:
اور بیگمات کے پاس جوMass Destruction Weapons ہوتے ہیں ان کا ہم بیچارے مردوں کے پاس کوئی جواب نہیں
مثلاََ
بیلن Ballistic
سینڈل Scud
چمٹا Crusoe
کھلتا کسی پہ کیوں مرے "گھر" کا معاملہ
"لفظوں" کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے
 
پولیس والے نے بے چارے دفتری بابو کو بس سے اترتے ہی دھر لیا۔ شناختی کارڈوں کے علاوہ، مختلف جیبوں کی تلاشی کا ماحصل یہ کچھ تھا:
ایک ڈبی میں تین چار سگریٹ، ایک ماچس، پرانے زمانے کا موبائل فون، ایک جاسوسی ناول، ایک کچی پنسل، ایک جیبی نوٹ بک جس پر کچھ ایڈریس لکھے تھے، کچھ حکیمی نسخے اور کچھ ٹوٹے پھوٹے اشعار۔ نقدی اگر کچھ ہوتی تو شاید اس کی جان بخشی ہو جاتی۔ جو تھوڑی بہت تھی وہ کرائے میں دے چکا تھا، اور گھر تک اسے پیدل ہی جانا تھا۔

پولیس والے نے ’’برآمد کردہ مال‘‘ کی فہرست کچھ یوں بنائی:
1۔ منشیات
2۔ آتش گیر مادہ
3۔ لاسکی آلات
4۔ قابلِ اعتراض اشاعتی مواد: (الف) شائع شدہ بیہودہ مواد، (ب) سامانِ اشاعت، (ج) زیرِ اشاعت شر انگیر مواد
۔۔۔۔۔
 
۔۔۔ ۔۔
شکر ہے دفتری بابو کہہ کر آپ نے میرا نام صیغہِ راز میں رہنے دیا۔ شکریہ
 
السلام علیکم! کاشف بھائی ؛ آپ کے چمنستانِ حیات کی سیروسیاحت کیا ہی پر لطف ہے ۔ گلہائے تحریر، تتلیوں رونق؛ بلبلوں کی چہچاہٹ اور؛؛؛؛؛؛؛؛؛اور؛؛؛؛؛؛؛؛
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
السلام علیکم! کاشف بھائی ؛ آپ کے چمنستانِ حیات کی سیروسیاحت کیا ہی پر لطف ہے ۔ گلہائے تحریر، تتلیوں رونق؛ بلبلوں کی چہچاہٹ اور؛؛؛؛؛؛؛؛؛اور؛؛؛؛؛؛؛؛
شکریہ جناب۔ میری زندگی سو فیصد ایک عام آدمی کی زندگی ہے۔ صرف ایک معمولی سا فرق ہے: شاعرانہ طرزِ بیان۔ ورنہ اور شاید کچھ بھی مختلف نہیں!!
 
Top