گھر بیٹھے انٹرنیٹ پر کمائیں؟؟؟

دوست

محفلین
اگر پی ایچ پی وغیرہ آتی ہوں تو انٹرنیٹ پر فری لانس کام تلاش کرنا واقعی آسان ہے۔ روبی آن ریلز بھی ایسی صلاحیتوں کا حصہ ہوسکتا ہے۔ شکر ہے وہ تو سیکھ رہا ہوں۔ :d
 

شکاری

محفلین
جو ویب سایٹ پہلی پوسٹ میں دی گئی ہے وہ فیک ہے ، ہم دوست مل کر اس پر کافی پہلے تجربہ کر چکے ہیں‌۔ وہ بتاتے کچھ ہیں اور اصلیت کچھ ہوتی ہے ۔ وہ واقعی پیسے دیتے ہیں لیکن جو بتاتے ہیں اس سے دس گناہ کم دیتے ہیں ۔

کیا آپ نے اس پر تجربہ کیا ہے۔ کچھ تفصیل سے حال احوال بتائیں اس کا۔

اور

ابو کاشان آپ بھی اپنا کوئی تجربہ بتائیں۔ جیسا بھی ہو اچھا یا برا
 

اظفر

محفلین
شکاری بھائی میں ایک نہیں بہت سے ایسی سایٹس کے تجربے کرچکاہوں ۔ ہر بار یہی ثابت ہوتا ہے کہ ویلے بیٹھ کر کمانا ممکن نہیں‌۔
آپ کو ایک مزے کی بات بتاتا ہوں‌، یہ ایسی سایٹس والے کہتے ہیں اتنے دیر ویب کھولو یا اتنی دیر کلک کرو اور اتنے پیسے کماو ۔ جتنی دیر یا جتنے بار کلک کا وہ ایک ڈالر یوزرکو دینے کا اعلان کرتے ہیں اصل میں وہ خود بھی اتنا نہیں کما رہے ہوتے تو یوزرکو کہاں‌سے دیں گے ؟ِ
ان پر تھوری سی تحقیق کریں‌تو علم ہوتاہے کہ ایسی 80 فیصد ویب سایٹس کے مالکان ایک ہی گروپ ہے جب ایک سایٹ بدنام ہو جاتی ہے ایک نئی سایٹ شروع کر دیتے ہیں‌۔ اس طرح اپنا کام چلا رہے ہیں ۔
 

اظفر

محفلین
اگر کوئی گھر بیٹح کر کمانا چاہتا ہے وہ ان کاموں‌میں سے کوئی کر لے ۔
1۔ اردو یا انگلش ٹائیپنگ کمپونزگ
2۔مووی کور ڈیرایننگ
3۔ پی ایچ پی یا ربی آن ریلز سے ویب ڈویلپنگ
4۔ جاوا ، سی ، اسمبی وغیرہ کی پروگرامنگ
5۔ مختلف اسایمنٹس بنانا جیسے منجمنٹ‌، مارکیٹنگ ، وغیرہ

کوئی سنجیدہ ہے تو رینٹ کا کوڈر نامی ویب سایٹ‌پر رجسٹرڈ ہو جاے ۔
www.rentacoder.com
 

شکاری

محفلین
اس سائٹ پر کیا ہے؟

مجھے ٹائپنگ آتی ہے اس کے لیے کہاں سے کام مل سکتا ہے؟

کراچی میں ایک کمپنی ہے وہ روزانہ کے بیس صفحے کے حساب سے ایک ایک ہفتے کا کام اے فور کے ٹائپنگ کا کام دیتے ہیں جو میں کر نہیں سکتا اگر کسی دوست کے پاس اتنا وقت ہو تو اس کے لیے یہ بیسٹ ہے۔
 
کراچی میں ایک کمپنی ہے وہ روزانہ کے بیس صفحے کے حساب سے ایک ایک ہفتے کا کام اے فور کے ٹائپنگ کا کام دیتے ہیں جو میں کر نہیں سکتا اگر کسی دوست کے پاس اتنا وقت ہو تو اس کے لیے یہ بیسٹ ہے۔
اگر انگلش کے پیجز ہیں تو میں تیار ہوں
 
فری لانسنگ کے لئے ٹرانسلیشن/ترجمہ کا کام بھی بہت موزوں ہوتا ہے۔ جو احباب کنھیں دو کثیر الاستعمال زبانوں سے واقف ہوں وہ اس میدان میں بھی پنجہ آزمائی کر سکتے ہیں۔
 

شکاری

محفلین
اگر انگلش کے پیجز ہیں تو میں تیار ہوں


آپ کہاں رہتے ہیں مطلب کراچی میں یا کسی اور شہر میں۔ کام انگلش میں بھی ہے شاید۔ ۔ ۔
لیکن وہ کام دینے سے پہلے ایک چھوٹا سا ٹیسٹ بھی لیتے ہیں کیونکہ ان کی ریکوائر اسپیڈ فورٹی ورڈ پر منٹ ہے۔ اور اسی کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔
اگر آپ کام کرنا چاہتے ہیں تو میں آپ کو اس کا مکمل ایڈریس بتا دوں گا۔ اگر چاہیں تو مجھے اپنے ساتھ پاٹنر بھی بنا سکتے ہیں۔ دو تین پیج روزانہ کے میرے۔ وہ لوگ بیس پیج دیتے ہیں روزانہ کے۔
 

راشد احمد

محفلین
انٹرنیٹ پر affiliates کی مدد سے اچھی خاصی کمائی ہوجاتی ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر اچھی ٹریفک ہونی چاہئے

میں www.cj.com استعمال کرتا ہوں لیکن یہ ویب سائٹ آپ کو اسی صورت میں پیسے دیتی ہے کہ اگر آپ ان کی کوئی پراڈکٹ پیچتے ہیں۔ بیچنے کا طریقہ صرف یہ ہے کہ یہاں سے اشتہارات اپنی ویب سائٹ پر لیں اور انہیں اپنی ویب سائٹ پر لگالیں۔

اس کے علاوہ www.getafreelancer.comاور www.elance.comبھی اچھی ویب سائٹس ہیں اگر آپ کے پاس کوئی سکل ہے جیسے پی ایچ پی، فلیش، ویب ڈیزائننگ تو آپ یہاں سے کماسکتے ہیں۔

گوگل ایڈسینس کوئی مستقل ذریعہ نہیں ہے لیکن اس کی آمدنی کو بونس انکم میں لےسکتے ہیں۔
 

ابو کاشان

محفلین
اس سائٹ پر کیا ہے؟

مجھے ٹائپنگ آتی ہے اس کے لیے کہاں سے کام مل سکتا ہے؟

کراچی میں ایک کمپنی ہے وہ روزانہ کے بیس صفحے کے حساب سے ایک ایک ہفتے کا کام اے فور کے ٹائپنگ کا کام دیتے ہیں جو میں کر نہیں سکتا اگر کسی دوست کے پاس اتنا وقت ہو تو اس کے لیے یہ بیسٹ ہے۔

بھائی یہ ماسٹر والے کراشی میں 6 سے 7 جگہ ہیں۔ سب ایک ہی ہیں۔ بفرزون، گلشن اقبال، گلاس ٹاور کلفٹن، رمپا پلازہ صدر، کریم آباد، طارق روڈ وغیرہ میں ان کے آفس ہیں۔ سب دھوکے باز ہیں۔
 
Are you interested in online content writing training?
Benefits of training:
1. After completing the training, you will be able to earn up to $300 per month easily.
2. You will be able to write Search engine friendly articles
3. You will be able to get Writing Jobs Online

4. We will teach you how to receive and transfer money overseas
5. You can work part time with these skills
The process of training:
1. First, we contact you via Skype
2. The first lecture is totally free
3. After that, if you think the training will be beneficial for you, make payment of training. You can quite conveniently pay for your training by the following modes of payments.
• Payoneer
• Bank Transfer
• Easy Paisa
4. Once the payment is made, then the process of training will begin consistently
Note: The training will be delivered when you free means you are not bound of timing.

Thanks & Best Regards,
AAM Consultants
Best Writing Services at Very Affordable Price
----------------------------

aamconsultants.org
[ای میل محذوف]
facebook.com/AAMConsultants
Cell # [فون نمبر محذوف]
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top