گھریلو نسخے

جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو پانی فورا لگانا چاہیے یا بالکل نہیں لگانا چاہیے۔۔۔ گھر کے ایک فرد کا انگوٹھا جل گیا تو شدید اختلاف سامنے آیا ، کچھ نے پرزور کہا کہ فورا پانی لگاؤ ، کچھ کا اصرار تھا کہ ہرگز نہ لگاؤ۔۔۔ ۔
بالکل نہیں لگانا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو پانی فورا لگانا چاہیے یا بالکل نہیں لگانا چاہیے۔۔۔ گھر کے ایک فرد کا انگوٹھا جل گیا تو شدید اختلاف سامنے آیا ، کچھ نے پرزور کہا کہ فورا پانی لگاؤ ، کچھ کا اصرار تھا کہ ہرگز نہ لگاؤ۔۔۔ ۔
پھر نتیجہ کیا نکلا تھا؟
 
پھر نتیجہ کیا نکلا تھا؟
پانی لگوانے والے کام یاب ہوگئے، پانی لگایا گیا، مگر اس کے بعد میڈیکل سے متعلقہ ٹیوب منگواکر بھی لگوادی گئی، رات بھر تکلیف کے بعد انگوٹھا بتدریج بہتر ہوتا رہا، اب پتا نہیں پانی لگانے سے بہتر ہوا یا ٹیوب لگانے سے یا پانی نہ لگاتے تو اور جلدی بہتری آجاتی۔۔۔۔ :)
 

ام اریبہ

محفلین
جلدکے لئے بہترین چیز کھیرا اور سبز انجیر ہیں۔اس کے علاوہ شہد ،میدہ ،عرق گلاب اور لیموں کو ملا کر پیسٹ بنالیں۔چہرے پر لگائیں اورسوکھ جانے پر صاف کرلیں ۔ٹھندے پانی سے منہ دھولیں۔
 

ام اریبہ

محفلین
سونف اور اجوائن کے کرشمے
نظر کمزور ہو تو گاجر کےپانی میں سونف بھگودیں۔ پانی خشک ہوجائے تو دوبارہ گاجر کا پانی ڈال دیں۔ اس طرح تین بار کریں۔ خشک ہونے پر اس میں چینی اور بادام ملا کر پیس لیں۔ صبح شام یہ سفوف چائے کا چمچ بھر کھائیں‘ نظر تیز ہوجائے گی۔
 

ام اریبہ

محفلین
۔ شہد میں ادرک ملا کر چبانے سے گلا ٹھیک ہو جاتا ہے اور بند آواز کھل جاتی ہے ۔

۔ ہچکی آ رہی ہو تو لونگ کھا لیں یا چٹکی نمک کھالیں یا دو سیکنڈ کے لیے سانس روک لیں ۔

قہوہ میں لیموں نچوڑ کر پینے سے تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے ۔
 
Top