گھریلو نسخے(طب و صحت)

hakimkhalid

محفلین
شمشاد نے کہا:
خوش آمدید حکیم صاحب
میری نظر اس دھاگے پر پڑی ہی نہیں اور کسی نے بتایا بھی نہیں، حتی کہ ماورا نے بھی نہیں بتایا اور خود اپنے دماغ کے لیے نسخے پوچھتی رہی۔ اور تو اور ہم فرزانہ کو سارے جہاں میں ڈھونڈ رہے ہیں اور وہ آپ کے مطب میں چھپی بیٹھی ہیں۔

میں نے کسی دھاگے پر آپ سے پوچھا بھی تھا کہ آپ لاہور کے کس علاقے میں خدمتِ خلق کرتے ہیں تا کہ بنفسِ نفیس حاضر ہو سکوں۔

شمشاد بھائی اور ماورا بہنا کا شکریہ ! کہ ہماری غیر موجودگی میں اس دھاگے پر نو ک جھونک سے رونق لگائے رکھی۔

اور شمشاد بھائی ذرا میرے ویب ایڈریس پر کلک کریں ۔میرا پورا رابطہ وہاں موجود ہے۔اردو ویب کے قواعدو ضوابط کی پابندی بھی ضروری ہے۔شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
حکیم صاحب یہ زندگی کی چھوٹی چھوٹی رونقیں ہیں جن سے زندگی کو خوشگوار بنا رکھا ہے ورنہ آج کے پُرآشوب دور میں کس کو اتنی فرصت ہے کہ کسی کے لیے تسلی کے دو بول ہی بول دے۔
ماورا بہت ہی اچھی رکن ہے اس محفل کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
حکیم صاحب آپ تو ماشاءاللہ خاصی مصروف ہستی ہیں۔ اور آپ کا اس محفل کو وقت دینا کیا کہوں کہ کتنی عنایت ہے آپ کی۔
اللہ آپ کو اس کی جزا دے۔ آمین۔
 

hakimkhalid

محفلین
شمشاد نے کہا:
حکیم صاحب آپ تو ماشاءاللہ خاصی مصروف ہستی ہیں۔ اور آپ کا اس محفل کو وقت دینا کیا کہوں کہ کتنی عنایت ہے آپ کی۔
اللہ آپ کو اس کی جزا دے۔ آمین۔
شمشاد بھائی۔عنایت ونایت کچھ نہیں۔میری بھی تفریح ہو جاتی ہےاور ساتھ خدمت خلق بھی نیزاراکینِ محفل کی باتیں مجھے دیگرروز مرہ مصروفیات کے حوالے سے تازہ دم کر دیتی ہیں۔حوصلہ افزائی کا شکریہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
hakimkhalid نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
حکیم صاحب ایک اور مسئلے ہے میرے ساتھ۔ مجھے نکسیر کا مسئلہ ہے۔ بہت عرصہ دائیں‌نتھنے سے، پھر چند سالوں سے بائیں نتھنے سے نکسیر آتی ہے۔ اس کا کوئی علاج۔ میں کوئی خاص‌گرم چیز استعمال نہیں کرتا۔ بس سارے دن میں 1 یا ڈیڑھ پیالی بلیک کافی استعمال کرتا ہوں۔اس کے علاوہ ابھی بادام وغیرہ بھی کوئی استعمال نہیں‌کر رہا۔ موسم بھی کافی معتدل ہے، یعنی ابھی 20 ڈگری نہیں‌ہوا یہاں فن لینڈ میں۔ دوسرا یہ بھی عرض‌کر دوں کہ پہلی بار اب گرم موسم میں نکسیر کا مسئلہ پیش آ رہا ہے۔ ورنہ تو منفی 30 ڈگری پر بھی مجھے نکسیر آتی ہے۔ اور جب موسم صفر ڈگری یا اس سے نیچے کے درجہء حرارت میں ہو تو پھر یہ مسئلہ اکثر رہتا ہے۔ ایسا نسخہ بتائیں جس کے اجزاء یہاں فن لینڈ سے مل سکیں۔
بے بی ہاتھی

قیصرانی بھائی! ناک کی جلد کی حساسیت،خون کا دباؤ بڑھ جانا اور پیٹ کے کیڑے نیز خون کی تیزابیت نکسیر کے چند اسباب ہیں۔فن لینڈ میں لیموں تو مل ہی جاتا ہو گا ؟۔۔۔۔
جس وقت نکسیر ہو رہی ہو لیموں کے چند قطرے ناک کے دونوں نتھنوں میں ڈالیں۔انشاء اللہ نکسیر بند ہوجائے گی ۔چند بار ایسا کرنے سے نکسیر آئیندہ نہیں ہوگی۔
لیموں کی سکنجبین کاپینا بھی فائدہ مند ہے۔
بہت شکریہ حکیم بھائی صاحب۔ میں انشاء اللہ اس کو استعمال کر کے آپ کو نتائج سے آگاہ کرتا ہوں۔
تب تک ہنسے مسکراتے رہیں۔
بے بی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
حکیم صاحب ذیابطیس (بلڈ شوگر) کا کوئی دیسی یا قدرتی علاج کیا ہو سکتا ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
حکیم صاحب، کل رات میں نے لیموں‌کا تجربہ کیا ہے، واقعی نکسیر الحمدللہ فوراً رک گئی۔ لیکن اس کے کچھ دیر کے بعد ناک میں کھجلی شروع ہوگئی جس کی وجہ سے چھینکیں‌آتی رہیں۔شکنجی بھی استعمال کر رہا ہوں۔ ویسے میں‌نے لیموں کا عرق صرف بائیں نتھنے میں‌ڈالا تھا جہاں سے نکسیر آ رہی تھی۔ کیا دونوں نتھنوں‌میں‌ڈالنا ضروری ہے؟ اس کے علاوہ ایک عام سا سوال۔ اگر کوئی زخم ہو اور لیموں کا عرق لگے تو بہت جلن ہوتی ہے مگر اس نے ناک میں‌کوئی جلن نہیں‌پیدا کی؟
بے بی ہاتھی
 

hakimkhalid

محفلین
شمشاد نے کہا:
حکیم صاحب ذیابطیس (بلڈ شوگر) کا کوئی دیسی یا قدرتی علاج کیا ہو سکتا ہے؟

شمشاد بھائی ! ذیا بیطس کا غذائی پرہیز ہی واحد علاج ہے۔جدید میڈیکل سائنس بھی ذیابیطس کے حتمی علاج سے ابھی تک عاری ہےاور تاحال صرف شوگر کے توازن کو برقرار رکھنا ہی علاج کہلاتا ہے۔جو دیسی،قدرتی ،یونانی علاج سے بھی ممکن ہے۔درج ذیل تدابیر سےشوگر لیول کنٹرول اور مرض کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔
۱۔۔۔ہوا لشافی:گٹھلی جامن خشک 100گرام کوٹ چھان کرسفوف(پاؤڈر)بنالیں اور5 گرام سفوف پانی کےساتھ دن میں دو بارصبح نہار منہ اور شام 5 بجےلیں۔
۲ ۔۔۔ہوالشافی:نیم کی کونپلیں 5 گرام پانی 50 ملی لیٹر میں پیس چھان کر صبح نہار منہ یا ناشتے کے ایک گھنٹے بعد لیں۔
۳ ۔۔۔ہوالشافی:کریلہ کو کچل کر اسکا رس نچوڑ لیں یا جوسر میں اسکا جوس نکال لیں 25 ملی گرام یہ رس صبح و شام لیں۔
۴ ۔۔۔ہوالشافی:چنے کے آٹے(بیسن) کی روٹی اس مرض میں بہت مفید ہے۔
۵۔۔۔ہوالشافی:لوکاٹ کے پتے 7 عدد ایک کپ پانی میں جوش دے کرچائے بنائیں اس ہربل ٹی کے ساتھ گٹھلی جامن کا 5 گرام سفوف صبح منہ نہار پھانک لیں۔انشاء اللہ چند دنوں میں شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔
نشاستہ دار غذا ۔آلو ،چاول،چینی وغیرہ سے پرہیز ضروری ہے۔
 

hakimkhalid

محفلین
قیصرانی نے کہا:
حکیم صاحب، کل رات میں نے لیموں‌کا تجربہ کیا ہے، واقعی نکسیر الحمدللہ فوراً رک گئی۔ لیکن اس کے کچھ دیر کے بعد ناک میں کھجلی شروع ہوگئی جس کی وجہ سے چھینکیں‌آتی رہیں۔شکنجی بھی استعمال کر رہا ہوں۔ ویسے میں‌نے لیموں کا عرق صرف بائیں نتھنے میں‌ڈالا تھا جہاں سے نکسیر آ رہی تھی۔ کیا دونوں نتھنوں‌میں‌ڈالنا ضروری ہے؟ اس کے علاوہ ایک عام سا سوال۔ اگر کوئی زخم ہو اور لیموں کا عرق لگے تو بہت جلن ہوتی ہے مگر اس نے ناک میں‌کوئی جلن نہیں‌پیدا کی؟
بے بی ہاتھی

قیصرانی بھائی! دونوں نتھنوں ‌میں‌ ڈالنا زیادہ بہتر ہے۔نکسیر میں رگوں کے صرف منہ کھل جاتے ہیں وہ کٹتی نہیں ۔اس لئے لیموں جلن پیدا کرنے کی بجائے صرف گدگدی یا خارش سی پیدا کرتا ہے۔کٹی ہوئی جلد میں عضلات کے ساتھ ساتھ اعصاب بھی کٹ جاتے ہیں اور حساسیت بڑھ جانے کی وجہ سے لیموں زیادہ جلن پیدا کرتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
حکیم صاحب بہت بہت شکریہ، اللہ کریم آپ کو جزا دے۔

میں تو انسولین کے انجکشن لگا لگا کر تھک گیا ہوں۔

آپ کے بتائے ہوئے کسی نہ کسی نسخے پر عمل کروں گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
حکیم بھائی، بہت بہت شکریہ۔ کوشش کریں‌کہ جلد آیاکریں۔ اچھا یہ تو بتائیں کہ گردے کی پتھری کا بتائیں کوئی ایسا حل جو مجھے اس پر دیس میں‌بھی مل سکے۔ مجھے اس کی شکایت ہے کچھ عرصے سے۔ :(
بےبی ہاتھی
 

hakimkhalid

محفلین
قیصرانی نے کہا:
حکیم بھائی، بہت بہت شکریہ۔ کوشش کریں‌کہ جلد آیاکریں۔ اچھا یہ تو بتائیں کہ گردے کی پتھری کا بتائیں کوئی ایسا حل جو مجھے اس پر دیس میں‌بھی مل سکے۔ مجھے اس کی شکایت ہے کچھ عرصے سے۔ :(
بےبی ہاتھی

قیصرانی بھائی!
انجیریعنی Figکے مسلسل استعمال سے پتھری حل ہوکر نکل سکتی ہے اس کے لیے انجیر کے تازہ یا ٹن پیک پانچ دانے صبح نہار منہ استعمال کریں۔اس سے آگزیلیٹ اور یوریٹس کی پتھری ریت بنکرخارج ہو سکتی ہے۔بھارتی ماہرین طب نے طب نبوی میں بکثرت استعمال ہونے والے اس پھل پرتحقیی تجربات کیے ہیں۔جس سے پتھری کےاخراج کے حوصلہ بخش نتائج ملے ہیں۔سبز سیب کے فریش جوس سے بھی پتھری نکلنے کے شواہد موجود ہیں۔لیکن یہ یاد رہے کہ بعض قسم کی پتھریا ں کسی طور خارج نہیں ہوتیں اور ان کا حتمی علاج آپریشن یا لیزر تھیراپی ہی ہے ۔اس کے علاوہ فیروز اجملی دواخانہ ملتان(پاکستان) کی بنی ہوئی دوا ''یوروسٹون'' بھی آزمودہ ہے۔
اس سلسلے میں تفصیلی مضمون ورلڈ پیس فورم پر بھی جلدہی لکھوں گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ حکیم بھائی۔
ایک دوست کو کارپل ٹنل کی بیماری ہے۔ اس کو یویو گیم کھیلنے کی عادت ہے تو ہاتھ کی کلائی بہت جلد درد کرنے لگتی ہے اور کام کرنے میں کافی دشواری ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں بھی کچھ فرمائیں۔
بےبی ہاتھی
 

زیک

مسافر
یار آپ لوگ ایک ہی تھریڈ پر نت نئے مسائل پر بات کر رہے ہیں۔ نئی تھریڈ کیوں نہیں کھولتے؟
 

hakimkhalid

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بہت شکریہ حکیم بھائی۔
ایک دوست کو کارپل ٹنل کی بیماری ہے۔ اس کو یویو گیم کھیلنے کی عادت ہے تو ہاتھ کی کلائی بہت جلد درد کرنے لگتی ہے اور کام کرنے میں کافی دشواری ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں بھی کچھ فرمائیں۔
بےبی ہاتھی

قیصرانی بھائی!

اس کا علاج میں نے یہاں منتقل کر دیا ہے۔ملاحظہ فرمائیں
 

ایم اے راجا

محفلین
حکیم صاحب السلام علیکم۔
سب سے پہلے آپ کو فورم پر خوش آمدید، امید ہیکہ آپ کے مشوروں سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا۔
میں بھی اپنا ایک مسئلہ حاضر کرتا ہوں۔
مجھے ٹانگوں ( پنڈلیوں ) میں بہت اینٹھن ہوتی ہے اور پاؤں کے تلوؤں میں شدید جلن خاص طور پر کھانا کھانے کے بعد اور اگر کھانا نہ کھاؤں تو سکون رہتا ہے اسی لیئے میں دن کو کھانا نہیں کھاتا، اس تکلیف سے مجھے کئی دفعہ رات بھر نیند نہیں آتی اور ٹھنڈے پانی سے پاؤں دھوتا ہوں یا پھر برف کے پانی میں تولیا بھگو کر پاؤں پر ڈال کر پیڈسٹل فین پاؤں کی طرف لگاتا ہوں تو کچھ سکوں آتا ہے، اے سی میں اور سردیوں میں یہ تکلیف پچہتر فیصد کم ہو جاتی ہے، کوئی آسان اور مجرب نسخہ ارشاد ہو بہت پریشان ہوں، ڈاکٹرز کی ادویات سے بھی کچھ افاقہ نہیں ہوتا کچھ کمزوری اور کچھ گرمی کا اثر بتاتے ہیں۔ شکریہ۔
 
Top