گٹھیا اور یورک ایسڈ

افضل مکہ

محفلین
اسلام و علیکم ،
ماشاءاللہ سے غالبا آپ خود بھی ڈاکٹر ہیں۔ جب آپ جیسے لوگوں کو یہ نامراد مرض ہو سکتا ہے تو ہم جیسوں کا کیا حال ہو گا۔
میں بھی ابھی ابھی چند دن قبل ہی اس مرض میں مبتلا ہوا ہوں۔ اس لیے اس موضوع میں دلچسپی بھی پیدا ہو گئ۔ میں نے اس موضوع میں بھی کہیں پڑھا ہے اور اس سے پہلے بھی علم میں تھا کہ اس مرض میں سیب کھانا مفید ہے۔
مجھے جب ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ آپ کا یورک ایسڈ کا لیول 4۔8 ہے اور آپ کو ہمیشہ کے لیے دوا کھانی پڑھے گی تب سے میں روزآنہ کم از کم ایک سیب کھا رہا ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ جوڑوں میں جو درد تھا وہ ختم ہو گیا ہے اور سوجن کم ہوتی جارہی ہے۔ اور لیول بھی اگلی دفعہ چیک کروانے پر پتہ چل جائے گا
اللہ حافط
 
انتہا

محفلین

یورک ایسڈ کے اخراج اور گنٹھیا سمیت ہرقسم کی دردوں سے نجات کےلیے دادا جی مولانا حکیم قاضی سلطان علی مرحوم کا یہ نسخہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کےلیے اور افادہ عام کےلیے درج ذیل ہے

ہوالشافی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سونٹھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔50گرام
سورنجان شیریں۔۔۔۔۔۔۔۔50گرام
اسگند ناگوری۔۔۔۔۔۔۔۔50گرام
تمام ہربز کو کوٹ چھان کریا گرائنڈرسے باریک پاوڈر بنا لیں
اور صبح و شام کھانے کے بعد آدھا چمچ چائے والا پانی سے استعمال کریں۔۔۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ جلد شفا یابی ہو گی۔

غیر ممالک میں رہنے والے اپنے قریبی ڈیپارٹمنٹل سٹور کے ہربل ڈیپارٹمنٹ سے ہمدرد کی اوجاعی خرید لیں۔۔۔۔۔۔۔۔اور صبح و شام کھانے کے آدھے گھنٹہ بعد دو گولیاں پانی سے کھائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ شفایابی ہو گی۔

راجہ صاحب یہ کہنے کی تو ضرورت نہیں کہ ریڈ میٹ کا استعمال نہ کریں پالک، سبز پتوں والی ترکاریاں،چاول،گوبھی،بینگن، چنے اور دالیں استعمال نہ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہلکی ورزش سے جسم وارم اپ رکھیں۔۔۔۔۔۔۔اے سی بہت کم یا ہلکا استعمال رکھیں۔

ماشاءاللہ ماہ صیام آ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔روزہ رکھنے سے یورک ایسڈ اور دیگر غیر نامیاتی تیزابوں کے اخراج کا عمل بھی تیز تر ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

حکیم صاحب، آج سے ایک سال قبل مجھے goutنقرس ہوا تھا۔ آپ کا درج بالا نسخہ استعمال کیا بہت فائدہ ہوا اور بیماری ختم ہو گئی۔ اب دوبارہ مجھے وہی تکلیف پہلے سے زیادہ ہو رہی ہے۔ پنجے کے اطراف میں شدید درد رہتا ہے۔ اور انگلیاں بھی سوج جاتی ہیں۔ بندہ نے آر اے فیکٹر کروایا۔ جو کہ منفی ہے۔ یورک ایسڈ لیول 4.3ہے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ گاوٹ ہے۔ براہ مہربانی مندرجہ بالا نسخہ کو موثر اور تیز کیسے ہو سکتا ہےیا کوئی اور نسخہ جو آپ مناسب سمجھیں تحریر فرما دیجیے۔
کیا یہ بات درست ہے کہ گردے کم زور ہونے کی وجہ سے اس قسم کی بیماری ہوتی ہے؟
 
جلالپوری

محفلین
جناب عالی حکیم خالد صاحب!
مجھے بھی مرض گاؤٹ لاحق ہے اور اس کی وجہ سے اب میرا یورک ایسڈ 25۔6 ہو گیا ہے نارمل رینج 25۔4 تک ہے جبکہ کولیسٹرول بھی تھوڑا زیادہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شوگر بھی بارڈر لائن پر ہے میری عمر 37 سال ہے اور مجھے یہ مرض تقریبا 5 سال سے لاحق ہے،،،،میں اس کے لیے زائلورک ٹیبلٹ استعمال کرتا رہا ہوں لیکن اب مجھے اس کا شدید اٹیک ہوا ہے اور ایک ماہ سے مسلسل سخت تکلیف میں ہوں صرف وولٹران 100 ملیگرام کا روزانہ استعمال کر راہا ہوں۔۔۔

میں نے آپ کی باتیں پوری پڑھی ہیں اور مجھے آپ کی باتوں سے ایک ایسے سچے انسان اور حکیم کی شخصیت نظر آئی ہے جس کی باتوں پر اعتبار کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔اس آپ سے گذارش ہے کہ آپ اس کے بارے میں مزید کچھ روشنی ڈال سکیں تو یہ بہت اچھا ہو گا،،،اور میرے بارے میں آپ کیا تجویز کریں گے۔۔۔۔مجھے انتظار رہے گا۔۔۔
 
hakimkhalid

محفلین
حکیم صاحب، آج سے ایک سال قبل مجھے goutنقرس ہوا تھا۔ آپ کا درج بالا نسخہ استعمال کیا بہت فائدہ ہوا اور بیماری ختم ہو گئی۔ اب دوبارہ مجھے وہی تکلیف پہلے سے زیادہ ہو رہی ہے۔ پنجے کے اطراف میں شدید درد رہتا ہے۔ اور انگلیاں بھی سوج جاتی ہیں۔ بندہ نے آر اے فیکٹر کروایا۔ جو کہ منفی ہے۔ یورک ایسڈ لیول 4.3ہے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ گاوٹ ہے۔ براہ مہربانی مندرجہ بالا نسخہ کو موثر اور تیز کیسے ہو سکتا ہےیا کوئی اور نسخہ جو آپ مناسب سمجھیں تحریر فرما دیجیے۔
کیا یہ بات درست ہے کہ گردے کم زور ہونے کی وجہ سے اس قسم کی بیماری ہوتی ہے؟
یہاں مندرجہ بالا کے حوالے سے جواب دیا جا چکا ہے ۔۔۔۔۔۔جو اس مرض میں مبتلا۔۔۔۔یا مسیحائی کے مقدس پیشہ سے وابستہ افراد کے لئے ۔۔۔۔فائدہ مند ہو سکتا ہے
 
hakimkhalid

محفلین
جناب عالی حکیم خالد صاحب!
مجھے بھی مرض گاؤٹ لاحق ہے اور اس کی وجہ سے اب میرا یورک ایسڈ 25۔6 ہو گیا ہے نارمل رینج 25۔4 تک ہے جبکہ کولیسٹرول بھی تھوڑا زیادہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شوگر بھی بارڈر لائن پر ہے میری عمر 37 سال ہے اور مجھے یہ مرض تقریبا 5 سال سے لاحق ہے،،،،میں اس کے لیے زائلورک ٹیبلٹ استعمال کرتا رہا ہوں لیکن اب مجھے اس کا شدید اٹیک ہوا ہے اور ایک ماہ سے مسلسل سخت تکلیف میں ہوں صرف وولٹران 100 ملیگرام کا روزانہ استعمال کر راہا ہوں۔۔۔

میں نے آپ کی باتیں پوری پڑھی ہیں اور مجھے آپ کی باتوں سے ایک ایسے سچے انسان اور حکیم کی شخصیت نظر آئی ہے جس کی باتوں پر اعتبار کیا جا سکتا ہے۔۔۔ ۔اس آپ سے گذارش ہے کہ آپ اس کے بارے میں مزید کچھ روشنی ڈال سکیں تو یہ بہت اچھا ہو گا،،،اور میرے بارے میں آپ کیا تجویز کریں گے۔۔۔ ۔مجھے انتظار رہے گا۔۔۔

جلالپوری صاحب ۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ بیرون ملک رہائش پذیر ہیں تو ہمدرد دواخانے کی" اوجاعی " دو گولی صبح اور دو گولی شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کریں ۔۔۔۔۔سات یا گیارہ دن استعمال کے بعد یورک ایسڈ ٹیسٹ کروا کر رابطہ فرمائیں۔۔۔۔۔۔اس پوسٹ کا مطالعہ بھی آپ کےلئے مفید ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔
اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذرہ نوازی کےلئے شکریہ
 
ایم اے راجا

محفلین
بہت کوب ھکیم صاحب، کیا آپ اس مرض کے بارے میں مزید معلومات اور علامات یہاں پوسٹ کر سکتے ہیں، شاید اس سے کسی کو فائدہ ہو جو کہ آپ کے لیئے صدقہ جاریہ ثابت ہو۔
 
گل خان

محفلین
روحانی بابا۔۔آپ نے بہت معلومات دی ہے۔۔مجھے امید ہے کہ آپ روحانی علوم کو ہم جیسے کم علم لوگوں تک ضرور پہنچاتے رہیں گے۔۔۔۔جزاک اللہ۔۔اور سگنلز کی فریکوئنسی کے بارے میں بھی کچھ بتا دیں ۔۔۔شکریہ
 
King Riaz

محفلین
مجھے بھی یورک ایسڈ کی پرابلم ہے مجھے اکثر بائیں پائوں میں گھٹنے کے نیچے حصے سے لیکر پائوں کے نچلے حصے تک درد رہتا ہے اور پائوں سن ہو جاتا ہے کافی پرہیز کے باوجود بھی آرام نہیں ملا، حکیمی اور ڈاکٹری علاج بھی کروایا لیکن کارکردگی صفر
 
Top