مبارکباد گُلِ یاسمین بٹیا کو منصبِ پانچ ہزاری بہت بہت بہت مبارک۔۔۔۔۔۔۔

بالکل بھی نہیں۔
ہمیں آئے ابھی دن ہی کتنے ہوئے ہیں یہاں۔ حقیقی زندگی میں بھی کوئی ناراضگی نہیں اور یہ تو آن بورڈ ہے۔۔۔ یہاں کسی سے ناراض ہونے یا غصہ کرنے کا کیا فائدہ بھائی۔
دیکھتے ہیں کہ آپ اِس بات پر کب تک عمل درآمد کرتی ہیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لفظ “منجن” کچھ جانا پہچانا لگتا ہے لیکن مجھے اس کے معنی نہیں معلوم
منجن ۔۔ کوئلہ پیس کر اور اس میں نمک ملا کر دانت صاف کرے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تو دانت ایسے نظر آتے ہیں :D
منجن بیچنا کو محاورے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔ اس کا مطلب ہے لوگوں کو شیشے میں اتارنا، قائل کرنا
 

محمداحمد

لائبریرین
لفظ “منجن” کچھ جانا پہچانا لگتا ہے لیکن مجھے اس کے معنی نہیں معلوم

لغوی معنوں کی بات کریں تو منجن اس سفوف کو کہتے ہیں جس کی جگہ آج کل ٹوتھ پیسٹ استعمال ہوتا ہے۔

محاورتاً منجن ایک کثیر الاستعمال اصطلاح ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بے فکر رہئیے بھائی۔ ہمیں اپنے غصے پر قابو پانا آتا ہے الحمد للہ۔ اگر کوئی زیادہ کوشش کرے غصہ دلانے کی تو اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔

ایسا بھی کیا ہے۔

جس کی جو بات اچھی نہ لگے اُسے بتا ضرور دینا چاہیے۔
 
Top