مبارکباد گُلِ یاسمین بٹیا کو منصبِ پانچ ہزاری بہت بہت بہت مبارک۔۔۔۔۔۔۔

محمداحمد

لائبریرین
گھڑی گھڑی دیں گے تو آپ کے بھی 25000 تک جا پہنچیں گے۔ سودا بُرا تو نہیں ہے احمد بھائی:D

ہم "معیار" کو "تعداد" پر ترجیح دیتے ہیں۔ :) :) :D:p

اور اب تو ہم گپ شپ کی لڑی میں بھی آ جا رہے ہیں۔ :D خود ہی آگے بڑھیں گے مراسلہ جات۔ :ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم "معیار" کو "تعداد" پر ترجیح دیتے ہیں۔ :) :) :D:p

اور اب تو ہم گپ شپ کی لڑی میں بھی آ جا رہے ہیں۔ :D خود ہی آگے بڑھیں گے مراسلہ جات۔ :ROFLMAO:
بے شک معیار ہی اوّلیت ہے لیکن گپ شپ بھی ضروری ہے۔
زندگی کی تلخیوں سے گھبرا کر ہی تو انسان آتا ہے نا اس نہج پر کر کہ تھوڑا سا تازہ دم ہو ہلکی پھلکی گفتگو سے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بے شک معیار ہی اوّلیت ہے لیکن گپ شپ بھی ضروری ہے۔
زندگی کی تلخیوں سے گھبرا کر ہی تو انسان آتا ہے نا اس نہج پر کر کہ تھوڑا سا تازہ دم ہو ہلکی پھلکی گفتگو سے۔

بالکل متفق ہوں۔

وہ تو ہم مذاق میں کہہ رہے تھے۔ :)
اور گپ شپ کی لڑی میں تو ہم یوں بھی جا رہے ہیں۔ :D
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بالکل متفق ہوں۔

وہ تو ہم مذاق میں کہہ رہے تھے۔ :)
ہمیں معلوم ہے بھائی کہ آپ مذاق میں کہہ رہے تھے۔ اور ہم نے بھی اسے مذاق ہی میں لیا۔
زندگی میں بہت سارے سنجیدہ معاملات ہوتے ہیں ۔ اور ہمارا کام بھی کچھ ایسا ہے کہ بہت کچھ کہانیاں سننے کو ملتی ہیں۔ اب سب کچھ اپنے اندر تو سمو نہیں سکتے نا۔۔ کارکردگی پہ فرق پڑتا ہے تو دوسرے بھی متاثر ہوتے ہیں ۔ اس لئے وجہ بتا دی اس ساری گپ شپ کی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
امیجن کیجئیے کہ آپ ان میں سے ایک ہیں۔
اس صورت میں آپ نئے پاکستان کے لئے محنت کرنے کے بارے کیا جواب دیں گے؟

سب سے پہلے تو شکر کی بات یہ ہے کہ یہ سوال آپ نے مجھ سے کیا۔ ورنہ بہت سے لوگ تو "نئے پاکستان" کا نام سُن کر ہی بدک جاتے ہیں۔ :)

ویسے ذاتی حیثیت میں ، میں کچھ زیادہ محنتی نہیں ہوں۔ بس جب جب مجبوری ہوتی ہے یا جہاں جہاں میں ضروری سمجھتا ہوں، بساط بھر کوشش ضرور کرتا ہوں۔ تاہم ہماری کوشش ایسی ہی ہوتی ہے کہ اُسے کسی گنتی شمار میں لانا مشکل کام ہے۔
 
ہاں نا ۔۔۔ شکر کی بات تو ہے۔ سوال وہیں کیا جاتا ہے جہاں سے تیر کی بجائے جواب آئے۔
گنتی میں شمار والی بات سے ہم متفق نہیں ہیں بھائی۔
کیونکہ اگر بارش کا پہلا قطرہ ہی نہ برسے تو بوندا باندی کے بعد لگاتار بارش کیسے ہو؟
ذرا ذرا سی کوششیں ہی مل کر بے شمار بنتی ہیں بھائی۔
 
سب باتوں سے متفق ہوں۔ :)

اگر مزید محنت پر اصرار نہ کیا جائے۔ :) :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے ایک عام پاکستانی کو کیا کیا کرنا چاہیے؟
سب سے پہلے تو یہ کہ
ایک نعرہ رکھنا چاہئیے۔۔۔ تھالی کے بینگن کی طرح جس کا پلڑا بھاری ہو اس طرف نہیں ہو جانا چاہئیے۔
دوسرے یہ کہ امید باندھی ہو تو اس کے پورا ہونے کے لئے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئیے کیونکہ "کُن" کر ہو جانے کا اختیار صرف خدا کے پاس ہے لیکن ہم لوگ امید باندھ لیتے ہیں کہ ہمارے پسند کے لیڈر کے بر سرِ اقتدار آتے ہی ملک بدل جائے گا راتوں رات۔
سب سے پہلے یہ کہ سوچ سمجھ کر اپنا فیصلہ لینا چاہئیے اور اس پر قائم رہنا چاہئیے۔
کہنے کو اور کچھ بھی ہے لیکن بات سیاسی رُخ نہ اختیار کر لے کسی اور کی مداخلت سے تو ہم بہن بھائی اسی کو کافی سمجھ لیتے ہیں کہ " ہمارا محبِ وطن ہونا اولین شرط ہے۔ "
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب اتنے زیادہ پھل کا کیا کرنا ہے۔ کچھ اناج ، کچھ لحمیات بھی ملنے چاہیے بندے کو۔ :) :)
جو فری میں ملتا ہے صبر کے نتیجے کے طور پر۔۔۔ اسے سمیٹئے دو دو ہاتھ سے ۔ اور اناج لحمیات کے لئے کھیتی باڑی کیجئیے ، دُنبے پالئیے۔
 
Top