مبارکباد گُلِ یاسمین بٹیا کو منصبِ پانچ ہزاری بہت بہت بہت مبارک۔۔۔۔۔۔۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فرقت میں وصل .... اسکی بات کی ہے تو نبھائیں نا
لیجئیے بضد ہیں فرقت میں وصل پر تو ہم حاضر
مگر یاد رہے

وہ مان گئے تو وصل کا ہو گا مزہ نصیب
دل کی گرہ کے ساتھ کھلے گا مرا نصیب
کھائیں گے رحم آپ اگر دل بگڑ گیا
ہو جائے گا ملاپ اگر لڑ گیا نصیب
:rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سن تو لیا کسی نار کی خاطر کاٹا کوہ نکالی نہر
ایک ذرا سے قصے کو اب دیتے کیوں ہو طول میاں
دودھ کی نہر نا؟
ہمیں یہ نہر مطلوب ہے سیما آپا
میں دیر سے ایک در پہ خالی کھڑا ہوا ہوں
کسی کی مصروفیت میں وقفہ نکالنا ہے

مجھے پہاڑوں کو کھودتے دیکھ کیا رہے ہو
کہیں پہنچنا نہیں ہے رستہ نکالنا ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
اب بہن کو محترمہ کہا جائے گا احمد بھائی۔
سیدھے سیدھے گُلِ یاسمیں بہنا کہئیے نا۔
بہن سے زیادہ محترمہ کون ہو سکتی ہے بھلا؟ :)
کل پرسوں میں یہ سوچئیے کہ گھنٹے بلکہ پل کتنے ہوتے ہیں۔
اتنی محنت ہم سے نہیں ہوتی۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
سچ میں بہت ساری دعائیں چاہئیں۔ چیر پھاڑ اچھی نہیں لگتی بلکہ ڈر لگتا ہے۔ بھتنی کے بعد بس یہی ایک چیز ہے جس سے ڈر لگتا ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتیں برکتیں نازل فرمائے۔ اور صحت کے معاملے میں وہ ہو جو آپ کے لئے بہتر ہو۔ آمین۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہن سے زیادہ محترمہ کون ہو سکتی ہے بھلا؟ :)

اتنی محنت ہم سے نہیں ہوتی۔ :)
کوئی بھی نا۔ یہ سب رشتے بہت محترم ہوتے ہیں بھائی۔
لیکن ایک اجنبیت میں بھی محترمہ کہا جاتا ہے نا۔۔۔
پاکستان کے محنت کش جوانو۔۔۔ محنت نہیں کرو گے تو نیا پاکستان کیسے بنے گا بھلا۔
 
Top