گوگل کیشے کنٹینٹ اور گوگل ڈاکس میں تصاویر سے متن حاصل کرنے کے لیے مدد درکار

الف عین

لائبریرین
مجھے گوگل کیشے کنٹینٹ آج کل نظر نہیں آتی پہلے سرچ کرنے پر یہ آپشن ملتی تھی، فرقان احمد نے جو قاضی عبد الستار پر مضمون کا لنک دیا تھا، وہ ایسی ہی کنٹینٹ کا تھا ۔ اب اس لنک کو دیکھیں، شاید کوئی متن برآمد کر سکے
https://www.google.com/url?sa=t&sou...Vaw3ZNLdSlyFILEjcX072ztZT&cshid=1544942194130
گوگل ڈاکس ایپ میں کچھ پی ڈی ایف فائلیں ایپ میں لوڈ کرنے پر بھی دستیاب نہیں ہیں، گریڈ آؤٹ ہیں۔ سکرین شاٹ لے کر پی این جی اور جے پی جی دونوں قسم کی فائلیں یہی عمل کر رہی ہیں
اپنی ڈرائیو کے لنک بھی دے رہا ہوں
ان کا بھی متن برآمد ہو سکے تو کیا کہنا!
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
اُستادِ محترم تاخیر سے جواب کے لیے معذرت! دراصل اب یہ متن یونی کوڈ میں دستیاب نہیں رہا ہے۔ گوگل سرچ میں اب متن میں سے کچھ بھی تلاش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس کی وجوہات نامعلوم ہیں۔ اگر اس حوالے سے کوئی بھی اضافی معلومات سامنے آئیں تو آپ کی خدمت میں پیش کر دی جائیں گی۔

محترم الف عین کی توجہ درکار ہے!

شاید اس ربط پر موضوع سے متعلقہ کوئی مواد برآمد ہو سکے۔ ربط

ایک ربط یہ بھی ہے ۔۔۔۔!
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
لیکن یہ تو پرانے مضمون کا مواد ہے. میرا مطلب تھا کہ جس طرح وہ گوگل کیشے سے متن حاصل کیا گیا تھا کیا فہمیدہ ریاض پر اس کتاب کا متن بھی حاصل کیا جا سکتا ہے؟
 
گوگل کیشے سے متن کا اخذ میرے لیے نئی چیز ہے۔
کوئی بھائی سمجھا سکتے ہیں کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے اور اس کا دائرہ کار کیا ہے؟ غالبا اس کا ذکر پہلے بھی کہیں محفل پر دیکھا ہے۔
شاید نبیل بھائی نے کیا تھا یا ابن سعید بھائی نے۔
الف عین سعادت نبیل
 
فرقان احمد

محفلین
لیکن یہ تو پرانے مضمون کا مواد ہے. میرا مطلب تھا کہ جس طرح وہ گوگل کیشے سے متن حاصل کیا گیا تھا کیا فہمیدہ ریاض پر اس کتاب کا متن بھی حاصل کیا جا سکتا ہے؟
ارے سر الف عین اس معاملے میں ہم کورے ہیں۔ ہم تو بس متن سے مواد گوگل میں تلاش کرتے ہیں، اگر برآمد ہو جائے تو احباب کو آگاہ کر دیتے ہیں۔ :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
لیکن یہ تو پرانے مضمون کا مواد ہے. میرا مطلب تھا کہ جس طرح وہ گوگل کیشے سے متن حاصل کیا گیا تھا کیا فہمیدہ ریاض پر اس کتاب کا متن بھی حاصل کیا جا سکتا ہے؟
یہاں اس کتاب کا کیش‌شدہ متن یونیکوڈ میں دستیاب ہے۔

(او‌سی‌آر کی کافی غلطیاں ہیں لیکن انہیں الف عین صاحب ایڈیٹنگ کے دوران درست کر لیں گے۔ :) )
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
گوگل کیشے سے متن کا اخذ میرے لیے نئی چیز ہے۔
کوئی بھائی سمجھا سکتے ہیں کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے اور اس کا دائرہ کار کیا ہے؟ غالبا اس کا ذکر پہلے بھی کہیں محفل پر دیکھا ہے۔
گوگل اپنے نتائج میں جو روابط دکھاتا ہے، ان کے متن کو عموماً اپنے پاس کیش کر کے بھی رکھتا ہے؛ اگر کسی وجہ سے اصل ربط دستیاب نہ ہو تو گوگل کی کیش سے اس کا متن دیکھا جا سکتا ہے۔ اِس کیس میں فہمیدہ ریاض کے بارے میں یہ پی‌ڈی‌ایف کتاب گوگل نے نہ صرف کیش کر رکھی ہے بلکہ اپنی او‌سی‌آر ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کا متن بھی یونیکوڈ میں کنورٹ کر رکھا ہے۔

(میرا پرانا بلاگ سب سے پہلے ڈائری-ایکس کے پلیٹ‌فارم پر تھا۔ ۲۰۰۶ میں ایک دن ڈائری-ایکس کے سَروَر کی ہارڈ ڈِسک کریش کر گئی، اور میرے بلاگ سمیت تمام صارفین کا ڈیٹا غائب ہو گیا (کوئی بیک‌اَپ بھی دستیاب نہ تھا)۔ کچھ دن تو بے‌یقینی کی کیفیت میں گزرے۔ پھر انٹرنیٹ آرکائیو کی وے‌بیک مشین کے ذریعے اپنے بلاگ کا کچھ مواد ملا تو سہی لیکن وہ کافی کم تھا۔ بعد میں ڈائری-ایکس کے ایک اور صارف نے گوگل اور یاہو کے سرچ انجن کی کیشز میں تلاش کرنے کا مشورہ دیا، اور یوں یاہو کی کیش سے اپنے بلاگ کی تقریباً ۸۰ فیصد تحریروں کو دوبارہ حاصل کر لیا۔ :) )
 
یہ ڈیٹا کس طرح حاصل کیا جا سکتا ہے؟
 
سعادت

تکنیکی معاون
بہت شکریہ
کیا یہ کیشے ہمیشہ اسی لنک پر پایا جاتا ہے؟
یعنی "گوگل یوزر کانٹینٹ"؟

یہ ڈیٹا کس طرح حاصل کیا جا سکتا ہے؟
گوگل تلاش کے نتائج میں یو‌آر‌ایل کے ساتھ ایک ننھا سا سبز تیر ہوتا ہے۔ اسے کلک کریں، اور پھر ’Cached‘ منتخب کریں، تو متعلقہ یو‌آر‌ایل کا کیش ورژن مل جائے گا۔

اگر آپ کو یو‌آر‌ایل معلوم ہے (جیسے اس لڑی میں وہ پی‌ڈی‌ایف فائل)، تو آپ گوگل میں اس یو‌آر‌ایل سے پہلے ’cache:‘ کا اضافہ کر دیں، یعنی گوگل پر یوں تلاش کریں:
کوڈ:
cache:sangatacademy.net/cms/books/Fahmida_Book.pdf
اس کے نتیجے میں کیش ورژن حاصل ہو جائے گا۔

گوگل پر تلاش کے لیے مزید مفید نشانات اور الفاظ بھی موجود ہیں۔
 
بہت بہت شکریہ۔
یہ تو بڑے کام کی چیز معلوم ہوتی ہے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
یہ بھی میرے سوال کا اہم حصہ تھا کہ آج کل مجھے گوگل سرچ میں کیشے کی 'کنجی' نظر نہیں آتی، نہ انڈرائڈ میں نہ ونڈوز ٹیبلٹ میں۔ ممکن ہے کہ فل فلیجڈ لیپ ٹاپ/ڈیسک ٹاپ میں ہی یہ آپشن ہو۔
میں نے فہمیدہ ریاض پر پی ڈی ایف فائل کا ایک حصہ سکرین شاٹ لے کر گوگل ڈاکس سے کنورٹ کر کے حاصل کر لیا ہے اور دوسری تصویری تحریریں ببی۔ اور یہ دریافت ہوئی کہ موبائل ایپ میں گوگل اس کی اجازت نہیں دیتا، اس لیے ڈرائیو میں اپ لوڈ کرنے کے بعد بھی فائلوں کا لنک greyed out دکھائی دیتا تھا، ونڈوز ٹیبلٹ میں کل یہ بھی ممکن ہو گیا
شکریہ احباب کا کہ کچھ نئی معلومات فراہم ہو گئیں
 
Top