گوگل کروم کی 10 ایکسٹنشنز

خواجہ طلحہ

محفلین
1. AdBlock+
جو لوگ فائرفاکس کو اسکی اشتہارت کو بلاک کرنے والی ایکسٹنشن کی وجہ سے نہیں چھوڑ رہے،وہ کروم کو اس ایکسٹنشن کے ساتھ ایک چانس دے کر دیکھیں!
ad-block-extension.jpg


Download

Dual View
ایک ہی ٹیب میں دو پہلو بہ پہلو پینل بنا کر یوزر کو دو سائیٹس ایک ساتھ دیکھنے کی سہولت دیتی ہے۔
یہ ایکسٹینشن تلاش کے نتائج یا مصنوعات وغیرہ کا موازنہ کے لیےمفید ہے
dual-view-extension.jpg


ڈاونلوڈنگ کا ربط


Web Developer Mini
یہ چھوٹی سی ویب ڈویلپمنٹ ایکسٹنشن،ویب پیج کا سورس دیکھنے یا ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کے ویلڈیٹ کرنے کے لیے ایک مینو شامل کردیتی ہے۔
web-developer-mini-extension.jpg


ڈاونلوڈ کا ربط

Xmarks

بک مارک سنکنگ (syncing )کے لئے فائر فاکس والی یہ ایکسٹنشن اب کروم کے لیے بھی دستیا ب ہے
ڈانلوڈنگ کا ربط

Gmail Checker
یہ ایکسٹینش ،مینیو بار میں نئی آنے ای میلز کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے ایک بٹن شامل کردیتی ہے۔
gmail-checker-extension.jpg


ڈاونلوڈنگ کا ربط


Feedly
یہ ایکسٹنشن گوگل ریڈر کو میگزین کی طرح کے صفحہ میں تبدیل کردیتی ہے،
Twitter, Delicious, YouTube اور Amazon کے ساتھ مکمل رابطہ بھی فراہم کرتی ہے۔
feedly-extension.jpg


ڈاونلوڈنگ کا ربط

Google Chrome Backup
یہ ایکسٹینشن کروم بیک اپ لینے،ری سٹور کرنے اور اسے مینج کرنے کی سہولت دیتی ہے۔یعنی سسٹم کریش یا اچانک کسی چیز کے ڈیلیٹ ہوجانے کی صورت میں ری سٹور (بحالی)کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
google-chrome-backup-extension.jpg


ڈاونلوڈنگ کا ربط

Gtalk Extension
گوگل کروم کی toolstrip پر ایک بٹن بنا دیتی ہے ،اس بٹن پر کلک کرکے یوزر نیم اور پاس ورڈ دینے کے بعد فوری طور پر چیٹنگ کی جاسکتی ہے۔
gtalk-extension.jpg


ڈاونلوڈنگ کا ربط

Chromed Bird
یہ ٹوئیٹر کے عادیوں کے لیے ہے یعنی اس کی مدد سے براہ راست tweets پڑھے اور پوسٹ کیے جاسکتے ہیں۔
chrome-bird-extension.jpg


ڈاونلوڈنگ کا ربط

Micro Last.fm
Last.fm ریڈیو پر لاگن کیے بغیر اس تک رسائی دیتی ہے۔
micro-lastfm-extension.jpg


ڈاونلوڈنگ کا ربط

اہم نوٹ: یہ آرٹیکل ایک انگلش سائیٹ پر شائع ہونے والے مواد کا اردو ترجمہ کرنے کی کوشش ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ طلحہ۔ بہت اچھی معلومات فراہم کی ہیں آپ نے۔ کروم مجھے پسند ضرور ہے لیکن ابھی تک فائر بگ جیسی ایکسٹینشن فائرفاکس کے علاوہ کسی اور براؤزر پر دستیاب نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بھی ابھی تک فائرفاکس پر ہی ویب ڈیویلوپرز کے لیے بہترین سپورٹ دستیاب ہے۔
 
نبیل بھائی ڈیویلپرز کے لئے تو گوگل کروم میں ان بلٹ سپورٹ ہے جو کہ فائر بگ سے کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے۔ آپ نے دیکھا نہیں کیا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی ابن سعید۔ آپ درست کہہ رہے ہیں۔ شاید میرا یہ خیال ہوکہ وہ بات نہیں مولوی مدن کی سی۔۔۔ :grin:
 

راج

محفلین
میں بھی نبیل بھائی کی بات سے متفق ہوں- فائرفاکس جیسی بات نہیں کروم میں- یہاں تک کہ میں اسٹمبل بھی بہت استعمال کرتا ہوںاور یہ کروم میں ٹھیک سے کام نہیں کرتا اسلئے مجبورا فائرفاکس پر ہی جانا پڑتا ہے اسی طرح فائر بگ کے لئے بھی-
 

رانا

محفلین
بہت زبردست معلومات شئیر کی ہیں طلحہ آپنے۔ میں نے کچھ دن ہی ہوئے کروم کو اتارا تھا اب یہ فیچر بھی ایڈ کر کے دیکھتا ہوں۔
 

arifkarim

معطل
فائر فاکس و کروم ابھی عربی و نستعلیقی اسکرپٹس کیلئے انٹرنیٹ ایکسپلورر کی ٹکر پر نہیں آئے ہیں۔ امید ہے آئندہ ورژنز میں بہتری ہو جائے گی۔ ان ایڈ انز کا شکریہ طلحہ بھائی۔
 

عبیدتھہیم

محفلین
السلام علیکم ۔
کچھ عرصہ قبل میرے اک دوست نے اردو اسپیل چیکر ایکسٹینشن کے متعلق آگاہ کیا تھا، میں نے کافی کوشش کی مگر وہ ایکسٹینشن کروم میں نہیں مل رہی۔۔
آپ احباب میں سے کسی کے پاس اسکا لِنک ہے تو برائے مہربانی مجھے ارسال کریں۔
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم ۔
کچھ عرصہ قبل میرے اک دوست نے اردو اسپیل چیکر ایکسٹینشن کے متعلق آگاہ کیا تھا، میں نے کافی کوشش کی مگر وہ ایکسٹینشن کروم میں نہیں مل رہی۔۔
آپ احباب میں سے کسی کے پاس اسکا لِنک ہے تو برائے مہربانی مجھے ارسال کریں۔
فائر فاکس کیلئے تو پہلے سے موجود ہے۔ کروم کا پتا نہیں۔ دوست
 
کیا کوئی ایسی ایکسٹنشنز بھی موجود ہےجو ویب بیس سوفٹویئر کے بارے میں بتا سکے کہ یہ ویب سائٹس کس سوفٹویئر کی مدد سے تیار کی گئی ہے؟
 
Top