گوگل کروم کی اپ ڈیٹ کے بعد اردو محفل /اردو فونٹ

محمد امین

لائبریرین
ہم نے کل بگ رپورٹ کرنے کا سوچا تھا، لیکن کل تک ہمیں اس سی سی ایم پی فیچر کا علم نہیں تھا بلکہ ہم اسے کسی قسم کی کرننگ تصور کر رہے تھے۔ البتہ دائیں جانب خلا والی تھیوری اس وقت بھی ذہن میں تھی۔ پچھلے کچھ عرصہ سے ہمیں لینکس مشین میں یہ مسئلہ درپیش ہے کہ ایڈیٹر میں کچھ لکھتے ہوئے کرسر پوزیشن "کہیں پہ نگاہیں، کہیں پہ نشانہ" کا کھیل کھیل رہی ہے۔ :) :) :)
محض لینکس میں یہ کھیل نہیں ہورہا ہے، ونڈوز کے براؤزرز میں بھی یہ مسئلہ درپیش تھا، اب ایسا لگ رہا ہے کہ درست ہوگیا ۔ کل سے یہ مسئلہ نہیں ہورہا ہے، ویسے کل سے ہم نے لکھا بھی بہت کم ہے :) :)
ایک مسئلہ مزید ہورہا تھا کہ شفٹ کی بٹن دبانے پر اکثر کرسر نگاہوں سے اوجھل ہوجاتا تھا۔ :) :)
 
arifkarim

معطل
سعادت بھائی، آپکے جواب کا منتظر ہوں۔ یہاں محفل پر ابھی تک تاج نستعلیق کا کوئی تھیم متعارف نہیں کروایا گیا ہے اسلئے میں اسے کروم میں چیک کرنے سے قاصر ہوں۔ یاد رہے کہ تاج نستعلیق میں اردو رسم الخط کی اسپیسنگ ccmp فیچر کی بجائے kern فیچر کے ذریعہ کی گئی ہے۔
 
arifkarim

معطل
ویسے ccmp کا اصل مقصد کچھ اور ہے: ایک گلف کو دو یا زیادہ گلفس میں ڈی کمپوز کرنا، یا دو یا زیادہ گلفس کو ایک گلف میں کمپوز کرنا۔ اوپن ٹائپ سپیسیفیکیشن کے مطابق اگر فونٹ کے اندر ccmp استعمال کیا گیا ہو تو اسے سب سے پہلے اپلائی کیا جانا چاہیے۔ (شاید یہی وجہ ہے کہ Pakistan Data Management Services والوں نے سپیس کو تبدیل کرنے کے لیے اس فیچر کا انتخاب کیا۔۔۔ :idontknow: )

یہ اس فیچر کا غلط استعمال ہے۔ جبھی یہ اڈوبی کے سافٹوئیرز میں کام نہیں کرتا۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
سعادت بھائی، آپکے جواب کا منتظر ہوں۔ یہاں محفل پر ابھی تک تاج نستعلیق کا کوئی تھیم متعارف نہیں کروایا گیا ہے اسلئے میں اسے کروم میں چیک کرنے سے قاصر ہوں۔ یاد رہے کہ تاج نستعلیق میں اردو رسم الخط کی اسپیسنگ ccmp فیچر کی بجائے kern فیچر کے ذریعہ کی گئی ہے۔

عارف، میں نے ایک سادہ سا ایچ-ٹی-ایم-ایل صفحہ بنا کر تاج نستعلیق کو ٹسٹ کیا ہے۔ نتائج یہ رہے:

taj-test-chrome_zpsa2b6d1e5.png

کروم کے اندر تاج نستعلیق کی رینڈرنگ درست ہوتی ہے۔ اگر سی-ایس-ایس کے ذریعے kern فیچر کو غیر فعال کر دیا جائے تو حسبِ توقع تحریر کُھلی کُھلی نظر آتی ہے۔​

taj-test-ff_zpsbf507957.png

فائر فوکس میں تاج نستعلیق کی ڈیفالٹ رینڈرنگ بھی کُھلی کُھلی ہوتی ہے، جو ایک انتہائی عجیب بات ہے۔ kern فیچر کو غیر فعال کرنے پر بہت ہلکا سا فرق پڑتا ہے، جسے محسوس کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ڈویلپر ٹولز کے ذریعے صفحے میں ریئل ٹائم چھیڑ چھاڑ ہے۔​

taj-test-ie_zpsf87b9c8f.png

انٹرنیٹ ایکسپلورر میں تاج نستعلیق کی رینڈرنگ درست ہوتی ہے، لیکن kern فیچر کو غیر فعال کرنے کے بعد بھی سپیسنگ پرکوئی فرق نہیں پڑتا۔ (اور صرف kern ہی نہیں، جمیل/علوی فونٹس کے ccmp والے معاملے میں بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ ہو سکتا ہے کہ بائے ڈیفالٹ فعال رہنے والے فیچرز کو غیر فعال کرنا انٹرنیٹ ایکسپلورر کو پسند نہ ہو؛ البتہ یہ محض میرا اندازہ ہے، اور اسے مزید ایکسپلور کرنے کی ضرورت ہے۔)​
 
ان سب کا بہت بہت شکریہ! کیا آپ اسی تحریر کے اندر کچھ انگریزی متن شامل کر سکتے ہیں؟ نیز باقی صفحات پر انگریزی متن کی رینڈرنگ کیسی ہے؟ میرے لئے ایک بہت خوشی کی بات ہے کہ کروم میں حرف باز کے استعمال کے بعد اردو اور انگریزی دونوں متنوں کی رینڈرنگ درست ہو رہی ہے۔ یہ اسلئے کہ ہمنے تاج نستعلیق میں اسپیس کی رینڈرنگ کیلئے الگ قسم کی پروگرامنگ کی تھی۔
 
arifkarim

معطل
میں سمجھا نہیں۔ آپ ccmp کے کس استعمال کو غلط کہہ رہے ہیں: گلف کمپوزیشن / ڈی کمپوزیشن، یا سپیس گلف کو دوسرے گلف سے تبدیل کرنا؟
اسپیس گلف کو کسی اور گلف سے بدلنا۔ یہ اوپن ٹائپ فیچر اس کام کیلئے نہیں ہے۔ اوپر جو موزیلا فائر فاکس میں تاج نستعلیق کی اسپیس درست کام نہیں کر رہی اسکی وجہ غالبا موزیلا کی اپنی کوئی بگ ہے نہ کہ حرف باز۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہاہاہا! آپ لوگ ابھی تک گوگل کروم استعمال کر رہے ہیں؟ ہم تو سدا بہار انٹرنیٹ ایکسپلورر کے دیوانے ہیں۔ اردو نستعلیقی فانٹس کو انٹرنیٹ ایکسپلورر سے بہتر اور کوئی رینڈر نہیں کر سکتا :
Screenshot%202014-04-12%2002.10.54.png
میرے پاس یہ کوالٹی موزیلا فائر فوکس میں آتی ہے۔
کروم اور آئی ای۔میں ایسی خوبصورت فنشنگ نہیں ہوتی۔نہ جانے کیوں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
آداب ۔ ’’اردو محفل فورم‘‘ کے فنی اور ٹیکنیکی ناظمین کی توجہ چاہتا ہوں۔

پچھلے چند دن سے یہاں لکھنے میں بہت دقت پیش آ رہی ہے۔ ایک دن تو عجیب و غریب پٹیاں متن لکھتے میں ساتھ چلتی تھیں، اور سب کچھ ’’درمیان‘‘ میں لکھا جاتا تھا۔ کہیں پیراگراف سے پہلے از خود بہت سارے سپیس شامل ہو جاتے، یا شاید وہ ٹیب ہو ۔۔
وہ صورت اپنے آپ ہی ختم ہو گئی اور اب ایڈیٹر بہت سست چلتا ہے۔ ایک دو لفظ لکھ کر اتنظار کرنا پڑتا ہے۔ اور بارہا یہ ’’پیغام‘‘ دکھائی دیتا ہے کہ ’’صفحہ جواب نہیں دے رہا، انتظار کیجئے گا؟ یا صفحہ بند کیجئے گا؟‘‘۔

یقین کیجئے بہت کوفت ہوتی ہے، لکھنے کو تو ہم جیسے تیسے لکھ ہی دیتے ہیں۔

توجہ فرمائیے گا۔
 
آپ کے لیے فوری مشورہ یہ ہے کہ براؤزر کا کیش کلئیر کر لیں۔ :) :) :)
 
سید عاطف علی صاحب۔
بات شاید اپنے اپنے تجربے کی بھی ہے اور اپنے اپنے سسٹم کی بھی؛ یہاں ونڈوز کا انٹرنیٹ ایکسپلورر تو بس یوں کہئے کہ آخری ترجیح کے لائق لگتا ہے۔ فائر فاکس پھر بھی بہتر ہے، اب گوگل کرام نخرے دکھانے لگا ہے۔ اور وہ بھی اسی سائٹ پر؟ عمومی طور پر تو ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے۔
واللہ اعلم ۔ یا پھر آپ لوگ جانتے ہوں گے جو مشین کی زبان سمجھتے ہیں اور سمجھا بھی لیتے ہیں۔
خوش رہئے۔
 
ابو مصعب

محفلین
بھائی یہ مسئلہ اردو کی تمام ویب سائٹس پر ہے۔ ایکسپریس تازہ ترین دیکھ لیں
------------------------------------------------
increase.jpg

-----------------------------------------------------------------------
اسی طرح دیگر ویب سائٹس کا بھی یہی حال ہے۔ اردو محفل میں سپیس کا مسئلہ اگرچہ حل ہو گیا ہے لیکن ٹیکسٹ ایڈیٹر میں ٹائپنگ اب تک پریشان ک رہی ہے۔
لکھتے ہوئے سب کچھ جامد ہو جاتا ہے۔ میں نے براؤز کی کیشے میموری بھی کلئر کی ہے۔
 
مطلب نستعلیق فانٹس کو اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم سعادت بھائی کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ان سب کا بہت بہت شکریہ! کیا آپ اسی تحریر کے اندر کچھ انگریزی متن شامل کر سکتے ہیں؟ نیز باقی صفحات پر انگریزی متن کی رینڈرنگ کیسی ہے؟ میرے لئے ایک بہت خوشی کی بات ہے کہ کروم میں حرف باز کے استعمال کے بعد اردو اور انگریزی دونوں متنوں کی رینڈرنگ درست ہو رہی ہے۔ یہ اسلئے کہ ہمنے تاج نستعلیق میں اسپیس کی رینڈرنگ کیلئے الگ قسم کی پروگرامنگ کی تھی۔

ٹسٹ صفحے میں انگریزی کا متن بھی شامل کر دیا ہے، جو تینوں براؤزرز میں سپیسنگ کے مسائل کے بغیر درست رینڈر ہو رہا ہے۔
 
Top