گوگل عربی سے انگریزی ترجمہ

جیسبادی

محفلین
"گوگل ترجمہ" نے عربی سے انگریزی (بِیٹا) ترجمہ کا آغاز کر دیا ہے۔ اب گوگل تلاش پر اردو صفحات پر بھی یہ "ترجمہ کر دوں" کی پیش کش کرتا ہے۔ مجھے شک ہے کہ اب ایسے صفحات جن پر عربی رسم الخط استعمال ہؤا ہے، کی رینکنگ میں بھی فرق پڑے گا۔ چونکہ عربی سے نابلد ہوں، اس لیے ترجمہ کی افادیت کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ میرے ایک اردو صفحے پر اس نے "حقوق محفوظ" کا "rights reserved" ترجمہ کر دیا تھا۔ عربی ترجمہ کی سہولت joe american vigilante نامی بلاگرز کی دیرینہ خواہش تھی، جن کو "ٹیرر" ویب سائٹ patrol کرنے کا بڑا چاؤ ہے۔
 

زیک

مسافر
میں نے بھی کل اردو بلاگز کے ساتھ ترجمے کا ربط گوگل پر دیکھا تھا۔ سوال یہ ہے کہ گوگل صرف رسم الخط پر کیوں انحصار کر رہا ہے ہمارے زبان کے ٹیگ کو کیوں نظرانداز کرتا ہے؟
 

جیسبادی

محفلین
غالباً اس کی وجہ یہ ہے کہ گوگل کے پاس فی الحال صرف عربی ترجمہ کی اہلیت ہے۔ گوگل کا طریقہ ہے کہ وہ میٹا ٹیگ پر انحصار کرنے کی بجائے خود معلومات صفحے کے مواد سے اخذ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اور یہی بات اس کا سرچ کی دنیا میں کامیابی کا راز بنا۔ میٹا ٹیگ کے سپیم نے "الٹا ویسٹا" جیسوں کو ڈبو دیا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
اردو میں گوگل تلاش کرنے پر گوگل ایڈس بھی جو حاشیوں میں دکھاتا ہے وہ بھی اکثرعربی کے ہوتے ہیں۔ شاید اس کا الگوریتھم محض کیریکٹر سیٹ دیکھتا ہے۔ کانٹیکسٹ ایڈس میں اسی وجہ سے عربی کے روابط آتے ہیں۔
 
Top