گوگل اور اردو

باسم

محفلین
السلام علیکم !
انٹرنیٹ پر ‌ کی ترقی میں گوگل کی اردو سائٹ کا اہم کردار ہے
اردو محفل تک روزانہ اوسطآ 1500 مہمانوں کی آمد شاید گوگل کی اردو سائٹ کے بغیر آسان نہیں تھی۔
اور میری طرح بہت سوں کے ذہن میں یہ یقین بھی گوگل اردو ہی سے آیا ہوگا کہ اردو ویب سائٹ بنانا ممکن ہے ۔
اور اب اردو میں کسی بھی قسم کے مواد کو ڈھونڈنے کا واحد حل شاید گوگل اردو ہی ہے۔
اس عنوان کا مقصد یہی ہے کہ آپ بتائیں گوگل نے اردو کی ترقی میں کہاں کہاں کیا کردار ادا کیا ہے؟
 
بدتمیز

محفلین
میرے خیال سے گوگل اردو سے زیادہ اہمیت بی بی سی اردو کی ویب سایٹ کی تھی/ہے۔ کم از کم میں تو اسی کی وجہ سے اردو یونیکوڈ‌ کو ڈھونڈتا پھر رہا تھا۔
گوگل اردو کو دیکھ کر مجھے کبھی بھی یونیکوڈ کا خیال نہیں آیا تھا۔ اردو میں سرچ کرنے کے لیے بھی یہ تبھی کار آمد ہے کہ کوئی اردو یونیکوڈ لکھنا جانتا ہو یا اس کے کمپیوٹر پر انسٹال ہو۔
گوگل اور مائیکروسافٹ دونوں سرچ شئیر کے لئے لڑ رہے ہیں۔ گوگل معلومات کا بھوکا ہے اور مائیکروسافٹ سرچ کی دنیا میں سے اپنا حصہ چاہتا ہے + یونیکوڈ کے حوالے سے اس کے بھی کچھ پراجیکٹ ہیں۔ اگر دونوں سے کانٹیکٹ کر کے ان کو اس بات پر آمادہ کر لیا جائے کہ پاکستان سے سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ کرنے والوں کو ان کے چھوٹے اور سرچ ریلیٹڈ سافٹ وئیر انسٹال کرنے کے دوران ایک آپشن اردو یونیکوڈ انسٹال کرنے کی بھی دی جائے تو دونوں ضرور اس بارے سوچیں گے۔
جیسے میسینجر، گوگل/ایم ایس این ڈیسکٹاپ اور دوسری چیزیں۔
گوگل ٹالک beta میں ہے۔ ایم ایس این نے آج اپنا 8،1 ورژن ریلیز کیا ہے۔ ونڈوز وسٹا آج ریلیز ہو رہی ہے۔ مجھے نبیل کے علاوہ نہیں پتہ کہ اور کون کون اردو یونیکوڈ کے حوالے سے یہاں کام کر رہا ہے۔ لہذا جو بھی پڑھے وہ غور کرے کہ کیا ان کے اردو یونیکوڈ والے انسٹالر ونڈوز وسٹا پر انسٹالیشن کے قابل ہیں؟
 
الف عین

لائبریرین
مجھے اس میں شک ہے۔ گوگل اردو تک وہی لوگ پہنچ سکے ہوں گے جن کو اردو تحریر کا علم ہو چکا ہوگا۔ اردو محفل تک پہنچنے والے اکثر یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ یا مختلف بلاگز کے ذریعے یہاں پہنچے ہیں۔
 
بدتمیز

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:

میرا خیال برعکس ہے۔ زیادہ تر لوگ سرچ کر کے ہی یاہو اردو کمپیوٹنگ یا محفل اور دوسرے بلاگز تک پہنچتے ہیں۔
پاکستان سے اگر گوگل استعمال کریں تو http://www.google.com.pk کا صفحہ کھلتا ہے۔ اس پر اردو کا لنک ہے لہذا بہت سے لوگ اس طرح گوگل اردو پر پہنچتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم، صرف محفل فورم ہی نہیں، دوسری ویب سائٹس کی ٹریفک کا بڑا حصہ سرچ انجنز کے توسط سے ہی پروڈیوس ہوتا ہے۔ لیکن جہاں تک میری معلومات ہیں، محفل فورم پر آنے والی ٹریفک میں گوگل کی اردو ویب سائٹ کا کوئی خاص حصہ نہیں ہے۔ گوگل کی اردو ویب سائٹ کا صرف انٹرفیس اردو میں ہے۔ اس میں اردو لکھنے یا اردو کی ویب سائٹس کو تلاش کرنے کی کوئی ایکسٹرا مدد نہیں فراہم کی گئی ہے۔ آپ میں شاید کم لوگوں کو یاد ہوگا کہ میں نے فائر فاکس میں چلنے والی ایک یوزر سکرپٹ لکھی تھی جس کے ذریعے گوگل کے ٹیکسٹ باکس میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ ہوجاتا ہے۔ اس کا ربط ذیل میں ہے:

گوگل پر اردو ویب پیڈ

اس کے علاوہ ایک اور یوزر سکرپٹ کے بارے میں ذیل میں تفصیل موجود ہے:

اردو ویب پیڈ ہر ویب پیج پر استعمال کریں!

میرا یہاں صرف یہ پوائنٹ تھا کہ ہمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجارہ داروں کے اردو کے لیے کچھ کرنے کا انتظار کی بجائے خود سے کوئی initiative لینا چاہیے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بدتمیز نے کہا:
میرے خیال سے گوگل اردو سے زیادہ اہمیت بی بی سی اردو کی ویب سایٹ کی تھی/ہے۔ کم از کم میں تو اسی کی وجہ سے اردو یونیکوڈ‌ کو ڈھونڈتا پھر رہا تھا۔
گوگل اردو کو دیکھ کر مجھے کبھی بھی یونیکوڈ کا خیال نہیں آیا تھا۔ اردو میں سرچ کرنے کے لیے بھی یہ تبھی کار آمد ہے کہ کوئی اردو یونیکوڈ لکھنا جانتا ہو یا اس کے کمپیوٹر پر انسٹال ہو۔
گوگل اور مائیکروسافٹ دونوں سرچ شئیر کے لئے لڑ رہے ہیں۔ گوگل معلومات کا بھوکا ہے اور مائیکروسافٹ سرچ کی دنیا میں سے اپنا حصہ چاہتا ہے + یونیکوڈ کے حوالے سے اس کے بھی کچھ پراجیکٹ ہیں۔ اگر دونوں سے کانٹیکٹ کر کے ان کو اس بات پر آمادہ کر لیا جائے کہ پاکستان سے سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ کرنے والوں کو ان کے چھوٹے اور سرچ ریلیٹڈ سافٹ وئیر انسٹال کرنے کے دوران ایک آپشن اردو یونیکوڈ انسٹال کرنے کی بھی دی جائے تو دونوں ضرور اس بارے سوچیں گے۔
جیسے میسینجر، گوگل/ایم ایس این ڈیسکٹاپ اور دوسری چیزیں۔
گوگل ٹالک beta میں ہے۔ ایم ایس این نے آج اپنا 8،1 ورژن ریلیز کیا ہے۔ ونڈوز وسٹا آج ریلیز ہو رہی ہے۔ مجھے نبیل کے علاوہ نہیں پتہ کہ اور کون کون اردو یونیکوڈ کے حوالے سے یہاں کام کر رہا ہے۔ لہذا جو بھی پڑھے وہ غور کرے کہ کیا ان کے اردو یونیکوڈ والے انسٹالر ونڈوز وسٹا پر انسٹالیشن کے قابل ہیں؟

شکریہ۔ یہ دلچسپ آئیڈیاز ہیں۔ بڑی کمپنیاں ابھی اردو کو کم لفٹ کراتی ہیں کیونکہ میں اس میں سرچیبل کونٹینٹ ابھی بہت تھوڑا ہے۔ اس کے لیے کچھ لابنگ کی ضرورت بھی پڑے گی۔

مجھے ونڈوز وسٹا کے استعمال کا خاص تجربہ نہیں ہے۔ کچھ پریزنٹیشنز میں اسے دیکھنے کا موقعہ ملا تھا۔ میری معلومات کے مطابق ونڈوز وسٹا میں الگ سے اردو سپورٹ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ اس میں بائی ڈیفالٹ اردو سپورٹ انسٹالڈ ہوگی۔ اردو سپورٹ انسٹال کرنا، یعنی کہ کنٹرول پینل میں ریجنل سیٹنگز میں جا کر ایک چیک باکس سیٹ کرنا، ونڈوز کی سی ڈی فراہم کرنا اور بعد میں ایک اردو کی بورڈ انسٹال کرنا وغیرہ وہ سٹیپس رہے ہیں جن کے باعث اردو کمیونٹی کے 99 فیصد لوگ اپنے کمپیوٹر پر اردو سپورٹ انسٹال کرنے قاصر رہے ہیں، اگرچہ آپریٹنگ سسٹم میں یہ سپورٹ موجود رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ویب پیڈ اور اس جیسے ایڈیٹر مقبول ہیں۔

جہاں تک باقی سوفٹویر کے انسٹالرز کا تعلق ہے تو یہ تو آزمانے پر ہی پتا چلے گا۔ لیکن میرا قیاس ہے کہ وسٹا کم از کم اتنا بیک ورڈز کمپیٹبل ضرور ہوگا کہ اس پر ایکس پی کا سوفٹویر چل سکے۔
 
بدتمیز

محفلین
xp کے بہت سے سافٹوئیر ابھی تک کام نہیں کر رہے۔ ساری کمپنیوں کو وسٹا کے لئے نئے سافٹوئیر بنانے پڑے ہیں۔ کم از کم مجھے تو یہی معلوم ہے۔
کیونکہ وسٹا کا کوڈ پہلے 2003 سرور کے کوڈ سے لکھا گیا بعد میں کسی وجہ سے نئے سرے سے لکھا گیا۔
 
الف عین

لائبریرین
درست ہے۔ کیوں کہ یہاں گوگل کو ان میں گوگل جاتا ہے اس لیے یہاں اردو کا ربط نہیں ہوتا جو لوگ گوگل اردو پر پہنچ سکیں
 
بدتمیز

محفلین
گوگل دور کی سوچنے اور بولڈ اسٹیپ لینے کے لیے مشہور ہے۔ مجھے تو امید ہے کہ گوگل اس کام کو ضرور سپورٹ کر سکتا ہے یا کم از کم ہمارا آیڈیا لے کر خود سے کچھ کر سکتا ہے۔ جو بھی ہو ہوگا تو اردو کے لیے ہی نہ۔
 
پاکستانی

محفلین
نبیل نے کہا:
بدتمیز نے کہا:
میرے خیال سے گوگل اردو سے زیادہ اہمیت بی بی سی اردو کی ویب سایٹ کی تھی/ہے۔ کم از کم میں تو اسی کی وجہ سے اردو یونیکوڈ‌ کو ڈھونڈتا پھر رہا تھا۔
گوگل اردو کو دیکھ کر مجھے کبھی بھی یونیکوڈ کا خیال نہیں آیا تھا۔ اردو میں سرچ کرنے کے لیے بھی یہ تبھی کار آمد ہے کہ کوئی اردو یونیکوڈ لکھنا جانتا ہو یا اس کے کمپیوٹر پر انسٹال ہو۔
گوگل اور مائیکروسافٹ دونوں سرچ شئیر کے لئے لڑ رہے ہیں۔ گوگل معلومات کا بھوکا ہے اور مائیکروسافٹ سرچ کی دنیا میں سے اپنا حصہ چاہتا ہے + یونیکوڈ کے حوالے سے اس کے بھی کچھ پراجیکٹ ہیں۔ اگر دونوں سے کانٹیکٹ کر کے ان کو اس بات پر آمادہ کر لیا جائے کہ پاکستان سے سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ کرنے والوں کو ان کے چھوٹے اور سرچ ریلیٹڈ سافٹ وئیر انسٹال کرنے کے دوران ایک آپشن اردو یونیکوڈ انسٹال کرنے کی بھی دی جائے تو دونوں ضرور اس بارے سوچیں گے۔
جیسے میسینجر، گوگل/ایم ایس این ڈیسکٹاپ اور دوسری چیزیں۔
گوگل ٹالک beta میں ہے۔ ایم ایس این نے آج اپنا 8،1 ورژن ریلیز کیا ہے۔ ونڈوز وسٹا آج ریلیز ہو رہی ہے۔ مجھے نبیل کے علاوہ نہیں پتہ کہ اور کون کون اردو یونیکوڈ کے حوالے سے یہاں کام کر رہا ہے۔ لہذا جو بھی پڑھے وہ غور کرے کہ کیا ان کے اردو یونیکوڈ والے انسٹالر ونڈوز وسٹا پر انسٹالیشن کے قابل ہیں؟

شکریہ۔ یہ دلچسپ آئیڈیاز ہیں۔ بڑی کمپنیاں ابھی اردو کو کم لفٹ کراتی ہیں کیونکہ میں اس میں سرچیبل کونٹینٹ ابھی بہت تھوڑا ہے۔ اس کے لیے کچھ لابنگ کی ضرورت بھی پڑے گی۔

مجھے ونڈوز وسٹا کے استعمال کا خاص تجربہ نہیں ہے۔ کچھ پریزنٹیشنز میں اسے دیکھنے کا موقعہ ملا تھا۔ میری معلومات کے مطابق ونڈوز وسٹا میں الگ سے اردو سپورٹ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ اس میں بائی ڈیفالٹ اردو سپورٹ انسٹالڈ ہوگی۔ اردو سپورٹ انسٹال کرنا، یعنی کہ کنٹرول پینل میں ریجنل سیٹنگز میں جا کر ایک چیک باکس سیٹ کرنا، ونڈوز کی سی ڈی فراہم کرنا اور بعد میں ایک اردو کی بورڈ انسٹال کرنا وغیرہ وہ سٹیپس رہے ہیں جن کے باعث اردو کمیونٹی کے 99 فیصد لوگ اپنے کمپیوٹر پر اردو سپورٹ انسٹال کرنے قاصر رہے ہیں، اگرچہ آپریٹنگ سسٹم میں یہ سپورٹ موجود رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ویب پیڈ اور اس جیسے ایڈیٹر مقبول ہیں۔

جہاں تک باقی سوفٹویر کے انسٹالرز کا تعلق ہے تو یہ تو آزمانے پر ہی پتا چلے گا۔ لیکن میرا قیاس ہے کہ وسٹا کم از کم اتنا بیک ورڈز کمپیٹبل ضرور ہوگا کہ اس پر ایکس پی کا سوفٹویر چل سکے۔
درست، کیا ان یہ دلچسپ آئیڈیاز کو ان بڑی کمپنیوں کو فاروڈ نہیں کیا جا سکتا۔
میرے خیال میں ہمیں کوشش تو کرنی چاہیے۔
 
Top