گوشۂ اِطفال کے لئے تجویز

جاسمن

لائبریرین
شاید بچوں کے لئے اُردُو کا کوئی فورم نہیں ہے۔۔۔یہ کمی محسوس ہوتی ہے ۔ تجویز ہے کہ گوشۂ اِطفال میں بچے بھی رُکنیت اِختیار کر سکتے ہوں۔ اور اپنی پوسٹ بھیج سکتے ہوں۔
 
تجویز عمدہ ہے اور اس بابت پہلے سوچا بھی جا چکا ہے کہ بچوں کے لیے ایک علیحدہ زمرہ ہو اور بچوں کو اسی تک محدود رکھا جائے جہاں رنگ برنگی تھیم، بڑے حروف، اور بچوں کے لیے دیگر موزوں ماحول فراہم کرایا جائے۔ :) :) :)
 
تو مہربانی فرما کر جلد شروع کیجیے۔ مُجھے بہت شوق ہے کہ اپنے بچوں کو اچھے اچھے تجربات کراؤں۔ جب بھی موقع ملتا ہے /بس چلتا ہے،کہیں نہ کہیں سیرو تفریح، کسی ادارہ کا وزٹ وغیرہ ضرور کرواتی ہوں۔ میرے بچے سنٹرل لائبریری کے ارکان ہیں، اگر اُردُو محفل پر بچوں کے لئے بھی زمرہ ہو تو ہم سب کتنا مزہ کریں گے، مُجھے تو یہ سوچ کر سنسنی محسوس ہو رہی ہے۔۔۔ اگر کوئی کام میرے لائق ہو تو ضرور بتائیے گا۔
ابن سعید
 
اگلے چند ہفتوں میں تو ایسی کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ ہاں جولائی میں محفل کی سالگرہ کے موقع پر اس بابت کام کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
فیس بک پر تو میں نے نرسری کے بچے تک دیکھے ہیں۔ کیا اس قانون میں یہ سب جائز ہے؟ :D
اگر آپ عمر 13 سال سے کم لکھ کر رجسٹر کرنا چاہیں تو فیس بک آپ کو روک دے گا۔ بچوں کی کسی سائٹ پر اگر آپ کا بچہ رجسٹر کرتا یے تو آپ کو ای میل آتی ہے اور اسے اپروو کرنا پڑتا ہے
 
Top