گوشت کھانے کے شوقین افراد کےلئے خوشخبری

گوشت کھانے کے شوقین افراد کےلئے خوشخبری
10 ستمبر 2014 (22:26) ڈیلی بائیٹس

  • news-1410369960-7967_large.JPG
  • news-1410369960-7967_large.JPG
  • news-1410369960-7967_large.JPG
لندن(نیوزڈیسک)آپ سوچتے ہوں گے کہ یہ مخصوص غذا جس میں رس بھرے گوشت کے ٹکڑے پنیر کے ٹکڑے اور کھاد والی غذا دل کے دورے کو دعوت دینے والی غذائیں ہیں لیکن وہ لوگ جو زیادہ تعداد والی پروٹین غذائیں لیتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ ان لوگوں کی نسبت بہت کم ہوتا ہے جو کم پروٹین والی غذائیں کھانے کے عادی ہوتے ہیں۔ امریکی محققین کے نزدیک وہ لوگ جو روزانہ 102 گرام پروٹین لیتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ نسبتاً ان لوگوں کے جو مذکورہ مقدار سے کم پروٹین روزانہ لینے ہیں40 فیصد کم ہوتا ہے، جہاں تک خوراک کا سوال ہے تو بڑے گوشت کے تقریباً چار ٹکڑے 102گرام پروٹین کے حامل ہوتے ہیں،پانچ مرغی کے گوشت کے سینے کے ٹکڑے یا مصری چنے کے 10 ٹن بھی تقریباً اتنی ہی مقدار پروٹین کے حامل ہوتے ہیں۔ سابقہ تحقیقوں سے بھی ظاہر ہوا ہے کہ پروٹین رچ فوڈز مثلاً انڈے یا سی فوڈز میں بلڈ پریشر کم کر نے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ محققین کے مطابق پروٹین خواہ اینمل ذرائع سے حاصل کردہ ہو یا پودوں سے بردو اقسام خون کے دباﺅ کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ان دونوں اقسام کی پروٹین شماریاتی لحاظ سے خون کے دباﺅ میں کمی سے متعلق ہیں۔علاوہ ازیں پرٹین کے علاوہ فائبرز بھی ہائی بلڈ پریشر میں 59فیصد کمی کا باعث ہوتے ہیں خون کا بڑھا ہوا دباﺅ جیسے طبی زبان میں پائپرٹینشن کہتے ہیں“ خاموش قاتل“ کے نام سے جانا جاتا ہے کیوں کہ اس میں ایسی کئی جان لیوا علامات پائی جاتی ہے اگر اس کا علاج نہ کروایا جائے تو اس سے ہارٹ اٹیک اور سٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.

NHS کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 30فیصد لوگ اس مرض میں مبتلا ہیں لیکن انہیں اس کی خبر نہیں ہے۔ اس مرض سے خبردار رہنے کے لئے کس جی پی یا دیگر ڈاکٹر سے بلڈ پریشر گا ہے بگا ہے چیک کرواتے رہنا چاہئے۔ پروٹین کے فوائد مرد عورت اور کسی بھی وزن کے شخص کے لیے یکساں ہیں۔ بوسٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے ریسرچ اسسٹنٹ کہتے ہیں کہ پروٹین والی غذا کھانے سے ہم جلد ہی سیر ہو جاتے ہیں ہمیں ہمارا معدہ بھرا ہوا معلوم ہوتا ہے جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ہم کم کھاتے ہیں اور یوں جہاں تک کیلوریز کا حساب ہے تو دیگر غذاﺅں کی نسبت پروٹین ڈائٹ سے ہماری خوراک بہتر ہوتی ہے۔ انہوں نے یاہو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ پروٹین لینے والوں کی خوراک عام طور پر صحت مند ہوتی ہے پروٹین ڈائٹ لینے سے یہ جلد سیر ہو جاتے ہیں اور کم کھانے سے وزن بھی بڑھتا جس کا نتیجہ صحت مند میٹااولک سسٹم کی صورت میں نکلتا ہے ۔ تاہم انہوں نے مزید بتایا کہ پروٹین میں بلڈ پریشر کرنے کی صلاحیت موجود ہے کیونکہ پروٹین میں پائے جانے والے امینو ایسڈز خون کی نالیوں کو کھول دیتے ہیں۔ یہ امینو ایسڈز جانوروں اور پودوں پر دو اقسام سے حاصل شدہ پرٹین غذاﺅں میں پائے جاتے ہیں جن میں انڈے بھی شامل ہیں جو خون کی نالیوں کو ڈائلیٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اینمل سٹڈی سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ بعض ڈیری مصنوعات میں شامل امینو ایسڈز بھی ایسے ہی خصائص رکھتے ہیں اور خون کا دباﺅ کم کرنے اور شریانوں کو کھولنے میں مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے آخر میں یہ نتیجہ نکالا کہ زیادہ پروٹین والی غذا کھانا ہائی بلڈپریشر سے پریشان لوگوں کی مدد کرتا ہے روزانہ صبح ناشتے میں ایک انڈا اور تھوڑا دودھ دن کا بہترین آغاز ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/10-Sep-2014/141876
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں تو صرف یہ دیکھنے آگیا تھا کہ یہ گوشت خوری کا طالبان سے کیا تعلق ہو سکتا ہے۔ ورنہ اقبال صاحب اس کو شئیر کرنے کی زحمت نہ کرتے۔ لیکن یہ تو واقعی چمتکار ہوگیا۔
 

x boy

محفلین
حلال طیب کھانے اور اعتدال سے کھانا گوشت،مچھلی، دال ، سبزی، دہی، روٹی، چاول، جو بھی کھائیں اعتدال سے کھائے روٹیں ہونی چاہیے
کہ کسطرح 24 گھنٹے کی غذائی ضرورت کو پوری کرنی ہے پروٹین، وٹامن،کیلشیم، سارے چیزیں کھائے، روز ایک بڑے سائز کا کیلا
ضرور کھانے کی کوشش کریں
آلو بخارے، خشک خوبانی، انجیر، صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں
سبز اور خشک پودینے کی چائے انسان کو سکون فراہم کرتی ہے اینٹی آکسیڈینٹ ہوتا ہے کینسر سیل کو مارتا ہے
 
Top