گوجرانوالہ: پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ہڑتال اور ہنگامہ آرائی

فخرنوید

محفلین
گوجرانوالہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حق اور مخالفت میں دو تاجر تنظیموں کے درمیان ہاتھا پائی سے حالات کشید ہ ہو گئے ۔ پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کر کے مشتعل تاجروں کو منتشر کر دیا
مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، بجلی اور پٹرولیم کی مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی کال پر صدر انجمن تاجران ڈاکٹر محمود احمد دوکانیں بند نہ کرنے والے بورڈ کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کی دوکانیں ذبردستی بند کروا رہے تھے جس پر دونوں تنظیموں کے تاجروں کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی ۔ مشتعل تاجروں نے ایک دوسرے پر تشدد شروع کر دیا ۔ موقع پر موجود پولیس ملازمین نے ہلکا لاٹھی چارج کر کے تاجروں کو منتشر کر دیا ۔ بعد ازاں کلاتھ بورڈ مارکیٹ پر انجمن تاجران کے عہدیداران نے ایک دوسرے خلاف جی ٹی روڈ پر احتجاجی ریلیاں نکالی اور شدید نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر بورڈ کلاتھ مارکیٹ کے عہدیداران نے پولسی انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تاجروں کی دوکانیں زبردستی بند کروانے والے انجمن تاجران کے نام نہاد صدر ڈاکٹر محمود احمد کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو وہ شٹر ڈاؤن کر کے سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔ جبکہ دوسری طرف مرکزی انجمن تاجران کے صدر ڈاکٹر محمود احمد نے کلاتھ بورڈ مارکیٹ کے عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پولیس سے رجوع کر لیا ۔

ویڈیو:

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=HEbCx1QdqyE"]YouTube - 04July Protest About Strike Against Prices of petrol and electricity[/ame]



:eek::mad:
 
Top